Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پشاور میں زرعی ڈائریکٹوریٹ پردہشت گردوں کا حملہ کھلی دہشت گردی ہے ، قائد تحریک الطاف حسین


پشاور میں زرعی ڈائریکٹوریٹ پردہشت گردوں کا حملہ کھلی دہشت گردی ہے ، قائد تحریک الطاف حسین
 Posted on: 12/1/2017
پشاور میں زرعی ڈائریکٹوریٹ پردہشت گردوں کا حملہ کھلی دہشت گردی ہے ، قائد تحریک الطاف حسین
رحمت اللعالمین ؐ کے یوم ولادت کے موقع پر سفاکیت کا مظاہرہ کرنے والے مسلمان تو کجا انسان
کہلانے کے بھی مستحق نہیں ہیں، الطاف حسین
پاکستان میں مذہبی انتہاء پسند دہشت گرد اور انہیں پناہ دینے والے سہولت کار آج بھی موجود ہیں، الطاف حسین
آپریشن ردالفساد کے ذریعہ انتہاء پسند طالبان دہشت گرد اور ان کے سہولت کاروں کا خاتمہ کیاجائے، الطاف حسین
عیدمیلادالنبی ؐ کے جلوس کی سیکوریٹی کے انتظامات میں مصروفیت کا بہانہ ’’عذرگناہ بدتراز گناہ ‘‘ کے مترادف ہوگا، الطاف حسین
میں 15 برس مسلسل دہائیاں دیتا رہا ہوں کہ طالبانائزیشن کے خلاف پاکستان بھرمیں محلہ کمیٹیاں بنائی جائیں ، الطاف حسین
افسوس کہ سیاسی ومذہبی جماعتوں اور سیکوریٹی اداروں نے میرا مذاق اڑایا، الطاف حسین
کراچی اور حیدرآباد میں طالبان کی نگرانی کیلئے قائم محلہ کمیٹیوں نجانے کیوں نادیدہ اورخفیہ قوتوں نے ختم کردیا، الطاف حسین
مہاجرکارکنان وعوام نے کہیں ایک جگہ بھی فوج یا رینجرز کے اقدامات کے خلاف مزاحمت نہیں کی، الطاف حسین
فوج اور آئی ایس آئی کے ایماندار افسران سوچیں کہ مہاجروں کی امن پسندی کے باوجود ان کے خلاف متعصبانہ اور
ظالمانہ اقدامات کیوں کیے جارہے ہیں؟ الطاف حسین
یہ ایماندار افسران ، اپنے اعلیٰ افسران پر دباؤ ڈالیں کہ مہاجروں پر مظالم کاسلسلہ بند کیاجائے ، الطاف حسین
پشاور میں زرعی ڈائریکٹوریٹ پردہشت گردوں کے حملہ کے واقعہ پر قائد تحریک الطاف حسین کااظہارمذمت

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے پشاور میں زرعی ڈائریکٹوریٹ پردہشت گردوں کے حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس حملہ میں سیکوریٹی اہلکاروں سمیت متعدد افراد کے شہید وزخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج پاکستان میں نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفی ؐ کا یوم ولادت انتہائی عقیدت واحترام سے منایاجارہا ہے اور اس محترم اورمقدس دن بے گناہ شہریوں کو خاک وخون میں نہلانے کا عمل کھلی دہشت گردی اور حیوانیت کی انتہاء ہے ، رحمت اللعالمین ؐ کے یوم ولادت کے موقع پر سفاکیت کا مظاہرہ کرنے والے مسلمان تو کجا انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اس حملہ سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ پاکستان میں مذہبی انتہاء پسند دہشت گرد اور انہیں پناہ دینے والے سہولت کار آج بھی موجود ہیں اور ضرورت اس بات کی ہے کہ حقوق کا مطالبہ کرنے والی مظلوم قومیتوں کے خلاف ریاستی طاقت استعمال کرنے کے بجائے آپریشن ردالفساد کے ذریعہ انتہاء پسند طالبان دہشت گرد اور ان کے سہولت کاروں کا خاتمہ کیاجائے ۔ جنا ب الطاف حسین نے کہاکہ میں گزشتہ 15 برس مسلسل دہائیاں دیتا رہا ہوں کہ طالبانائزیشن کے خلاف پاکستان بھرکے عوام اتحاد کا مظاہرہ کریں اور محلہ کمیٹیاں بناکر اپنے علاقوں اور بے گناہ شہریوں کو طالبان دہشت گردوں سے محفوظ بنائیں لیکن افسوس کہ سیاسی ومذہبی جماعتوں اور سیکوریٹی اداروں نے میری گزارشات کا سنجیدگی سے نوٹس لینے کے بجائے میرا مذاق اڑایا ۔ کہاگیا کہ الطاف حسین ، عوام میں خوف پھیلارہے ہیں اور آپریشن ضرب عضب اور آپریشن ردالفساد کے ذریعہ دہشت گردوں کا قلع قمع کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر واقعی ایسا ہوا ہے تو پھر آج پشاور کے زرعی ڈائریکٹوریٹ میں مسلح دہشت گردوں کا حملہ کیسے ہوا ؟ اور ہمارے سیکوریٹی ادارے کیا کررہے تھے ؟ انہوں نے مزید کہاکہ اگر کوئی یہ بہانہ بناتا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے عیدمیلادالنبی ؐ کے جلوس کی سیکوریٹی کے انتظامات میں مصروف تھے تو یہ بہانہ ’’عذرگناہ بدتراز گناہ ‘‘ کے مترادف ہوگا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کے تحت کراچی اور حیدرآباد میں طالبان کی نگرانی کیلئے محلہ کمیٹیاں قائم کرکے ہزاروں قیمتی جانوں کا تحفظ کیاگیا لیکن نجانے کیوں نادیدہ اورخفیہ قوتوں نے ان محلہ کمیٹیوں کو ختم کردیا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ 19، جون1992ء سے ایم کیوایم کے ہزاروں کارکنان کو شہید کیاگیا، لاکھوں گھروں میں چھاپے مارے گئے ، ہزاروں کو گرفتارکرکے جیلوں میں ٹھونس دیاگیا اور 300 سے زائد کارکنان کو جبری طورپر لاپتہ کردیا گیا لیکن مہاجرکارکنان وعوام نے کہیں ایک جگہ بھی فوج یا رینجرز کے اقدامات کے خلاف مزاحمت نہیں کی۔ جناب الطاف حسین نے مسلح افواج اور آئی ایس آئی کے ایماندار افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وہ سوچیں کہ مہاجروں کی امن پسندی کے باوجود ان کے خلاف متعصبانہ اور ظالمانہ اقدامات کیوں کیے جارہے ہیں اور یہ ایماندار افسران ، اپنے اعلیٰ افسران پر دباؤ ڈالیں کہ مہاجروں پر مظالم کاسلسلہ بند کیاجائے ، ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو اور دیگر دفاترکی بندش ختم کی جائے اور ایم کیوایم کو سیاسی وفلاحی سرگرمیوں کی مکمل آزاد ی دی جائے ۔ جناب الطاف حسین نے پشاور میں دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے ، سوگوارلواحقین کو 
صبرجمیل عطا کرے اور دہشت گرد حملوں کے منصوبہ سازوں پر اپنا عذاب نازل فرمائے ۔ (آمین)
*****

10/3/2024 8:15:43 AM