Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نشستوں میں اضافہ نہ کرنا سندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ سراسرزیادتی ہے ۔ ندیم نصرت کنوینرایم کیوایم


نشستوں میں اضافہ نہ کرنا سندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ سراسرزیادتی ہے ۔ ندیم نصرت کنوینرایم کیوایم
 Posted on: 11/1/2017
نشستوں میں اضافہ نہ کرنا سندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ سراسرزیادتی ہے ۔ ندیم نصرت کنوینرایم کیوایم
ایم کیوایم مردم شماری کے نتائج اورسندھ کی نشستوں میں اضافہ نہ کرنے کے فیصلے کویکسرمسترد کرتی ہے۔ندیم نصرت
دھاندلی شدہ مردم شماری کی بنیادپر نشستوں کی تقسیم کھلی دھاندلی ہے۔ندیم نصرت
سندھ کے شہری علاقوں کی آدھی آبادی کو قومی اسمبلی میں ان کی صحیح نمائندگی کے حق سے محروم کیاجارہاہے 
اس قسم کے فیصلے کرکے کراچی اورسندھ کے شہری علاقوں کے عوام کودیوارسے لگایا جارہاہے جو ملک کے کسی بھی طرح مفادمیں نہیں ہے ۔ اسلام آباد میں بیٹھنے والوں کوہوش کے ناخن لینے چاہئیں ۔ندیم نصرت
مردم شماری میں کراچی اورسندھ کے شہری علاقوں کی صحیح آبادی کاشمار کیاجائے اورقومی وصوبائی اسمبلیوں کے
ایوانوں میں ان کی جائزنمائندگی کویقینی بنایاجائے

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے کہاہے کہ مردم شماری میں کراچی اورسندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ ناانصافی کے بعد2018ء کے انتخابات میں سندھ کی نشستوں میں اضافہ نہ کرنے کے فیصلے کوکھلی ناانصافی قراردیتے ہوئے اس فیصلے کومکمل طورپرمستردکردیاہے ۔ اپنے بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ حالیہ مردم شماری میں کراچی کی تین کروڑ آبادی کو ایک سازش کے تحت ایک کروڑ 49لاکھ کردیا گیاہے اوراب آئندہ انتخابات کے لئے اسی مردم شماری کوبنیادبناکر قومی اسمبلی کی نشستوں کی تقسیم کی گئی ہے، جس کے تحت خیبرپختونخوا، بلوچستان اوراسلام آباد کی نشستوں میں تواضافہ کیاجارہاہے لیکن سندھ کی نشستوں کی تعدادمیں اضافہ نہیں کیاگیاہے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ دھاندلی شدہ مردم شماری کی بنیادپر نشستوں کی تقسیم کھلی دھاندلی ہے۔ یہ فیصلہ سندھ بالخصوص کراچی اورسندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ سراسرزیادتی ہے اوراس کے ذریعے سندھ کے شہری علاقوں کی آدھی آبادی کو قومی اسمبلی میں ان کی صحیح نمائندگی کے حق سے محروم کیاجارہاہے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ ایم کیوایم مردم شماری کے نتائج اورسندھ کی نشستوں میں اضافہ نہ کرنے کے فیصلے کویکسرمسترد کرتی ہے اوریہ سمجھتی ہے کہ اس طرح کے فیصلے کرکے کراچی اورسندھ کے شہری علاقوں کے عوام کودیوارسے لگایا جارہاہے جو ملک کے کسی بھی طرح مفادمیں نہیں ہے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ اسلام آباد میں بیٹھنے والوں کوہوش کے ناخن لینے چاہئیں اوروقت کاتقاضہ ہے کہ مردم شماری میں کراچی اورسندھ کے شہری علاقوں کی صحیح آبادی کاشمار کیاجائے اورقومی وصوبائی اسمبلیوں کے ایوانوں میں ان کی جائزنمائندگی کویقینی بنایاجائے ۔ 

*****

10/3/2024 8:17:26 AM