پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کے خلاف میموگیٹ کیس دوبارہ کھو لنا اورصرف ایک فرد کونشانہ بناناسراسر تعصب اورانصاف کے اصولوں کے صریحاً خلاف ہے ۔ ڈاکٹرندیم احسان، قاسم علی رضا
|
Posted on: 2/9/2018 1
|
پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کے خلاف میموگیٹ کیس دوبارہ کھو لنا اورصرف ایک فرد کونشانہ بناناسراسر
تعصب اورانصاف کے اصولوں کے صریحاً خلاف ہے ۔ ڈاکٹرندیم احسان، قاسم علی رضا
سپریم کورٹ نے چھ سال بعد اچانک میموگیٹ دوبارہ کھولاہے اور محض حسین حقانی کو بلانے کی بات کی جارہی ہے
میموگیٹ توسابق صدر آصف زرداری کے خلاف تھا،ان لوگوں کوبھی بلوایاجائے اورتحقیقات کرائی جائے
سابق وزیراعظم نوازشریف سے بھی پوچھاجائے کہ انہوں نے میموگیٹ کا اتنابڑابکھیڑاکیوں کھڑاکیاتھا
حسین حقانی مہاجر ہیں اورکراچی کے متوسط گھرانے کے فرد ہیں،صرف انہیں طلب کرنا سراسرتعصب کا مظہر ہے
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اس معاملے پر نظرثانی کریں اورانصاف کے تقاضوں کوپورا کریں
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹرندیم احسان اورڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا کامشترکہ بیان
لندن ۔۔۔ 9 فروری 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹرندیم احسان اورڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کے خلاف میموگیٹ کیس دوبارہ کھو لنا اورصرف ایک فرد کونشانہ بنانا سراسرتعصب اورانصاف کے اصولوں کے صریحاً خلاف ہے ۔ اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ امرانتہائی حیرت انگیز ہے کہ سپریم کورٹ نے چھ سال بعد اچانک میموگیٹ دوبارہ کھولاہے اوراس میں بھی محض ایک فردیعنی سابق سفیر حسین حقانی کو بلانے کی بات کی جارہی ہے جن کے خلاف ابھی تک کسی قسم کاکوئی بھی فوجداری مقدمہ درج نہیں ہواجس کی وجہ سے اس بات کاکوئی امکان نہیں کہ ان کے خلاف بین الاقوامی سطح پر کوئی اقدام ہو۔ڈاکٹرندیم احسان اور قاسم علی رضا نے کہاکہ میموگیٹ توپیپلزپارٹی کی سابق وفاقی حکومت اورخاص طورپر سابق صدر آصف زرداری کے خلاف تھاتوان لوگوں کوبھی بلوایاجائے اورتحقیقات کرائی جائے اوراگرمیموگیٹ کیس میں الزامات مکمل طورپر جھوٹے ہیں، جیسے کہ حسین حقانی کہتے ہیں توپھر سابق وزیراعظم نوازشریف سے بھی پوچھاجائے کہ انہوں نے اتنابڑابکھیڑاکیوں کھڑاکیاتھا۔ ڈاکٹرندیم احسان اور قاسم علی رضا نے کہا کہ ایک پراناکیس کھول کرصرف حسین حقانی کوقربانی کابکرابنانا انصاف کے اصولوں کے صریحاً خلاف ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ عمل سراسرتعصب کا مظہر ہے کیونکہ حسین حقانی مہاجر ہیں اورکراچی کے متوسط گھرانے کے پڑھے لکھے فرد ہیں اورانہوں نے برسوں تک پاکستان کی خدمت کی ہے ۔ ڈاکٹر ندیم احسان اور قاسم علی رضا نے کہاکہ ملک میں قانون اورانصاف کے خلاف کھلے کھلے اقدامات کئے جارہے ہیں،پاکستان کے مایہ ناز سپوت فلاسفر،مفکر،استاد پروفیسرڈاکٹرحسن ظفرعارف کوماورائے عدالت قتل کردیاگیا، معصوم وبے گناہ شہری لاپتہ کئے جارہے ہیں لیکن عدالت عظمیٰ کی جانب سے ان سنگین معاملات کاکوئی نوٹس نہیں لیاجارہاہے، گزشتہ روز مشال خان قتل کیس میں بری ہونے والے جماعت اسلامی اوردیگرجماعتوں کے افرادنے جیل سے رہائی کے بعد کھلم کھلا اعلانات کئے کہ وہ مشال خان جیسے لوگوں کودوبارہ قتل کریں گے لیکن ان کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے جبکہ ملک کے سابق سفیر حسین حقانی کوچھ چھ سال پرانے بوگس کیس میں طلب کرکے انصاف کے اصولوں کامذاق اڑایاجارہاہے ۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے پر نظرثانی کریں اورانصاف کے تقاضوں کوپورا کریں۔
*****
|
1/10/2025 12:12:40 AM
|
|