متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینرپروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف کوفون کرکے خیریت دریافت کی
قانون نافذکرنے والے اداروں کی جانب سے انہیں غیرقانونی حراست اورانہیں حبس بیجا میں رکھنے کے واقعہ کی شدیدمذمت
پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفرعارف کی جرات وہمت پر تمام کارکنان انہیں سیلوٹ پیش کرتے ہیں۔ الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینرپروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف کوفون کرکے ان سے قانون نافذکرنے والے اداروں کی جانب سے انہیں غیرقانونی حراست اورانہیں حبس بیجا میں رکھنے کے واقعہ کی شدیدمذمت کی ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ ظلم ہے اورسفاکی ہے کہ ڈاکٹرحسن ظفر عارف جیسی شخصیت کوحراست میں لیکرانہیں حبس بیجامیں رکھاگیا۔ انہوں نے کہاکہ پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفرعارف تمام تر ظالمانہ ہتھکنڈوں کے باوجود جس طرح جرات وہمت کے ساتھ تحریکی فرائض انجام دے رہے ہیں اس پرایم کیوایم کے تمام کارکنان انہیں سیلوٹ پیش کرتے ہیں۔
*****