قاضی واجد کے انتقال سے ملک ایک بڑے فنکارسے محروم ہوگیاہے ۔ ڈاکٹر ندیم احسان اور قاسم علی رضا
قاضی واجد نے ریڈیو، ٹی وی اوراسٹیج پربرسوں تک اپنی اداکاری کے جوہردکھائے اور عوام کومحظوظ کیا
ان کے یادگارڈرامے آج بھی ان کی فن کی بلندیوں کامظہرہیں۔ڈاکٹر ندیم احسان اور قاسم علی رضا
لندن ۔۔۔ 11 فروری 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹرندیم احسان اورڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا نے ریڈیو، ٹی وی اوراسٹیج کے ممتازفنکارقاضی واجد کے انتقال پردلی افسوس کااظہار کیاہے ۔ اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ قاضی واجد نے ریڈیو، ٹی وی اوراسٹیج پربرسوں تک اپنی اداکاری کے جوہردکھائے اور عوام کومحظوظ کیا۔ان کے یادگارڈرامے آج بھی ان کی فن کی بلندیوں کامظہرہیں، قاضی واجد کے انتقال سے ملک ایک بڑے فنکارسے محروم ہوگیاہے ۔ ڈاکٹر ندیم احسان اور قاسم علی رضا نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ قاضی واجد مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلندکرے اورتمام لواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ عطاکرے۔
*****