Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خواجہ اظہارالحسن پرقاتلانہ حملے میں ملوث ہونے کے الزام کی سختی سے تردید کرتے ہیں،ایم کیوایم کااس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔رابطہ کمیٹی


خواجہ اظہارالحسن پرقاتلانہ حملے میں ملوث ہونے کے الزام کی سختی سے تردید کرتے ہیں،ایم کیوایم کااس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔رابطہ  کمیٹی
 Posted on: 9/3/2017 1
خواجہ اظہارالحسن پرقاتلانہ حملے میں ملوث ہونے کے الزام کی سختی سے تردید کرتے ہیں،ایم کیوایم کااس واقعہ
سے کوئی تعلق نہیں ہے۔رابطہ کمیٹی

خواجہ اظہارالحسن پرقاتلانہ حملے میں ایم کیوایم کوملوث کرنے کی کوشش کی مذمت کرتے ہیں۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
ایم کیوایم ایک امن پسند جماعت ہے اورتمام ترریاستی مظالم کے باوجود پرامن جدوجہد کررہی ہے ۔رابطہ کمیٹی
۔ 30جولائی کو روزنامہ ڈان میں شائع ہونے والی سی ٹی ڈی کی رپورٹ میں واضح الفاظ میں کہا گیاہے کہ’’ کراچی سینٹرل جیل سے فرار ہونے والے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد ایم کیوایم پاکستان اورپی ایس پی کے کارکنوں اوراہل تشیع افراد پر حملے کرسکتے ہیں‘‘ 
کالعدم تنظیموں کی جانب سے پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران واہلکاروں کونشانہ بنانے کے واقعات ہورہے ہیں
گزشتہ دنوں حکومت سندھ کی جانب سے خواجہ اظہارالحسن اوردیگرارکان اسمبلی کی پولیس سیکوریٹی واپس لے لی گئی تھی
خواجہ اظہارالحسن پرقاتلانہ حملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائے اوراس میں ملوث افرادکوگرفتارکیاجائے ۔ رابطہ کمیٹی
خواجہ اظہارالحسن پر قاتلانہ حملہ کے بارے میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی آن لائن بریفنگ

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخواجہ اظہارالحسن پرقاتلانہ حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔رابطہ کمیٹی نے ڈاکٹرفاروق ستارکی جانب سے اس واقعہ میں ایم کیوایم کوملوث کرنے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے اس الزام کی سختی سے تردید کی ہے اور واضح الفاظ میں کہاہے کہ ایم کیوایم کااس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔رابطہ کمیٹی نے یہ بات ہفتہ کی صبح انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں آن لائن بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ بریفنگ میں رابطہ کمیٹی کے ارکان قاسم علی رضا، ڈاکٹرندیم احسان، مصطفےٰ عزیزآبادی، ڈاکٹرسلیم دانش،محمداشفاق،انٹرنیشنل افیئرزاورہیومن رائٹس لائرعادل غفاراورایم کیوایم کے یوکے کے آرگنائزرہاشم اعظم نے شرکت کی۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہاکہ آج عیدالاضحی کے موقع پر کراچی میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخواجہ اظہارالحسن پرقاتلانہ حملے کی اطلاع ملنے پر ہم اراکین رابطہ کمیٹی ہنگامی طورپر انٹرنیشنل سیکریٹریٹ پہنچے ہیں تاکہ اس واقعہ کی مذمت کریں اوراس پر اپنامؤقف بیان کرسکیں۔ متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینرندیم نصرت پہلے ہی اپنے بیان میں اس واقعہ کی شدیدمذمت کرچکے ہیں اورہم اراکین رابطہ کمیٹی بھی اپنی اس بریفنگ کے توسط سے اس واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ خواجہ اظہارالحسن پر ہونے والایہ حملہ ایک گہری سازش کاحصہ ہے کیونکہ یہ بات ریکارڈپر موجودہے کہ گزشتہ دنوں حکومت سندھ کی جانب سے خواجہ اظہارالحسن اوردیگرارکان اسمبلی کی پولیس سیکوریٹی واپس لے لی گئی تھی جس پر ان کی جانب سے باقاعدہ حکومت سندھ کوتحریری شکایت کی گئی تھی ۔ آج بھی جب بفرزون کی جس عیدگاہ کے قریب یہ واقعہ پیش آیاہے وہاں خودخواجہ اظہارالحسن کے بقول حکومت وانتظامیہ کی جانب سے سیکوریٹی نہیں تھی۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ہمیں اس بات پربھی شدیدحیرت ہے کہ ڈاکٹرفاروق ستار نے بغیرتحقیق وتصدیق کے اس واقعہ میں ایم کیوایم کو ملوث کرنے کی کوشش کی ہے ۔جبکہ میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستارخوداس بات کااعتراف کررہے ہیں کہ لندن کی آڑ میں کوئی بھی کارروائی کرسکتاہے لیکن اس کے باوجود ڈاکٹر فاروق ستارکا اس واقعہ کے حوالے سے لندن کی طرف اشارہ کرنا اور جھوٹاالزام عائدکرناافسوسناک ہی نہیں بلکہ قابل مذمت بھی ہے ۔رابطہ کمیٹی کے ارکان کہاکہ ہم اس الزام کی سختی سے تردید کرتے ہیں اور واضح الفاظ میں کہتے ہیں کہ ایم کیوایم کااس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے ،ایم کیوایم ایک امن پسند جماعت ہے ،وہ اس قسم کی حرکتوں پر یقین نہیں رکھتی اورتمام ترریاستی مظالم کے باوجود پرامن جدوجہد کررہی ہے ۔رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہاکہ اس واقعہ میں کون سے عناصر ملوث ہوسکتے ہیں اس کااشارہ خودسی ٹی ڈی یعنی Counter Terrorism Department کئی روز پہلے ہی اپنی رپورٹ میں دے چکا ہے۔ 30جولائی 2017ء کوپاکستان کے سب سے بڑے انگریزی روزنامہ ڈان میں شائع ہونے والی سی ٹی ڈی کی اس رپورٹ میں واضح الفاظ میں کہا گیاہے کہ’’ کراچی سینٹرل جیل سے فرار ہونے والے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد ایم کیوایم پاکستان اورپی ایس پی کے کارکنوں اوراہل تشیع افراد پر حملے کرسکتے ہیں‘‘ ۔ عوام خود دیکھ بھی رہے ہیں کہ کراچی میں کالعدم تنظیموں کے عناصر کی جانب سے پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران واہلکاروں کونشانہ بنانے اور دہشت گردی کے واقعات مسلسل رونما ہورہے ہیں جن سے انکارنہیں کیاجاسکتا ۔رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہاکہ ہرواقعہ میں ایم کیوایم کوملوث کرنا اور قائدتحریک الطاف حسین پر بہتان لگانے کی روایت کوئی نئی نہیں ہے بلکہ شروع سے جاری ہے ،ماضی قریب میں سانحہ صفورا،جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹرشکیل اوج اور ممتاز صوفی قوال حضرت امجد صابری ؒ شہیدکے قتل میں بھی ایم کیوایم کو ملوث کرنے کی کوشش کی گئی تھی اورطرح طرح کی کہانیاں بنائی گئی تھیں لیکن حقائق ریکارڈ پر موجودہیں کہ یہ الزامات بالآخر غلط ثابت ہوئے اوراصل قاتل بے نقاب ہوئے ۔انشاء اللہ اس واقعہ کابھی دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوجائے گا۔رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہاکہ اس امر کی بھی شدیدمذمت کرتے ہیں کہ مختلف جانب سے ہم پر یکطرفہ طورپرلگائے جانے والے من گھڑت، بے بنیاداورجھوٹے الزامات کی تومیڈیامیں مسلسل تشہیر کی جاتی ہے لیکن ان جھوٹے الزامات پر ہماری جانب سے جاری کئے جانے والے بیانات کومیڈیاپرجگہ نہیں دی جاتی جوکہ سراسرناانصافی اورآداب صحافت کے اصولوں کے خلاف ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ خواجہ اظہارالحسن پرقاتلانہ حملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائے اوراس میں ملوث افرادکوگرفتارکیاجائے ۔ رابطہ کمیٹی نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے بچے اورپولیس اہلکار کے اہل خانہ سے بھی دلی تعزیت کااظہار کیااور واقعہ میں زخمی ہونے والے افرادکی بھی جلد ومکمل صحت یابی کی دعا کی۔ 

*****

7/18/2024 2:25:18 PM