روزنامہ امن کے نیوزایڈیٹر عادل مراد کے انتقال پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کااظہار تعزیت
لندن ۔۔۔24، فروری2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے روزنامہ امن کراچی کے نیوزایڈیٹر عادل مراد کے انتقال پران کے تمام اہل خانہ سے دلی تعزیت اور گہرے رنج وغم کااظہارکیا ہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ عادل مرادمرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اوران کے لواحقین کوصبرجمیل عطافرمائے ۔
*****