Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پوری مہاجرقوم نے مائنس الطاف کافارمولا مستردکردیا۔ الطاف حسین


پوری مہاجرقوم نے مائنس الطاف کافارمولا مستردکردیا۔ الطاف حسین
 Posted on: 7/9/2017 1
پوری مہاجرقوم نے مائنس الطاف کافارمولا مستردکردیا۔ الطاف حسین
اب بھی وقت ہے ،فوج ، اسٹیبلشمنٹ اوراس کے ادار ے الطاف حسین کے بارے میں اپنی سوچ اورپالیسی کوبدلیں
الطاف حسین جیسے سچے عوام لیڈروں کی محبت کوعوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا ،سازشوں کے ذریعے انہیں کوئی شکست نہیں دے سکتا
حق پرست کارکنان وعوام نے ضمنی انتخاب کاجس بھرپور انداز میں بائیکاٹ کیااس پر انہیں زبردست شاباش پیش کرتاہوں
بے شک اللہ ہی ہرچیزپر قدرت رکھتاہے ، اسٹیبلشمنٹ، فوج ،رینجرزاورآئی ایس آئی جیسی بڑی بڑی طاقتیں ہرشے پرقدرت نہیں رکھتیں
ہمارے ملک میں عدلیہ فوج اوراسٹیبلشمنٹ کے زیراثرفیصلے کرتی ہے لیکن یہ بات بیان کرنے میں کسی میں ہمت نہیں ہے ،
حکمراں دبے لفظوں میں کہہ رہے ہیں کہ سازشیں ہورہی ہیں لیکن انہیں کھل کرکہنے کی ہمت نہیں ہے کہ سازش کون کررہاہے
اگرحکومت کوسازشیں کرنے والوں کے سامنے کل سجدہ کرنا ہے توبہترہے کہ آج ہی کرلیں۔ الطاف حسین 
پیراملٹری فورسزہمارے پرامن لوگوں کوتشددکرکے مارتی ہیں لیکن ہم جواب میں تشددنہیں چاہتے، ہم امن پسندہیں 
محمودآبادکراچی کے سندھ اسمبلی کے حلقہ PS -114 پر گزشتہ روزہونے والے ضمنی انتخاب کے بعد آڈیوپیغام

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ پوری مہاجرقوم نے مائنس الطاف کافارمولا مستردکردیا ۔لہٰذا میں فوج ، اسٹیبلشمنٹ اوراس کے اداروں سے ایک مرتبہ پھرکہتاہوں کہ اب بھی وقت ہے ، الطاف حسین کے بارے میں اپنی سوچ اورپالیسی کوبدلیں اوراس بات کوسمجھ لیں کہ الطاف حسین جیسے سچے عوام لیڈروں کی محبت کوعوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتااورسازشوں کے ذریعے انہیں کوئی شکست نہیں دے سکتا۔انہوں نے یہ بات محمودآبادکراچی کے سندھ اسمبلی کے حلقہ PS -114 پر گزشتہ روزہونے والے ضمنی انتخاب کے بعد اپنے آڈیوپیغام میں کہی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پی ایس 114 کے ضمنی انتخاب کامقصدایک پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ ، اس کی سرکاری ایجنسیوں ، وفاقی وصوبائی حکومتوں اور سیاسی ومذہبی جماعتوں اور جہادی تنظیموں کے لئے قانونی ضرورت پوری کرنے کے ساتھ ساتھ صرف یہ جاننانہیں تھاکہ کون جیتے گااورکون ہارے گابلکہ اسٹیبلشمنٹ اوراس کے اداروں کی نظرمیں اس ضمنی انتخاب کامقصد یہ جاننا تھا اس کے ذریعے ’’ مائنس الطاف حسین فارمولا ‘‘ کامیاب ہوتا ہے یانہیں اور اسٹیبلشمنٹ کے بوٹ چاٹنے والوں کو کامیابی ہوتی ہے یانہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پی آئی بی ٹولے اورانکے ساتھ جانے والے سمجھے تھے کہ انہیں اسٹیبلشمنٹ کے آگے سجدے کرنے اورالطاف حسین سے لاتعلقی اختیارکرنے کے عوض کام کرنے کی اجازت مل گئی ہے تووہ اسٹیبلشمنٹ ، رینجرز اورآئی ایس آئی کی چھتری تلے الیکشن جیت جائیں گے اسلئے انہوں نے الیکشن میں بھرپوطریقے سے حصہ لینے کااعلان کردیاجبکہ الطاف حسین نے ان الیکشن کے بائیکاٹ کااعلان کیا۔ یہ چیلنج دراصل پی آئی بی ٹولے کیلئے نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ، فوج،آئی ایس آئی اور وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کیلئے تھاجوسب چیزیں چھوڑکرالطاف حسین کے ریڈوارنٹ نکالنے میں مصروف ہیں اوراپنے وزیراعظم نوازشریف کوجے آئی ٹی سے بچانے کے بجائے الطاف حسین اوراس کے ساتھیوں کی جے آئی ٹی بنانے میں لگے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ مائنس الطاف حسین کی کوششیں کرنے والے میدان میں آکرسمجھ رہے تھے کہ ہم الطاف حسین کو شکست دے دیں گے لیکن قرآن مجیدمیں اللہ تعالیٰ کافرمان ہے کہ ’’ لعنت اللہ علی الکاذبین ‘‘ یعنی جھوٹوں پر اللہ کی لعنت ہے۔ اور’’ وتعز من تشاء وتذل من تشا‘‘ یعنی بے شک اللہ جسے چاہے عزت دے اورجسے چاہے ذلت دے ۔ بے شک اللہ ہی ہرچیزپر قدرت رکھتاہے ، اسٹیبلشمنٹ، فوج ،رینجرزاورآئی ایس آئی جیسی بڑی بڑی طاقتیں ہرشے پرقدرت نہیں رکھتیں، عوام نے الطاف حسین کی اپیل پر ان ضمنی الیکشن کابھرپوربائیکاٹ کیااورپولنگ والے روز گلیوں اور علاقوں میں سناٹاتھااورپی آئی بی ٹولے کے پولنگ کیمپ خالی پڑے تھے ۔انہوں نے کامیاب بائیکاٹ پر کارکنان وعوام کوزوردارشاباش پیش کرتے ہوئے کہا کہ حق پرست کارکنان وعوام اور تمام قومیتوں اوراقلیتوں کے عوام نے تمام ترپیشکشوں، دھمکیوں اور رکاوٹوں کے باوجود میری اپیل پر لبیک کہتے ہوئے ضمنی انتخاب کاجس بھرپور انداز میں بائیکاٹ کیااس پر میں انہیں زبردست خراج تحسین اورشاباش پیش کرتاہوں۔ جناب الطاف حسین نے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کاذکرکرتے ہوئے کہاکہ جب تمام ترحمایت وسرپرستی کے باوجود محمودآباد کے عوام پی آئی بی ٹولے کی حمایت میں ووٹ دینے نہیں نکلے تورینجرزکی بھاری نفری علاقوں میں پہنچی تاکہ مائنس الطاف کی پالیسی پر عمل کرنے والوں کوجتایاجاسکے اسی لئے ووٹوں کی گنتی کے دوران اچانک ووٹ تین ہزارسے 13ہزار پر پہنچ گئے لیکن تمام تر دھاندلی کے باوجود مائنس الطاف کی پالیسی پر عمل کرنے والوں کوحق پرست عوام کے ہاتھوں بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا اورپوری مہاجرقوم نے مائنس الطاف کافارمولا مستردکردیا۔ میں اس پر مہاجروں کے ساتھ ساتھ محروم ومظلوم قومیتوں سے تعلق رکھنے والے عوام کوبھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ لطاف حسین کاچیپٹر اللہ تعالیٰ نے کھولاہے اوروہی اسے بندکرسکتاہے ،کسی انسان کویہ قدرت حاصل نہیں ہے ۔لہٰذا میں فوج ، اسٹیبلشمنٹ اوراس کے اداروں سے ایک مرتبہ پھرکہتاہوں کہ اب بھی وقت ہے ، الطاف حسین کے بارے میں اپنی سوچ اورپالیسی کوبدلیں اوراس بات کوسمجھ لیں کہ الطاف حسین جیسے سچے عوام لیڈروں کی محبت کوعوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتااورسازشوں کے ذریعے انہیں کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ جناب الطاف حسین نے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر پیپلزپارٹی کے امیدوارسعیدغنی، پیپلزپارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری اوربلاول بھٹوزرداری کوبھی مبارکبادپیش کی ۔ انہوں نے دیگرسیاسی جماعتوں کوبھی الیکشن میں بھرپورحصہ لینے پر مبارکبادپیش کی ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں عدلیہ فوج اوراسٹیبلشمنٹ کے تابع ہے اوراسی کے زیراثرفیصلے کرتی ہے لیکن یہ بات بیان کرنے میں کسی میں ہمت نہیں ہے ، حکومت والے بھی آج کل دبے دبے لفظوں میں کہہ رہے ہیں کہ ہمارے خلاف سازشیں ہورہی ہیں لیکن انہیں بھی کھل کرکہنے کی ہمت نہیں ہے کہ سازش کون کررہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر حکومت والوں میں ہمت ہے توکھل کرکہیں اوراگرسازشیں کرنے والوں کے سامنے کل سجدہ کرنا ہے توبہترہے کہ آج ہی کرلیں۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ پیراملٹری فورسزہمارے پرامن لوگوں کوتشددکرکے مارتی ہیں لیکن ہم جواب میں تشددنہیں چاہتے اسلئے کہ ہم امن پسندہیں اورامن سے رہناچاہتے ہیں، میں صرف اپنے شہرہی میں نہیں بلکہ پورے ملک اورپوری دنیامیں امن چاہتاہوں ، میں امن ، ہم آہنگی ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اورمذہبی رواداری چاہتا ہوں ،اس کے ساتھ ساتھ میں تمام نسلی ولسانی وثقافتی اکائیوں کے ساتھ بھائی چارہ چاہتاہوں، میں اپنے ہمسایوں میں فساداورتشددکی آگ بھڑکانے کے لئے پروکسیز بنانے پر یقین نہیں رکھتاکہ جوبعدمیں ہمارے ہی لئے مونسٹرزبن جائیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں تمام ہمسایوں سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں، ہم افغانستان سے دوستانہ اورخوشگوارتعلقات چاہتے ہیں، ہم افغانستان میں بھی امن وسکون چاہتے ہیں، ہم بھارت، ایران اورپوری دنیامیں امن وسکون چاہتے ہیں۔ انہوں نے تحریک کے شہداء کوزبردست خراج عقیدت پیش کیا، ان کے درجات کی بلندی اور لاپتہ ساتھیوں کی بازیابی کے لئے دعاکی۔انہوں نے اسیر اورروپوش ساتھیوں کی ثابت قدمی پر انہیں سلام تحسین پیش کیا۔ 

*****

7/18/2024 2:28:14 PM