Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سانحہ حیدر آباد 30 ستمبر 1988ء کے شہداء کی پچیسویں برسی لندن میں بھی منائی گئی


سانحہ حیدر آباد 30 ستمبر 1988ء کے شہداء کی پچیسویں برسی لندن میں بھی منائی گئی
 Posted on: 9/30/2013
سانحہ حیدر آباد 30 ستمبر 1988ء کے شہداء کی پچیسویں برسی لندن میں بھی منائی گئی
ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں سانحہ حیدر آباد کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی
سانحہ حیدر آباد اور تحریکی جدوجہد کے دوران مختلف سانحات اور واقعات کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا
فاتحہ خوانی میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کنور نوید، ڈاکٹر فاروق ستار، سینیٹر بابر غوری، عادل صدیقی سیکریٹریٹ کے ارکان اور یوکے یونٹ کے ذمہ داران و کارکنان نے شرکت کی
30ستمبر 1988ء کو حیدر آباد کے سینکڑوں معصوم و بیگناہ شہریوں کا قتل عام ایک سانحہ ہے جسے فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ ندیم نصرت کا تعزیتی اجلاس سے خطاب
لندن ۔۔۔30ستمبر2013ء
سانحہ حیدرآباد30ستمبر1988ء کے شہداء کی پچیسویں برسی لندن میں بھی منائی گئی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں سانحہ حیدرآبادکے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ فاتحہ خوانی میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان، لندن کے دورے پر آئے ہوئے رابطہ کمیٹی کے ارکان کنورنوید،قومی اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈرڈاکٹرفاروق ستار،سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹربابرغوری، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی وسیم حسین،عادل صدیقی ،زبیراحمد،سیکریٹریٹ کے ارکان اوریوکے یونٹ کے ذمہ داران وکارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرندیم نصرت نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 30ستمبر1988ء کو حیدرآبادکے سینکڑوں معصوم وبیگناہ شہریوں کاقتل عام ایک سانحہ ہے جسے فراموش نہیں کیاجاسکتا۔30ستمبر1988ء کوحیدرآبادمیں سینکڑوں بے گناہوں کو بیدردی سے شہیدکردیاگیالیکن اس قتل عام میں ملوث سفاک قاتلوں کوآج تک سزانہیں دی گئی ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنوں کایہ عہدہے کہ وہ شہداء کی ان قربانیوں کورائیگاں نہیں جانے دینگے اوراپنی منزل کے حصول تک اپنی جدوجہدجاری رکھیں گے۔ اس موقع پر دیگرذمہ داران نے بھی سانحہ حیدرآبادمیں پیش آنے والے واقعات پرروشنی ڈالی۔اس موقع پرسانحہ حیدرآباد اورتحریکی جدوجہد کے دوران مختلف سانحات اورواقعات کے تمام شہداکوخراج عقیدت پیش کیاگیااوران کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اورقائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں تحریک کی کامیابی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

12/27/2024 11:58:45 AM