Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلوچوں، فاٹاکے پختونوں اورمہاجروں کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنائی جائے ۔ الطاف حسین


بلوچوں، فاٹاکے پختونوں اورمہاجروں کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنائی جائے ۔ الطاف حسین
 Posted on: 7/3/2017 1
بلوچوں، فاٹاکے پختونوں اورمہاجروں کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنائی جائے ۔ الطاف حسین
مظلوم بلوچوں،قبائلیوں ، مہاجروں، ہزارے وال اورسرائیکی عوام کوان کے حقوق دیئے جائیں
طرح وزیراعظم نوازشریف کے خاندان کی دولت کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بن گئی ہے اسی طرح آصف زرداری ، عمران خان ،اے این پی اوردیگررہنماؤں کی دولت کی تحقیقات کے لئے بھی جے آئی ٹی بنائی جائے ،
عمران خان سے پوچھاجائے کہ بنی گالہ کی جاگیرکہاں سے آئی ۔الطاف حسین
سپریم کورٹ اس بات کی تحقیقات کے لئے بھی جے آئی ٹی بنائے کہ اوجھڑی کیمپ کاسانحہ کیسے پیش آیا ۔الطاف حسین
یہ بھی معلوم کیاجائے کہ اسامہ بن لادن ایبٹ آبادمیں چھ سال تک کس کے سائے میں رہ رہاتھا۔الطاف حسین
ریمنڈڈیوس کی رہائی کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بننی چاہیے ۔جنرل پاشاسمیت جوافسران بھی اس میں ملوث ہیں ان کے 
خلا ف کارروائی ہونی چاہیے ۔الطاف حسین
ایم کیوایم کے ہزاروں کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بنائی جائے ۔الطاف حسین
ہمیں اب الیکشن نہیں بلکہ خودمختار صوبہ چاہیے جہاں کی پولیس، رینجرزاورانتظامیہ مقامی لوگوں پر مشتمل ہو، جواپنے فیصلے کرنے میں آزادہو،اب صوبہ سے کم پر بات نہیں ہوگی۔ عوام محمودآبادمیں ہونے والے ضمنی انتخاب کابائیکاٹ کریں
لندن سے وڈیولنک کے ذریعے خطاب، تحریک کے شہیدوں کوخراج عقیدت لاپتہ ، اسیراور روپوش ساتھیوں کو ثابت قدمی پرسلام تحسین

لندن ۔۔۔ 3 جولائی 2017ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ سپریم کورٹ نے نوازشریف اوران کے خاندان کی دولت کی تحقیقات کے لئے جس طرح جے آئی ٹی بنائی ہے اسی طرح ریاستی آپریشن میں بلوچوں، فاٹاکے پختونوں اورکراچی میں مہاجروں کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کے لئے بھی جے آئی ٹی بنائی جائے اور مظلوم بلوچوں،قبائلیوں ، مہاجروں، ہزارے وال اورسرائیکی عوام کوان کے حقوق دیئے جائیں۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار اتوار کولندن سے وڈیولنک کے ذریعے اپنے براہ راست خطاب میں کیا۔ اپنے ایک گھنٹہ طویل خطاب میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ جس طرح وزیراعظم نوازشریف کے خاندان کی دولت کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بن گئی ہے اسی طرح آصف زرداری ، عمران خان ،اے این پی اوردیگررہنماؤں کی دولت کی تحقیقات کے لئے بھی جے آئی ٹی بنائی جائے ، عمران خان سے پوچھاجائے کہ بنی گالہ کی جاگیرکہاں سے آئی ، سپریم کورٹ اس بات کی تحقیقات کے لئے بھی جے آئی ٹی بنائے کہ اوجھڑی کیمپ کاسانحہ کیسے پیش آیا، یہ بھی معلوم کیاجائے کہ القاعدہ کاسربراہ اسامہ بن لادن ایبٹ آبادمیں چھ سال تک کس کے سائے میں رہ رہاتھا، یہ بھی معلوم کیاجائے کہ جی ایچ کیو، نیول بیس مہران، کامرہ ایئربیس اورسیکوریٹی فورسز کی دیگراہم تنصیبات پر حملہ کس نے کیا؟جناب 

الطاف حسین نے کہاکہ بدقسمتی سے ہمارے ملک کی اسٹیبلشمنٹ نے خود طالبان، لشکرجھنگوی، لشکرطیبہ،جماعت الدعوۃ اوراسی جیسے لشکرتیارکئے ، انہیں پالا، انہیں ٹریننگ دی اورپھرانہیں دہشت گردی کے لئے افغانستان، انڈیا، ایران اوردیگرممالک میں بھیجا، آج دنیاکہہ رہی ہے کہ پاکستان دہشت گردی کامرکز بن چکاہے۔انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اورانٹرنیشنل کمیونٹی سے کہاکہ عراق، لیبیااورشام میں کارروائی کرنے سے دہشت گردی ختم نہیں ہوگی ، اگرآپ واقعتاً دہشت گردی کاخاتمہ چاہتے ہیں تو اس کیلئے ضروری ہے کہ پاکستان میں موجود دہشت گردی کے ٹریننگ سینٹرز بندکرائے جائیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ کیااس بات سے انکارکیاجاسکتاہے کہ ہماری اسٹیبلشمنٹ حافظ سعید، مسعوداظہراوران جیسے عناصر کی کھلی سرپرستی کرتی ہے؟ اسلام آباد میں آبپارہ کے سامنے لال مسجدکو کیاآئی ایس آئی کی سرپرستی حاصل نہیں ؟ کیا آئی ایس آئی سیاسی جماعتوں کی تشکیل اورتوڑپھوڑ نہیں کرتی؟کیا آئی ایس آئی نے عمران خان کولیڈربناکراس سے دھرنانہیں دلوایا؟ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ریمنڈڈیوس کی جوکتاب منظرعام پرآئی ہے اس میں بتایاگیاہے کہ کس طرح آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل شجاع پاشا نے اس کی رہائی کے لئے بنیادی کرداراداکیالیکن بعض تجزیہ نگاراس کی ذمہ داری اس وقت کی سول حکومت پر ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ ہمارے ملک میں کرسی پر توسویلین بیٹھے ہوتے ہیں لیکن اصل حکومت فوج کی ہوتی ہے، سپریم کورٹ تک فوج کے زیراثر ہوتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اصولی طورپر توریمنڈڈیوس کی رہائی کی تحقیقات کے لئے بھی جے آئی ٹی بننی چاہیے اورجنرل پاشاسمیت جوافسران بھی اس میں ملوث ہیں ان کے خلا ف کارروائی ہونی چاہیے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ جس طرح ریمنڈڈیوس کودیت کے شرعی قانون کے تحت پیسے لیکرچھوڑدیاگیا اسی طرح بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کوچاہیے کہ وہ دیت دے کرکلبھوشن یادیو کوبھی چھڑوالیں۔ 
جناب الطاف حسین نے امریکی کانگریس کے ارکان سے ایم کیوایم کے کنوینرندیم نصرت کی ملاقاتوں کو فاروق ستارکی جانب سے تنقید کانشانہ بنانے کی شدیدمذمت کی۔انہوں نے کہاکہ فاروق ستارخود اس سے پہلے امریکی نمائندوں سے ملاقاتیں کرتے رہے ہیں پھروہ آج اس عمل پر کس طرح تنقید کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کیافاروق ستاربھول گئے کہ کس طرح سانحہ علی گڑھ، سانحہ حیدرآباد، پکاقلعہ اورآبادیوں پر حملوں میں مہاجروں کاکس طرح قتل عام کیا گیا؟کیافاروق ستارایم کیوایم کے ہزاروں کارکنوں کے خون کے ساتھ ساتھ اپنے کوآرڈی نیٹرآفتاب احمدکے خون کوبھی بھول گئے جسے رینجرزنے گرفتار کرنے کے بعد حراست میں تشددکرکے شہید کردیاتھا؟ جناب الطاف حسین نے کہاکہ سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ ایم کیوایم کے ہزاروں کارکن ر یاستی آپریشن میں بیدردی سے ماورائے عدالت قتل کردیئے گئے ، اس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنائی جائے،جوڈیرھ سو سے زائد کارکنان گھروں سے گرفتار کرکے لاپتہ کردیئے گئے ، جوہزاروں کارکن گرفتارکرکے جھوٹے مقدمات میں اسیرکردیئے گئے ان کے بارے میں جے آئی ٹی بنائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح ریاستی آپریشن میں بلوچوں، فاٹاکے پختونوں اورکراچی میں مہاجروں کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کے لئے بھی جے آئی ٹی بنائی جائے اور مظلوم بلوچوں،قبائلیوں ، مہاجروں، ہزارے وال اورسرائیکی عوام کوان کے حقوق دیئے جائیں۔ایسانہ ہوکہ لوگوں کے صبرکاپیمانہ لبریزہوجائے اور وہ تنگ آکر اپنے حقوق کے لئے سڑکوں پرنکل آئیں ، اگر وہ سڑکوں پر نکل آئے توپھروہ کسی کے قابومیں نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم پر ظلم کرنے والوں کوسمجھ لیناچاہیے کہ مہاجر اب غلامی کی زندگی گزارنے کیلئے تیارنہیں ہیں بلکہ وہ اپنے حق کیلئے ہرقسم کی قربانی دینے کیلئے تیارہیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ مہاجروں نے پاکستان بنانے کیلئے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دیں لیکن اس کے باوجود مہاجروں کے ساتھ ہردورمیں نفرت وتعصب کاسلوک کیا گیا ، قائداعظم محمدعلی جناح اورملک کے پہلے وزیراعظم خان لیاقت علی خان کے قتل کے بعد ہردورمیں مہاجروں کاقتل عام کیاگیا،مگرانہیں انصاف فراہم نہیں کیاگیا، انہیں ان کے جائزحقوق سے محروم رکھاگیا، مہاجرچاہے فوج میں ہوںیاکسی بھی شعبہ میں ہوں،ان کے ساتھ امتیازی سلوک کیاجاتاہے، نوازشریف حکومت کاتختہ الٹنے پر جنرل پرویزمشرف کو قید کیا اوران پر مقدمہ چلایاگیا جبکہ جب نوازشریف کاتختہ الٹاگیاجنرل پرویزمشرف ملک میں نہیں تھے بلکہ وہ ہوائی جہازمیں تھے لیکن ان کے خلاف کارروائی اسلئے کی گئی کیونکہ وہ مہاجرہیں جبکہ جن جرنیلوں نے عملاً حکومت کاتختہ الٹاان میں سے کسی کے 

خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔ اسی طرح مایہ ناز ایٹیمی سائنسداں ڈاکٹرعبدالقدیرخان جنہوں نے پاکستان کوایٹمی طاقت بنایالیکن احسان فراموشی کامظاہرہ کرتے ہوئے انہیں قید کردیاگیااسلئے کہ وہ مہاجرہیں، اسٹیبلشمنٹ کوچاہیے کہ وہ ڈاکٹرقدیرخان سے معافی مانگے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہم نے باربارالیکشن میں حصہ لے کردیکھ لیالیکن مہاجروں کوان کے حقوق نہیں ملے ، ہمیں اب الیکشن نہیں بلکہ خودمختار صوبہ چاہیے جہاں کی پولیس، رینجرزاورانتظامیہ مقامی لوگوں پر مشتمل ہو، جواپنے فیصلے کرنے میں آزادہو،اب صوبہ سے کم پر بات نہیں ہوگی۔ انہوں نے عوام سے کہاکہ وہ محمودآبادمیں ہونے والے ضمنی انتخاب کابائیکاٹ کریں۔ انہوں نے تحریک کے شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کیا، ان کے لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیااورلاپتہ ، اسیراور روپوش ساتھیوں کوتمام تر مشکلات کے باوجود ثابت قدم رہنے پر سلام تحسین پیش کیا۔ 

7/18/2024 2:24:17 PM