Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نارتھ ناظم آباد میں جرائم پیشہ عناصر کے ہاتھوں کالج کی وین میں طلباء سے لوٹ مار کے شرمناک واقعہ پر سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے اپوزیشن لیڈر فیصل سبزواری کا اظہار مذمت


نارتھ ناظم آباد میں جرائم پیشہ عناصر کے ہاتھوں کالج کی وین میں طلباء سے لوٹ مار کے شرمناک واقعہ پر سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے اپوزیشن لیڈر فیصل سبزواری کا اظہار مذمت
 Posted on: 10/8/2013
نارتھ ناظم آباد میں جرائم پیشہ عناصر کے ہاتھوں کالج کی وین میں طلباء سے لوٹ مار کے شرمناک واقعہ پر سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے اپوزیشن لیڈر فیصل سبزواری کا اظہار مذمت 
مخصوص علاقے میں یونیورسٹی اور کالجوں کی بس اور وین میں طلباء سے لوٹ مار کے سنگین واقعات کا فی الفور سدباب کیاجائے ، فیصل سبزواری 
شہر میں تین واقعات طلباء کی بسوں کو لوٹنے کے ہوچکے ہیں ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے 
کوئی مثبت اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں ، فیصل سبزواری 
طلباء کی بسوں کو لوٹنے کے شرمناک اور سنگین واقعات کا مثبت حکمت عملی کے تحت فی الفور خاتمہ کیاجائے، فیصل سبزواری 
کراچی ۔۔۔8، اکتوبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فیصل سبزواری نے جرائم پیشہ افراد کی جانب سے نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں کالج کی وین میں طلباء سے لوٹ مار کے واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ مخصوص علاقے میں یونیورسٹی اور کالجوں کی بس اور وین میں طلباء سے لوٹ مار کے سنگین واقعات کا فی الفور سدباب کیاجائے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ شہر میں امن و امان کی صورتحال مخدوش ہے ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جرائم کی روک تھام کیلئے ناکام ہوچکے ہیں جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ تاجروں ، صنعتکاروں ، دکانداروں اور راہ چلتے عوام سے لوٹ مار کے واقعات کے بعد اب جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے طلباء کو بھی نہیں بخشا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جرائم پیشہ افراد کے ہاتھوں گزشتہ ایک ڈیڑھ مہینے کے دوران جامعہ کراچی کے پوائنٹ ، این ای ڈی یونیورسٹی کی وین اور اب کالج کے طلباء کی بس کو اسلحہ سے زور پر لوٹا جاچکا ہے اور تینوں واقعات جس تسلسل کے ساتھ مخصوص علاقے میں رونما ہورہے ہیں اس سے ہر ذی شعور شخص انداہ لگا سکتا ہے کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ان مذموم واقعات کی روک تھام کیلئے کسی قسم کے سنجیدہ اقدامات نہیں کئے گئے ہیں اور نہ ہی ان میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے اوراسی وجہ ہے جرائم پیشہ عناصر کے حوصلے بلند ہوچکے ہیں اور وہ مخصوص علاقے میں اب تک 3طلباء کی بسوں کو اپنی کارروائی کا نشانہ بنا چکے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہر میں طلباء کی بسوں میں لوٹ مار کے واقعات نے شہر کراچی میں امن و امان کی صورتحال اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا پول کھول دیا ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی واضح کردی ہے ۔ فیصل سبزواری نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں کالج وین میں طلباء سے لوٹ مار کے واقعہ میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور مخصوص علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے ہاتھوں طلباء کی بسوں کو لوٹنے کے شرمناک اور سنگین واقعات کا مثبت حکمت عملی کے تحت فی الفور خاتمہ کیاجائے ۔

9/28/2024 2:22:07 AM