قبائلی نوجوانوں آفتاب محسود اوراحسان الدین کا بہیمانہ قتل قابل مذمت ہے ۔الطاف حسین
|
Posted on: 2/24/2018
|
قبائلی نوجوانوں آفتاب محسود اوراحسان الدین کا بہیمانہ قتل قابل مذمت ہے ۔الطاف حسین
نقیب محسود کے قاتل راؤ انوار کواب تک گرفتارنہیں کیاگیالیکن انصاف کیلئے دھرنا دینے والے قبائلی نوجوانوں کوچن چن کرقتل کیا جارہا ہے
ظلم وناانصافی کے خلاف آوازاٹھانے والے قبائلی نوجوانوں کی آواز کوطاقت اوردہشت گردی کے ذریعے دبایاجارہاہے
قبائلی نوجوانوں کابہیمانہ قتل سراسر ظلم ہے، اس ظلم کوبند کیا جائے۔ الطا ف حسین
قبائلی نوجوانوں کے بہیمانہ قتل اور ظلم وبربریت کے ذریعے قبائلی عوام کے حقوق کی آوازکودبایانہیں جاسکتا۔الطاف حسین
آفتاب محسود اوراحسان الدین کے بہیمانہ قتل کی تحقیقات کرائی جائے اورقاتلوں کوفی الفورگرفتارکیاجائے۔جناب الطا ف حسین
میں اورمیرے تمام ساتھی آفتاب محسود شہیداوراحسان الدین شہیدکے لواحقین اور قبائلی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ الطاف حسین
لندن ۔۔۔24، فروری2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے اسلام آباد میں چندروز قبل ہونے والے پختون دھرنا میں بھرپور شرکت کرنے والے قبائلی نوجوانوں آفتاب محسود اوراحسان الدین کے بہیمانہ قتل کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نقیب اللہ محسود کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث ظالم پولیس افسر راؤ انوار کوتواب تک گرفتارنہیں کیاگیاالبتہ انصاف کے لئے پرامن دھرنا میں شرکت کرنے والے قبائلی نوجوانوں کوچن چن کرقتل کیا جارہاہے اوراس طرح ظلم وناانصافی کے خلاف آوازاٹھانے والے قبائلی نوجوانوں کی آواز کوطاقت اوردہشت گردی کے ذریعے دبایاجارہاہے۔آفتاب محسود اور احسان الدین کاقتل اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ چند روزقبل کراچی یونیورسٹی میں باجوڑ سے تعلق رکھنے والے طالبعلم احمدشاہ کوبھی ماورائے عدالت قتل کردیاگیاتھااورآج دومزیدقبائلی نوجوانوں آفتاب محسود اوراحسان الدین کوبیدردی سے قتل کردیاگیا۔ یہ سراسر ظلم ہے، اس ظلم کوبند کیا جائے۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ قبائلی نوجوانوں کے اس بہیمانہ قتل اور ظلم وبربریت کے ذریعے قبائلی عوام کے حقوق کی آوازکودبایانہیں جاسکتا۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ آفتاب محسود اوراحسان الدین کے بہیمانہ قتل کی تحقیقات کرائی جائے اورقاتلوں کوفی الفورگرفتارکیاجائے۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ اس سانحہ پر میں اورمیرے تمام ساتھی آفتاب محسود شہیداوراحسان الدین شہیدکے لواحقین اورتمام قبائلی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ آفتاب محسودشہید اوراحسان الدین شہید کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اورتمام لواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔
*****
|
1/10/2025 12:37:40 AM
|
|