محترمہ عاصمہ جہانگیرکی ناگہانی وفات پاکستان اورتمام مظلوموں کاناقابل تلافی نقصان
ہے ۔ ڈاکٹرندیم احسان اور قاسم علی رضا
عاصمہ جہانگیرہرآمریت کے خلاف جمہوریت ،شہری آزادی اورمظلوموں کے انسانی حقوق کی بہت
توانا آواز تھیں۔ ڈاکٹرندیم احسان اور قاسم علی رضا
محترمہ عاصمہ جہانگیرکی وفات سے پاکستان کے تمام مظلوم عوام ان کے حقوق کیلئے بلندہونے والی
ایک مضبوط اورمؤثرآوازسے محروم ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹرندیم احسان اور قاسم علی رضا
لندن ۔۔۔ 11 فروری 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹرندیم احسان اورڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا نے ملک کی وکلاء برادری کی ممتازشخصیت اورانسانی حقوق کی رہنما محترمہ عاصمہ جہانگیر کے انتقال پردلی افسوس کااظہار کیاہے ۔ اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ محترمہ عاصمہ جہانگیر صرف ایک وکیل رہنماہی نہیں بلکہ ملک میں جمہوریت، انصاف وقانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کی علمبردارتھیں۔وہ ہرآمریت کے خلاف جمہوریت ،شہری آزادی اورمظلوموں کے انسانی حقوق کی بہت توانا آواز تھیں۔ ان کی ساری زندگی اپنے مقصدکیلئے جدوجہدکرتے گزری ۔ ان کی ناگہانی وفات سے پاکستان کی وکلاء برادری ہی نہیں بلکہ ملک کے تمام مظلوم عوام ان کے حقوق کے لئے بلندہونے والی ایک مضبوط اورمؤثرآوازسے محروم ہوگئے ہیں۔ ان کی وفات پاکستان اورتمام مظلوموں کاناقابل تلافی نقصان ہے ۔ ڈاکٹرندیم احسان اور قاسم علی رضا نے کہاکہ ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین،تحریک کے تمام کارکنان اورتمام محروم ومظلوم عوام محترمہ عاصمہ جہانگیر کوزبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ہم سب دعاگوہیں کہ اللہ تعالیٰ محترمہ عاصمہ جہانگیر کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلندکرے اورتمام لواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ عطاکرے۔
*****