Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پریٹوریا میں پاکستانی سفارتخانے کے سامنے ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ یونٹ کا بھرپوراحتجاجی مظاہرہ


 پریٹوریا میں پاکستانی سفارتخانے کے سامنے ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ یونٹ کا بھرپوراحتجاجی مظاہرہ
 Posted on: 2/8/2018 1

پریٹوریا میں پاکستانی سفارتخانے کے سامنے ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ یونٹ کا بھرپوراحتجاجی مظاہرہ
احتجاجی مظاہرہ ’’شہیدوفا‘‘ ڈاکٹر حسن ظفر عارف کے ماورائے عدالت قتل ، ایم کیوایم کے کارکنان کی غیرقانونی گرفتاریوں ، ان کی جبری گمشدگیوں اورپاکستان میں مہاجرقوم پر ڈھائے جانے والے ریاستی مظالم کے خلاف کیاگیا
احتجاجی مظاہرے میں ایم کیوایم کے ذمہ داران ، کارکنان اورہمدرد وں نے بڑی تعداد میں شرکت کی
شدید بارش کے باوجوداحتجاجی مظاہرے کے شرکاء کا جوش وخروش قابل دید
احتجاجی مظاہرے کے شرکاء وقفے وقفے سے قائد تحریک الطاف حسین کے حق میں اور
مہاجروں پر ریاستی مظالم کے خلاف فلک شگاف نعرے لگاتے رہے
پاکستان میں مہاجروں پر بدترین ریاستی مظالم ڈھائے جارہے ہیں، مقررین

پریٹوریا۔۔۔8، فروری2018ء
ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ یونٹ کے زیراہتمام آج پریٹوریا میں پاکستانی سفارتخانے کے سامنے بھرپوراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، احتجاجی مظاہرے کے دوران شدید بارش کے باوجود شرکاء کا جوش وخروش قابل دید تھا۔ یہ احتجاجی مظاہرہ معروف دانشور، مفکر، فلاسفر اورایم کیوایم کے سینئر رہنما’’شہیدوفا‘‘ ڈاکٹر حسن ظفر عارف کے ماورائے عدالت قتل ، ایم کیوایم کے کارکنان کی غیرقانونی گرفتاریوں ، ان کی جبری گمشدگیوں اورپاکستان میں مہاجرقوم پر ڈھائے جانے والے ریاستی مظالم کے خلاف کیاگیا۔ احتجاجی مظاہرے میں ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ یونٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان کے علاوہ پریٹوریا ، جوہانسبرگ، ڈربن، پیٹرزبرگ، پولک وانے اوردیگرشہروں سے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم کے ذمہ داران ، کارکنان اورہمدرد وں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ احتجاجی مظاہرے میں خواتین ، بچے اوربزرگ بھی شریک تھے ۔ پریٹوریا میں پاکستانی سفارتخانے کے سامنے ایم کیوایم کا احتجاجی مظاہرہ دوگھنٹے تک جاری رہا ، احتجاجی مظاہرے کے دوران اچانک ہونے والی طوفانی بارش کے باوجود احتجاجی مظاہرے کے شرکاء کا جوش وخروش قابل دید تھا۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کے پورٹریٹ، ایم کیوایم کے شہداء کی تصاویر، ایم کیوایم کے پرچم ،مختلف بینرزاورپلے کارڈاٹھارکھے تھے ۔ ان بینرز اورپلے کارڈز پر پروفیسرڈاکٹر حسن ظفرعارف کے ماورائے عدالت قتل ، کارکنان کی غیرقانونی گرفتاریوں ، جبری گمشدگیوں اورمہاجرقوم پر ڈھائے جانے والے ریاستی مظالم کے خلاف نعرے اورکلمات تحریرتھے ۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء وقفے وقفے سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے حق میں اور مہاجروں پر ریاستی مظالم کے خلاف فلک شگاف نعرے لگاتے رہے ۔ 
احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ پاکستان میں مہاجروں پر بدترین ریاستی مظالم ڈھائے جارہے ہیں اورمہاجروں کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ ڈاکٹر حسن ظفرعارف کے ماورائے عدالت قتل کا نوٹس لیاجائے ، سفاکانہ قتل میں ملوث رینجرز اورپولیس اہلکاروں کو گرفتارکرکے قرارواقعی سزا دی جائے ، ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنان کو بازیاب کیاجائے اورمہاجرقوم پر ریاستی مظالم کا سلسلہ بندکیاجائے۔
****











1/9/2025 11:37:35 PM