Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

8اکتوبر2005ء کا قیامت خیز زلزلہ ایسے انمٹ نقوش چھوڑ گیا جس پر آج بھی قومی اور بین الاقوامی سطح پر دکھ ، افسوس اور غم کااظہار کیاجاتا ہے ، جناب الطاف حسین


8اکتوبر2005ء کا قیامت خیز زلزلہ ایسے انمٹ نقوش چھوڑ گیا جس پر آج بھی قومی اور بین الاقوامی سطح پر دکھ ، افسوس اور غم کااظہار کیاجاتا ہے ، جناب الطاف حسین
 Posted on: 10/8/2013
8اکتوبر2005ء کا قیامت خیز زلزلہ ایسے انمٹ نقوش چھوڑ گیا جس پر آج بھی قومی اور بین الاقوامی سطح پر دکھ ، افسوس اور غم کااظہار کیاجاتا ہے ، جناب الطاف حسین 
ہزاروں انسانی جانوں کے ضیاع کے اس المناک دن کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ، الطاف حسین 
حکومت پاکستان نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کو زلزلہ متاثرین کی بلاتفریق خدمت انجام دینے پر ستارہ امتیاز سے نوازا، الطاف حسین 
سانحہ 8، اکتوبر 2005ء کے شہداء کی برسی کے موقع پر بلوچستان میں آواران اور دیگر علاقوں میں آنے والے زلزلے سے شہید افراد کے بلند درجات ، زخمیوں کی صحت یابی اور متارین کی جلد بحالی کیلئے دعا گو ہوں ، الطاف حسین 
سانحہ8اکتوبر 2005ء کے شہداء کی آٹھویں برسی کے موقع پر بیان 
لندن۔۔۔۔8، اکتوبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سانحہ8اکتوبر2005ء کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ آزاد کشمیر اور صوبہ خیبر پختونخوامیں آنے والا قیامت خیز زلزلہ اپنے ایسے انمٹ نقوش چھوڑ گیا ہے جس پر آج بھی قومی اور بین الاقوامی سطح پر انسانیت پر یقین رکھنے والوں کی جانب سے دکھ ، افسوس اور غم کااظہار کیاجاتا ہے ۔ سانحہ 8اکتوبر 2005کی آٹھویں برسی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ سانحہ 8اکتوبر میں ہزاروں انسانی جانیں ضائع ہوئیں اور خاندان کے خاندان تباہ ہوگئے جبکہ آج بھی متاثرین اپنی بحالی کے منتظر ہیں لہٰذا اس قسم کی قدرتی آفات اور سانحات سے نمٹنے ٹھوس منصوبہ بندی اور متعلقہ اداروں کو فعال بنانے کی اشد ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ انسانی جانوں کے ضیاع کے اس المناک دن کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا اور یہ قومی تاریخ کا المناک سانحہ ہے ۔ انہوں نے زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے مہینوں طبی و امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے ، موسم کی سختیاں برداشت کرنے اور دکھی انسانیت کی خدمت میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینے پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ، حق پرست اراکین پارلیمنٹرین ، خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں اور ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ڈاکٹروں اور عملے کوزبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن اور ایم کیوایم کی 5اکتوبر کے زلزلہ متاثرین کیلئے خدمات دکھی انسانیت کی عملی خدمت کا منہ بولتا اور بے مثال ثبوت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم واحد جماعت تھی جس کے رضاکار اور کارکنان سب سے پہلے زلزلہ متاثرین کی امداد و بحالی کیلئے آزاد کشمیر اور صوبہ خیبر پختونخوا پہنچے اور متاثرہ خاندانوں میں بلاتفریق غذائی اجناس سمیت طبی سہولیات فراہم کیں اور وہاں انسانی زندگی کی بحالی کیلئے جس محنت اور لگن سے کام کیا اس پر حکومت پاکستان نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کو زلزلہ متاثرین کی بلاتفریق خدمت انجام دینے پر ستارہ امتیاز سے بھی نوازا ۔انہوں نے کہاکہ سال 2013ء میں ایک بار پھر بلوچستان میں آواران سمیت دیگر علاقوں میں زلزلہ کے باعث سینکڑوں مکانات زمین بوس ہوگئے ہیں اور ہزاروں لوگ در بدر اور کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں سانحہ 5اکتوبر کے قیامت خیز زلزلہ کے شہداء کی آٹھویں برسی کے موقع پر میں بلوچستان میں آواران سمیت دیگر علاقوں آنے والے زلزلے سے شہید افراد کے بلند درجات ، زخمیوں کی جلد مکمل صحت یابی اور متاثرین کی بحالی کیلئے دعا گو ہوں۔ جناب الطاف حسین نے سانحہ 5اکتوبر کے شہداء کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کاظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کوصبرجمیل عطا کرے ۔

9/28/2024 2:23:00 AM