Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

چاہے کتنی ہی ایم کیوایم بنالی جائیں، اصلی اور جاندار ایم کیوایم وہی ہوگی جس کے ساتھ الطاف حسین کانام لگاہوگا۔الطاف حسین


چاہے کتنی ہی ایم کیوایم بنالی جائیں، اصلی اور جاندار ایم کیوایم وہی ہوگی جس کے ساتھ الطاف حسین کانام لگاہوگا۔الطاف حسین
 Posted on: 6/13/2017
چاہے کتنی ہی ایم کیوایم بنالی جائیں، اصلی اور جاندار ایم کیوایم وہی ہوگی جس کے ساتھ
الطاف حسین کانام لگاہوگا۔الطاف حسین
جس ایم کیوایم کے ساتھ الطاف حسین نہیں وہ جعلی،بے جان اوربے روح ہو گی۔الطاف حسین
تحریک کاخالق اورنظریہ دینے والا تحریک کی روح ہواکرتاہے ، روح کے بغیرتحریک بے جان جسم کی طرح ہوتی ہے
جسم اسی وقت تک زندہ رہتاہے جب تک اس میں روح موجود ہو،جسم سے روح نکل جا ئے توجسم مردہ ہوجاتاہے
کسی نظریہ کوفالوکرکے چاہے کوئی بھی جماعت بنالی جائے لیکن نظریہ دینے والے کو اس نظریہ سے الگ نہیں کیاجاسکتا
کوئی مانے یانہ مانے لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ میں نے مہاجر قومیت کانظریہ دیااورمہاجرحقوق کی تحریک کو قائم کیا
کارکنان حالات سے ہرگزمایوس نہ ہوں اور ہمت و حوصلے کے ساتھ تحریکی جدوجہد جاری رکھیں
جن کایقین پختہ ، حوصلے جوان، ارادے مضبوط اورنیتیں نیک ہوتی ہیں اللہ تعالیٰ انہیں کامیابی سے ایک دن ضرورہمکنارکرتاہے
انشاء اللہ ہمارے شہیدوں کی قربانیاں ضروررنگ لائیں گی اورہماری تحریک اپنے مشن ومقصد میں ضرور کامیاب ہوگی
’’ اے پی ایم ایس او ‘‘ کے 39ویں یوم تاسیس کے موقع پر لندن میں ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام اجتماع سے خطاب

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم کاخالق الطاف حسین ہے لہٰذا چاہے کتنی ہی ایم کیوایم
 بنالی جائیں، اصلی اور جاندار ایم کیوایم وہی ہوگی جس کے ساتھ الطاف حسین کانام لگاہوگا،باقی ایم کیوایم جعلی اوربے روح ہوں گی۔ انہوں نے یہ بات ’’ اے پی ایم ایس او ‘‘ کے 39ویں یوم تاسیس کے موقع پر لندن میں ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجتماع میں لندن کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ برمنگھم ، مانچسٹر، شیفیلڈ، بریڈفورڈ ،ہونسلواوردیگرعلاقوں سے بڑی تعدادمیں ایم کیو ایم کے کارکنوں اورہمدردنوجوانوں، بزرگوں، خواتین اور بچوں نے شرکت کی ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ جس طرح بچہ گھٹنوں کے بل پر چلتے چلتے چلناسیکھتاہے اوربڑاہوتاہے اسی طرح اے پی ایم ایس اونے بھی 11جون 1978ء کوجامعہ کراچی میں جنم لیااوربرسوں تک چلتے چلتے اس نے 18مارچ 1984ء کو ایم کیوایم کوجنم دیا۔ ایم کیوایم کاکارکن بننے کے لئے اے پی ایم ایس او کارکن بننالازمی ہے اوراے پی ایم ایس اوکے بغیرایم کیوایم نہیں، ایم کیوایم کاوجوددراصل اے پی ایم ایس او سے ہے ، آج اے پی ایم ایس او 39 سال کی ہوگئی ہے ، 39ویں یوم تاسیس پر میں پاکستان اوردنیابھرمیں موجود تحریک کے ایک ایک کارکن کومبارکبادپیش کرتاہوں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ جسم اسلئے حرکت کرتاہے کہ اس میں روح ہوتی ہے اورجسم اسی وقت تک زندہ رہتاہے جب تک اس میں روح موجود ہو، جب جسم 
سے روح نکل جاتی ہے توجسم مردہ ہوجاتاہے ، جس میں روح نہ ہووہ بے جان چیز ہوتی ہے۔ اسی طرح کسی تحریک کاخالق اورنظریہ دینے والا اس تحریک کی روح ہواکرتاہے ، اس روح کے بغیروہ تحریک بے جان جسم کی طرح ہوتی ہے ،تحریک تبھی ہوتی ہے جب اس میں روح ہوگی اورتحریک کی روح وہی ہوتا ہے جو تحریک کاخالق ہوتاہے، جو تحریک کا نظریہ دیتاہے، جونظریہ کوتخلیق کرتاہے۔انہوں نے کہاکہ کوئی مانے یانہ مانے یہ ایک حقیقت ہے کہ میں نے مہاجر قومیت کانظریہ دیااورمہاجرحقوق کی تحریک کو قائم کیا،مہاجرتحریک سے قبل پاکستان میں پنجابی، پختون،بلوچ ، سندھی، سرائیکی، ہزاروال اوردیگرقومیتوں کی بات ہوتی تھی، سب کی اپنی اپنی مادری زبان ہے اورمہاجروں کی مادری زبان اردوہے اردوکے حوالے سے ہی سب مہاجروں کوپہچانتے ہیں لیکن کوئی مہاجروں کوتسلیم کرنے کوتیارنہیں تھا، مہاجروں کو’’ بھیا ‘‘ ، ’’ مکڑ ‘‘ ’’ مٹروا ‘‘ ’’ پناہ گیر ‘‘ کہاجاتاتھا، میں نے مہاجرنظریہ پیش کیا، لفظ مہاجر قرآن مجید میں بھی موجود ہے اورخود سرکاردوعالم ؐ نے بھی ہجرت کی اورمہاجرکہلائے ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ آج روس کی تاریخ سے کارل مارکس اور لینن، چین کی تاریخ سے ماؤزے تنگ، کیوباکی تاریخ سے فیدل کاسترو،ویت نام سے ہوچی منہ اور ساؤتھ افریقہ کی تاریخ سے نیلسن مینڈیلا کانام کوئی نہیں نکال سکتا۔انہوں نے مزیدکہاکہ حرکت کانظریہ نیوٹن نے دیا، بلب کابانی ایڈیسن اورٹیلیفون کا بانی گراہم بیل تھا ، اب کوئی بھی نئے نئے بلب یاٹیلیفون بنالے وہ بلب یاٹیلیفون کابنانے والاتوہوسکتاہے لیکن وہ اس کاایجاد کرنے والانہیں کہلاسکتا ۔ اسی طرح کسی نظریہ کوفالوکرکے چاہے کوئی بھی جماعت بنالی جائے لیکن نظریہ دینے والے کو اس نظریہ سے الگ نہیں کیاجاسکتا۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کاخالق میں ہوں، آج کچھ لوگوں نے مجھ سے لاتعلقی اختیار کرکے الگ ایم کیوایم بنالی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ چاہے کتنی ہی ایم کیوایم بنالی جائیں، اصلی اورجاندار ایم کیوایم وہی ہوگی جس کے ساتھ الطاف حسین کانام ہوگا، باقی ایم کیوایم جعلی، بے جان اور بے روح ہوں گی۔جناب الطاف حسین نے پاکستان اوراوورسیزمیں موجود کارکنوں سے کہاکہ وہ حالات سے ہرگزمایوس نہ ہوں اور ہمت و حوصلے کے ساتھ تحریکی جدوجہد جاری رکھیں اوریہ یادرکھیں کہ جن کایقین پختہ ، حوصلے جوان، ارادے مضبوط اورنیتیں نیک ہوتی ہیں اللہ تعالیٰ انہیں کامیابی سے ایک دن ضرورہمکنارکرتاہے ۔ انشاء اللہ ہمارے شہیدوں کی قربانیاں ضروررنگ لائیں گی اورہماری تحریک اپنے مشن ومقصد میں ضرور کامیاب ہوگی۔ 

*****



7/18/2024 2:15:06 PM