Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم ایک تھی ، ایک ہے اور بانی وقائدجناب الطاف حسین کی قیادت میں ایک ہی رہے گی اوراسے ختم کرنے اورٹکڑے ٹکڑے کرنے اورختم کرنے کی سازشیں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکیں گی کنوینراوراراکین رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


ایم کیوایم ایک تھی ، ایک ہے اور بانی وقائدجناب الطاف حسین کی قیادت میں ایک ہی رہے گی اوراسے ختم کرنے اورٹکڑے ٹکڑے کرنے اورختم کرنے کی سازشیں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکیں گی کنوینراوراراکین رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 2/7/2018 1
پوری دنیامیں ایم کیوایم اورمہاجرقوم کاتماشہ بنانے والے دراصل اسٹیبلشمنٹ کی کٹھ پتلیاں ہیں ۔ڈاکٹرندیم احسان
فاروق ستارنے ایم کیوایم کے آئین سے قائدتحریک الطاف حسین کاجونام نکالا کیاوہ آئینی تھا؟ڈاکٹرندیم احسان
فاروق ستارنے امانت میں خیانت کرتے ہوئے قائد تحریک الطاف حسین کی پارٹی پر قبضہ کیا۔قاسم علی رضا
پارٹی کوبچانے کادعویٰ کرنے والوں نے دراصل اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں پارٹی کوبیچنے کاعمل کیا ہے۔مصطفےٰ عزیزآبادی
جو خطاب کے وقت چند لوگوں کو خاموش نہیں کراسکتے وہ پارٹی کی قیادت کیاکریں گے۔منظوراحمد
ایم کیوایم قائدتحریک الطاف حسین کی امانت ہے ، ایم کیوایم جس کی امانت ہے فاروق ستار اسے لوٹادیں۔سفیان یوسف
کنوینراوراراکین رابطہ کمیٹی کا ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب
کراچی اورسندھ کے شہری علاقوں میں غیراعلانیہ مارشل لاء ختم کیاجائے، ایم کیوایم پر عائدغیرآئینی پابندی ختم کی جائے ،
نائن زیروکھولاجائے، لاپتہ کارکنوں کو بازیاب کیاجائے ، گرفتاریوں اورچھاپوں کاسلسلہ بند کیاجائے،
قائدتحریک کی تقریروتصویر پر پابندی ختم کی جائے ، ڈاکٹرحسن ظفرعارف شہید کے قتل کی تحقیقات کرائی جائے۔مطالبات

لندن ۔۔۔ 7 فروری 2018ء
سینیٹ کی ایک سیٹ کے نام پر لڑنے والے اور پوری دنیامیں ایم کیوایم اورمہاجرقوم کاتماشہ بنانے والے دراصل اسٹیبلشمنٹ کی کٹھ پتلیاں ہیں جو خفیہ ہاتھوں کا تیارکردہ کھیل کھیل رہے ہیں ، مہاجرعوام ان عناصر کوپہچان چکے ہیں اوروہ ا ن کی سازشوں کاشکارنہیں ہوں گے۔ ایم کیوایم ایک تھی ، ایک ہے اور بانی وقائدجناب الطاف حسین کی قیادت میں ایک ہی رہے گی اوراسے ختم کرنے اورٹکڑے ٹکڑے کرنے اورختم کرنے کی سازشیں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکیں گی ۔ کراچی اورسندھ کے شہری علاقوں میں نافذ غیراعلانیہ مارشل لاء ختم کیاجائے اورایم کیوایم پر عائدپابندی فی الفورختم کی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر ندیم احسان ،ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا اوراراکین رابطہ کمیٹی مصطفےٰ عزیزآبادی، منظوراحمداورسفیان یوسف نے بدھ کی شام ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یہ پریس کانفرنس سوشل میڈیاکے ذریعے براہ راست نشرکی گئی ۔کنوینر ڈاکٹرندیم احسان نے اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ فاروق ستار کاکہناہے کہ بہادرآباد میں رابطہ کمیٹی نے جواجلاس کیا وہ غیرآئینی تھا اورانہوں نے جوفیصلے کئے انہیں اس کامینڈیٹ نہیں تھا۔انہوں نے سوال کیاکہ فاروق ستارنے پی آئی بی میں اجلاس کرکے ایم کیوایم کے آئین سے قائدتحریک الطاف حسین کاجونام نکالا کیاوہ آئینی تھا؟ انہوں نے وہ فیصلہ کس مینڈ یٹ کے تحت کیاتھا؟انہوں نے سندھ اسمبلی میں قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی قرارداد منظورکرائی ۔ ڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ آج فاروق ستاراپنے اختیارکیلئے کئی کئی گھنٹوں کی پریس کانفرنس کررہے ہیں لیکن ان کے پاس مہاجروں کے مسائل کیلئے آوازاٹھانے کاوقت نہیں،یہ لوگ اسمبلیوں میں بیٹھے ہوئے ہیں اوران کے ہوتے ہوئے مردم شماری میں مہاجروں کی آبادی کوسازش کے تحت کم کردیاگیا، جامعہ کراچی میں کراچی کے طلبہ وطالبات کی نشستیں کم کرکے اندرون سندھ کے طلبہ کودیدی گئیں،بزرگ رہنما پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف کوشہیدکردیاگیالیکن انہوں نے کسی بھی معاملے پر آوازنہیں اٹھائی۔حتیٰ کہ فاروق ستارنے اپنے کوآرڈی نیٹر آفتاب احمد کے ماورائے عدالت قتل کوبھی فراموش کردیا۔ آج یہ اسٹیبلشمنٹ کی کٹھ پتلیاں بن چکے ہیں اورپوری دنیامیں مہاجرقوم کاتماشہ بنارہے ہیں اورقوم کوہیجان میں مبتلا کیاجارہاہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ فاروق ستاراوران کے حواریوں نے ایک بارنہیں بلکہ کئی بارقرآن مجیدپر ہاتھ رکھ کر قائد تحریک الطاف حسین سے وفاکاحلف اٹھایا لیکن انہوں نے بے وفائی کرکے اس حلف سے انحراف کیااورایساکرنے والوں پر قرآن کی مارپڑے گی۔ ڈاکٹر ندیم احسان نے کہاکہ پی آئی بی ٹولے کی جانب سے یہ تاویل پیش کی جاتی ہے کہ قائدتحریک الطاف حسین نے پاکستان کے خلاف نعرہ لگایا جبکہ یہ وڈیو ریکارڈ پر موجود ہے کہ کراچی پریس کلب پر بھوک ہڑتالی کیمپ میں پہلے عامرخان نے خود یہ کہاکہ پاکستان میں ہمارے ساتھ جوسلوک کیاجاتاہے اس کے بعد ہمارا بھی پاکستان کے حق میں نعرہ لگانے کادل نہیں چاہتا۔ ڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ ایم کیوایم ایک تھی ، ایک ہے اور بانی وقائدجناب الطاف حسین کی قیادت میں ایک ہی رہے گی اوراسے ختم کرنے اورٹکڑے ٹکڑے کرنے اورختم کرنے کی سازشیں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکیں گی ۔انہوں نے کارکنوں سے کہاکہ وہ اس صورتحال سے مایوس نہ ہوں اورقائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں متحد رہیں۔ ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ قائدتحریک الطاف حسین سے لاتعلقی اختیارکرنے والے خواہ پی آئی بی میں بیٹھے ہوں یا بہادرآباد میں موجود ہوں، وہ سب دراصل اسٹیبلشمنٹ کے گماشتے بن چکے ہیں اور اسٹیبلشمنٹ کے اشارے پر ہی انہوں نے اپنے عظیم قائدسے بے وفائی کی، قائد تحریک الطاف حسین نے انہیں پارٹی سونپی لیکن انہوں نے اس امانت میں خیانت کرتے ہوئے اس پر قبضہ کرلیااوراب اسی قائدپرانگلیاں اٹھاکرمحسن کشی کاعمل کررہے ہیں۔قاسم علی رضا نے کہاکہ فاروق ستار اورپی آئی بی میں بیٹھے دیگرلوگ یہ کہتے ہیں کہ پہلے ہم رائے دیتے تھے لیکن فیصلے لندن سے آتے تھے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ قائدتحریک الطاف حسین نے تمام فیصلے مشاورت سے کئے ۔ انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین تحریک کے بانی اورقائدہیں اور انہیں تمام فیصلوں کامکمل اختیار ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پی آئی بی ٹولے نے تحریک سے غداری کاجوعمل کیاہے ، اس پر کارکنان ومہاجرعوام انہیں معاف نہیں کریں گے۔ رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی نے اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ فاروق ستار اپنی گفتگو میں باربار اس بات پر ذوردے رہے ہیں کہ وہ پارٹی کے سربراہ ہیں اوربحیثیت سربراہ مجھے فیصلوں کامکمل اختیارہے اور سب کومیرافیصلہ مانناچاہیے، اگرایساہے توپھرکیا قائدتحریک الطاف حسین کے فیصلوں پران کا اعتراض درست اورجائز ہے ؟ انہوں نے کہاکہ فاروق ستار کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے 23 اگست کااقدام کرکے پارٹی کوبچایاہے ، حقیقت یہ ہے کہ ان کاوہ قدم پارٹی کوبچانے کے لئے نہیں بلکہ پارٹی کوبیچنے کاعمل ہے۔ انہوں نے کہاکہ فاروق ستار پی ایس پی سے ایم کیوایم کے انضمام کے اعلان کی واپسی کواپنے کارنامے کے طورپرپیش کرتے ہیں جبکہ دنیاکومعلوم ہے کہ انہوں نے ہی پی ایس پی ٹولے کے سرغنہ مصطفےٰ کمال کے ساتھ کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس میں ایم کیوایم کے خاتمہ، نئی پارٹی اورنئے انتخابی نشان سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیاتھااوران کی موجود گی میں مصطفےٰ کمال نے ایم کیوایم کودفن کرنے کی بات کی اورمہاجرنام کوزہرقاتل قراردیا۔ انہوں نے کہاکہ فاروق ستارنے توایم کیوایم ، مہاجرنام اورپتنگ کے نشان کوبیچ دیاتھالیکن کارکنان اورعوام کے شدیدردعمل کی وجہ سے انہیں اس سے پیچھے ہٹنا پڑا۔مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ جولوگ آج بہادرآبادمیں بیٹھ کر فاروق ستار کے فیصلوں کی مخالفت میں اصولوں اورتنظیمی ڈسپلن کی بڑی بڑی باتیں کررہے ہیں ان کی اصول پسندی اس وقت کہاں چلی گئی تھی جب پی آئی بی میں فاروق ستارنے بانی وقائدجناب الطا ف حسین کے نام کوتحریک کے آئین اور پارٹی پرچم سے نکالااورپارٹی پر قبضہ کیا؟ ان لوگوں نے اس وقت فاروق ستارکی مخالفت کیوں نہ کی؟ انہوں نے فاروق ستار کی جانب سے خود کو’’ میمن بچہ ‘‘ کہنے پرشدیدحیرت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے مہاجروں کو برادریوں کے دائروں سے نکال کرایک مہاجرقوم بنایالیکن فاروق ستارنے خود کوباربارمیمن کہہ کرمہاجروں میں تقسیم پیداکرنے کی کوشش کی ہے جومہاجردشمن اسٹیبلشمنٹ کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے ۔ رابطہ کمیٹی کے رکن منظوراحمدنے اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ دنیابھرمیں حقوق کی تحریکوں کوختم کرنے کے لئے استحصال قوتوں نے ایسے ہی ہتھکنڈے اختیار کئے ہیں جوآج ایم کیوایم کے خلاف کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے جولوگ نظریاتی طورپرکمزوراورکنفیوژتھے اسٹیبلشمنٹ نے انہیں خریدا اور انہیں یہ سہانے خواب دکھائے کہ وہ قائدتحریک الطاف حسین سے بڑے لیڈرہیں اورایم کیوایم کووہی چلاسکتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ نے ان کی سرپرستی کرکے انہیں قائد تحریک الطاف حسین اورقوم کے خلاف کھڑاکیا۔ منظوراحمدنے کہاکہ فاروق ستارخودکوپارٹی کاسربراہ کہتے ہیں لیکن صورتحال یہ ہے کہ وہ اپنے سامنے چند لوگوں کو کنٹرول نہیں کرسکتے اورخطاب کے دوران لوگوں کو خاموش کرانے کے لئے انہیں منت کرنی پڑی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جو چند لوگوں کو خاموش نہیں کراسکتے وہ قیادت کیاکریں گے۔ قائدوہ ہوتاہے جوہزاروں میل دوربیٹھ کر ’’ ایک دو تین ‘‘ کہتاہے اورلاکھوں کامجمع خاموش ہوجاتاہے۔ سربراہی کے دعوے کرنے والے قائدتحریک الطاف حسین کے پیروں کی خاک بھی نہیں ہیں۔ منظوراحمدنے کہاکہ فاروق ستارنے یادگارشہداء پرجانے کے موقع پر قائدتحریک الطاف حسین کے حق میں نعرے لگانے والی شہداء کی ماؤں بہنوں کو شرپسند کہہ کرانہیں پکڑکررینجرزکے حوالے کرنے کی شرمناک بات کی جوریکارڈپر موجود ہے ۔ جو تحریک کی خاطرقربانیاں دینے والی ماؤں بہنوں کوشرپسند قراردیں وہ قیادت کے اہل کیسے ہوسکتے ہیں۔ رابطہ کمیٹی کے رکن سفیان یوسف نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فاروق ستار اوران کے حواری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ملکرتحریک اورقوم کے خلاف خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں جسے باشعور عوام سمجھ چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فاروق ستارنے پارٹی پر قبضہ کرنے کیلئے پارٹی آئین میں جو ترمیم کی ہیں الیکشن کمیشن کواس کا نوٹس لیناچاہیے اور اس کی انکوائری کرناچاہیے۔سفیان یوسف نے کہاکہ فاروق ستارنے اپنے خطاب میں کارکنوں کوگمراہ کرنے کے لئے اپنی قربانیاں گنوائی ہیں جبکہ کارکنان جانتے ہیں کہ انہوں نے پارٹی سے نام مقام اورکتنی مراعات لی ہیں۔ وہ اڈیالہ جیل میں رہے ہوں یااٹک جیل میں، وہ اے کلاس میں رہے ہیں جبکہ قائدتحریک الطاف حسین نے مارشل لاء دور کی جیلیں کاٹیں، قائدتحریک الطاف حسین کے بھائی بھتیجے کوشہید کیاگیااورآج بھی ان کے بھائی اور بھانجے لاپتہ ہیں جبکہ قائدتحریک الطاف حسین پر انگلیاں اٹھانے والوں نے ایسی کوئی قربانی نہیں دی۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ایم کیوایم قائدتحریک الطاف حسین کی امانت ہے ،فارو ق ستاراوران کے حواریوں کوچاہیے کہ ایم کیوایم جس کی امانت ہے اسے واپس لوٹادیں۔ اس موقع پر کنوینر ڈاکٹر ندیم احسان نے ارباب اختیارسے مطالبہ کیا کہ کراچی اورسندھ کے شہری علاقوں میں نافذ غیراعلانیہ مارشل لاء ختم کیاجائے اورایم کیوایم پر عائدغیرآئینی وغیر قانونی پابندی فی الفور ختم کی جائے ،بانی وقائدجناب الطاف حسین کی تقریر، تصویراوربیانات پر عائدغیرآئینی وغیر قانونی پابندی ختم کی جائے ، شہیدوفا ڈاکٹر حسن ظفر عارف شہید اورتحریک کے تمام شہیدوں کے قاتلوں کوگرفتار کیاجائے اورانہیں قانون کے مطابق سزادی جائے ۔ ایم کیوایم کے تمام لاپتہ کارکنوں کو بازیاب کیاجائے ، کارکنوں کی گرفتاریوں اورچھاپوں کاسلسلہ بند کیاجائے، ایم کیوایم کو سیاسی اورفلاحی سرگرمیوں کی اجازت دی جائے ، ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیروکوفی الفور کھولا جائے ۔ آخر میں شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کیاگیااوردعاکی گئی کہ اللہ تعالیٰ قائدتحریک الطاف حسین کی عمردرازفرمائے، تحریک کے خلاف کی جانے والی سازشوں کو ناکام بنائے اورتمام وفاپرستوں کوقائدتحریک الطاف حسین کاوفاداراورثابت قدم رکھے ۔ 
*****


1/9/2025 11:33:30 PM