ایم کیوایم کے سینئرترین کارکن شاہد مصطفی امریکہ کے نگراں مقررکردیا گیا
انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں متفقہ فیصلہ
قائد تحریک الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے اس فیصلے کی توثیق کردی
لندن۔۔۔24، فروری2018ء
ایم کیوایم کے سینئرترین کارکن اور سینٹرل ایگزیکٹیوں کمیٹی کے رکن شاہد مصطفی کو ایم کیوایم اوورسیز امریکہ کا نگراں مقررکردیا گیا ہے ۔ یہ متفقہ فیصلہ ہفتہ کے روزایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیاگیا۔ رابطہ کمیٹی کے متفقہ فیصلے کے مطابق امریکہ میں بابائے مہاجرقوم قائد تحریک جناب الطاف حسین کے فکروفلسفہ کے فروغ،تنظیمی نظم وضبط اورتنظیمی امور کی مزید بہتری کیلئے شاہد مصطفی کو ایم کیوایم امریکہ کانگراں مقررکیاگیا ہے ۔قائد تحریک جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے اس فیصلے کی توثیق کردی ہے ۔
*****