Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سانحہ حیدرآباد 30 ستمبر1988ء پاکستان کی تاریخ کاسیاہ باب ہے ۔الطاف حسین


سانحہ حیدرآباد 30 ستمبر1988ء پاکستان کی تاریخ کاسیاہ باب ہے ۔الطاف حسین
 Posted on: 9/30/2017
سانحہ حیدرآباد 30 ستمبر1988ء پاکستان کی تاریخ کاسیاہ باب ہے ۔الطاف حسین
30ستمبر1988ء کو مسلح دہشت گردوں نے حیدرآباد میں داخل ہوکر اندھادھندگولیاں برسائیں اوردوسوسے زائد مہاجروں کوبیدردی سے شہیدکردیا
شہرکی سڑکیں معصوم وبے گناہ مہاجروں کے خون میں نہلاگئیں ،حیدرآبادکے مہاجرتحفظ کیلئے پولیس وانتظامیہ کو پکارتے
رہے لیکن پولیس، رینجرز، فوج اورانتظامیہ سب غائب تھی
حیدرآبادمیں سرکاری ایجنسیوں کی مشترکہ منصوبہ بندی اورآشیرباد سے مہاجروں کایہ قتل عام کیاگیا۔الطاف حسین
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے 14شہداکا تو بہت ذکرکیاجاتاہے لیکن سانحہ حیدرآبادکے دوسوسے زائدشہیدوں کاذکرنہیں کیاجاتاجو
مہاجروں سے نفرت وتعصب کاثبوت ہے۔ الطاف حسین
ہم اپنے شہیدوں کوفراموش نہیں کریں گے اورشہدا کے مقدس لہوکی بدولت اپنی منزل مقصودپرپہنچیں گے۔ الطاف حسین

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ سانحہ حیدرآبادپاکستان کی تاریخ کاسیاہ باب ہے جوناقابل فراموش ہے ۔سانحہ حیدرآباد 30 ستمبر1988ء کے شہداء کی 29ویں برسی کے موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ 30ستمبر1988ء کوکئی گاڑیوں میں سواردرندہ صفت مسلح دہشت گردوں نے حیدرآبادکے مختلف علاقوں میں داخل ہوکروہاں مہاجر راہگیروں اوردکانداروں پراندھادھندگولیاں برسائیں، یہ سلسلہ آدھے گھنٹے تک جاری رہااوردوسوسے زائد مہاجروں کوبیدردی سے شہیدکردیاگیا جن میں نوجوان، بزرگ، خواتین اوربچے شامل تھے ۔شہرکی سڑکیں معصوم وبے گناہ مہاجروں کے خون میں نہلاگئیں ،حیدرآبادکے مہاجرتحفظ کیلئے پولیس وانتظامیہ کو پکارتے رہے لیکن پولیس، رینجرز، فوج اورانتظامیہ سب غائب تھی اورسب کی مشترکہ منصوبہ بندی اورآشیرباد سے مہاجروں کایہ قتل عام کیاگیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ مہاجروں کے وحشیانہ قتل عام کایہ اتنابڑاسفاکانہ واقعہ ہے لیکن آج 29برس گزرجانے کے باوجودسانحہ حیدرآبادکے شہداء کے قاتلوں کوآج تک سزانہیں دی گئی اورشہداء کے لواحقین کوآج تک انصاف فراہم نہیں کیاگیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے 14شہداکا تو بہت ذکرکیاجاتاہے لیکن سانحہ حیدرآبادکے دوسوسے زائدشہیدوں کاذکرنہیں کیاجاتاجومہاجروں سے نفرت وتعصب کاثبوت ہے۔ جناب الطاف حسین نے سانحہ حیدرآبادکے شہداء کوزبردست خراج عقیدت پیش کیا اورکہاکہ ہم اپنے شہیدوں کوفراموش نہیں کریں گے ،اپنی جدوجہدجاری رکھیں گے اوران کے مقدس لہوکی بدولت اپنی منزل مقصودپرپہنچیں گے۔ 
*****






7/18/2024 12:21:20 PM