Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم قصبہ علی گڑھ سیکٹریونٹ 131کے کارکن یاسر علی کوگھرسے گرفتارکرلیاگیا


ایم کیوایم قصبہ علی گڑھ سیکٹریونٹ 131کے کارکن یاسر علی کوگھرسے گرفتارکرلیاگیا
 Posted on: 2/9/2018 1

ایم کیوایم قصبہ علی گڑھ سیکٹریونٹ 131کے کارکن یاسر علی کوگھرسے گرفتارکرلیاگیا
رینجرزاورسادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے ان کے گھرپر بغیرکسی وارنٹ کے چھاپہ مارااوریاسر علی کواپنے ساتھ لے گئے
یاسر کے اہل خانہ کویہ بھی نہیں بتایاگیاکہ یاسر کوکیوں حراست میں لیاگیاہے ، یاسرعلی کونامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاہے ۔ رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کے وہ کارکنان جوتمام ترریاستی جبرکے باوجود قائدتحریک الطاف حسین سے جڑے ہوئے ہیں انہیں چن چن کرگرفتارکیاجارہاہے 
گزشتہ چند روز کے دوران زائرآرائیں ،اکرم راجپوت اور اشرف نورکو گرفتارکرکے غائب کردیاگیا ،انہیں کسی عدالت میں پیش نہیں کیاگیا
چیف جسٹس سپریم کورٹ ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکنوں کی گرفتاریوں اورانہیں لاپتہ کرنے کے سنگین معاملے کا فوری نوٹس لیں۔رابطہ کمیٹی
انسانی حقوق کی تنظیمیں سیاسی کارکنوں کو لاپتہ کرنے اورانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورذیوں پر آوازاحتجاج بلندکریں۔رابطہ کمیٹی

لندن ۔۔۔ 9 فروری 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم قصبہ علی گڑھ سیکٹریونٹ 131کے کارکن یاسر علی کی غیرقانونی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے ۔اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جمعہ کی شب یاسر علی اپنے گھرپر اپنے اہل خانہ کے ساتھ موجود تھے کہ رینجرزاورسادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے ان کے گھرپر بغیرکسی وارنٹ کے چھاپہ مارا، اہل خانہ کوہراساں کیااوریاسر علی کواپنے ساتھ لے گئے ۔یاسر کے اہل خانہ کویہ بھی نہیں بتایاگیاکہ یاسر کوکیوں حراست میں لیاگیاہے اورسکہاں لے جایاگیاہے۔ یاسرعلی کونامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاہے ۔ رابطہ کمیٹی نے یاسرعلی کی غیرقانونی گرفتاری کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم کے خلاف ظالمانہ آپریشن بدستورجاری ہے اورایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان جوتمام ترریاستی جبرکے باوجود قائدتحریک الطاف حسین سے جڑے ہوئے ہیں اور اپنے ظرف وضمیر کاسوداکرنے کیلئے تیار نہیں ہیں انہیں چن چن کرگرفتارکیاجارہاہے اورپکڑ پکڑ کرغائب کیاجارہاہے ۔ ایم کیوایم کے بزرگ رہنما ڈاکٹر حسن ظفر عارف کے ماورائے عدالت قتل کے ساتھ ساتھ گزشتہ چند روز کے دوران فیڈرل بی ایریاسے کارکن زائرآرائیں اور کورنگی سے رابطہ کمیٹی کے سابق رکن اکرم راجپوت کوگھرسے جبکہ رابطہ کمیٹی کے سابق رکن اشرف نورکوعدالت میں پیشی کے بعد عدالت کے باہرسے گرفتارکرلیاگیا، ان تینوں کارکنوں کو تاحال کسی عدالت میں پیش نہیں کیاگیاہے اورنہ ہی ان کی گرفتاری کی باقاعدہ طورپر تصدیق کی گئی ہے اورآج قصبہ علی گڑھ سیکٹرکے کارکن یاسر علی کوبھی گھر سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثارسے اپیل کی کہ وہ جہاں دیگر چیزوں کاازخودنوٹس لے رہے ہیں وہیں ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکنوں کی غیرقانونی گرفتاریوں اورانہیں لاپتہ کرنے کے سنگین معاملے کابھی فوری نوٹس لیں اورایم کیوایم کے تمام لاپتہ کارکنوں کوفی الفور بازیاب کرائیں ۔ رابطہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ سیاسی کارکنوں کوپکڑکرلاپتہ کرنے اورانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے معاملے پر آوازاحتجاج بلندکریں۔ 
****


1/10/2025 12:07:35 AM