Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مہاجرقوم کا مستقبل نوجوان طبقہ کے ہاتھ میں ہے، قائد تحریک الطاف حسین


مہاجرقوم کا مستقبل نوجوان طبقہ کے ہاتھ میں ہے، قائد تحریک الطاف حسین
 Posted on: 5/15/2017
مہاجرقوم کا مستقبل نوجوان طبقہ کے ہاتھ میں ہے، قائد تحریک الطاف حسین
مہاجروں کے غصب شدہ حقوق کی جدوجہد کو آگے بڑھانے کیلئے نوجوان طبقہ کو میدان عمل میں آنا ہوگا، الطاف حسین
کڑے اور مشکل حالات میں بھی ثابت قدم بزرگ ،مائیں ، بہنیں اورنوجوان تحریکی ساتھی میرافخر ہیں، الطاف حسین
اسٹیبلشمنٹ نے ایم کیوایم اورمہاجروں کا ووٹ بنک تقسیم کرنے کیلئے مصنوعی ٹولے تشکیل دیئے، الطاف حسین
دولت سے انسان قیمتی سے قیمتی زیور ، ہیرے موتی خریدسکتا ہے لیکن محبت کو خریدا نہیں جاسکتا، الطاف حسین
میں بھی امام حسین ؑ کی طرح اپنی گردن کٹانا پسند کروں گا لیکن یزیدیت کے سامنے اپنا سرہرگز نہیں جھکاؤں گا، الطاف حسین
نوجوان طلبا وطالبات اپنی تعلیم پر بھرپورتوجہ دیں، نقل کے رحجان سے مکمل پرہیزکریں ،الطاف حسین
ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر تمام وفاپرست ماؤں کو دلی مبارکبادپیش کرتا ہوں، الطاف حسین
خواتین کے اجتماع سے قائد تحریک الطاف حسین کا ٹیلی فونک خطاب

متحدہ قومی موومنٹ(پاکستان )کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ کسی بھی معاشرے میں نوجوان طبقہ انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے اور مہاجرقوم کا مستقبل نوجوان طبقہ کے ہاتھ میں ہے ۔ یہ بات انہوں نے خواتین کے اجتماع سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر مختلف تعلیمی اداروں کی طالبات اور کمسن بچے بچیاں بھی بڑی تعداد میں موجود تھیں۔ اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ کڑے اور مشکل حالات میں بھی ہمت وجرات کامظاہرہ کرنے والے ثابت قدم بزرگ ،مائیں ، بہنیں اورنوجوان تحریکی ساتھی میرافخر ہیں، اتحاد ویکجہتی اور عقیدت ومحبت کے اظہار پر کراچی اورحیدرآباد کے عوام بالخصوص نوجوان طلبا وطالبات کو میں دل کی گہرائیوں سے زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ قوم کامستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے اوراب مہاجروں کے غصب شدہ حقوق کی جدوجہد کو آگے بڑھانے کیلئے نوجوان طبقہ کو میدان عمل میں آنا ہوگا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ نے ایم کیوایم اورمہاجروں کا ووٹ بنک تقسیم کرنے کیلئے مصنوعی ٹولے تشکیل دیئے اور ان ٹولوں کو ہرقسم کی سرپرستی فراہم کی جارہی ہے۔ ایک ضمیرفروش ٹولہ پر اسٹیبلشمنٹ نے50 ارب روپے سے زائد رقم خرچ کردی لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے سندھ کے شہری عوام کو خریدنے میں ناکام ثابت ہوئی ۔ انہوں نے کہاکہ دولت سے انسان قیمتی سے قیمتی زیور ، ہیرے موتی خریدسکتا ہے لیکن دنیا بھر کی دولت جمع کرنے کے باوجود محبت کو خریدا نہیں جاسکتا۔کسی بھی قوم میں قائد خود نہیں بناکرتے بلکہ اللہ تعالیٰ قیادت پیدا کرتا ہے ۔ میں نے اپنی تقاریرمیں ہمیشہ کہاہے کہ میرانام الطاف حسین ہے ، میرے نام کے ساتھ لفظ ’’حسین ‘‘ نواسہ رسول ؐ کاصدقہ ہے،میں بھی امام حسین ؑ کی طرح اپنی گردن کٹانا پسند کروں گا لیکن یزیدیت کے سامنے اپنا سرہرگز نہیں جھکاؤں گا۔ انہوں نے کہاکہ ذاتی مفادات کی خاطر اپنے ظرف وضمیرکا سودا کرنے والوں نے ایم کیوایم کے شہیدوں ، اسیرولاپتہ اور روپوش ساتھیوں کی قربانیوں کو نقصان پہنچانے کا جوعمل کیاہے اس کا حساب اللہ تعالیٰ ضرورلے گا۔ آج شہیدوں کے لواحقین سیکریٹریٹ ٹیلی فون کرکے روتے ہیں کہ کوئی ان کاپرسان حال نہیں ہے اور قوم کے میرجعفروں اورمیرصادقوں کے گھناؤنے عمل کی وجہ سے شہداء کے بچے تعلیم ، صحت اورغذا کی سہولیات سے محروم ہیں ۔ سیکریٹریٹ کے ساتھی اپنے جیب خرچ سے چندہ جمع کرکے ان مجبوروپریشان حال خاندانوں کی امداد کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن شہداء کی بیواؤں ، یتیم بچوں اوربوڑھے والدین کاتڑپنا مجھ سے نہیں دیکھا جاتااگرقدرت نے موقع دیا تو شہیدوں کے لواحقین کو تڑپانے والوں سے حساب لیاجائے 
گا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ اللہ تعالیٰ کاکرم اوراحسان ہے کہ اس نے پارٹی میں موجود گنداورکچرا الگ کردیا ، اب انشاء اللہ کراچی ، حیدرآباد، میرپورخاص، نواب شاہ، سانگھڑ، سکھر، ٹنڈوالہیار،ٹنڈوجام، شہداد پور اوردیگر مہاجراکثریتی شہروں میں مخلص، بہادر اورباوفا کارکنان آگے آئیں گے اور کڑے وقت میں پیٹھ دکھانے والوں کو اب تحریک میں واپس نہیں لیاجائے گا۔ جناب الطاف حسین نے نوجوان طلبا وطالبات پرزور دیا کہ وہ اپنی تعلیم پر بھرپورتوجہ دیں، نقل کے رحجان سے مکمل پرہیزکریں ،دل لگاکر علم حاصل کریں ،والدین ، اساتذہ، بزرگوں اورخواتین کااحترام کریں، باہمی اختلافات ختم کرکے اتحاد کا مظاہرہ کریں، معاشرتی برائیوں سے خود کو دوررکھیں ، پان ، سگریٹ ،گٹکااوردیگر مضر صحت اشیاء استعمال کرنے سے گریز کریں اوراپنی صحت وتندرستی پر خاص توجہ دیں۔ جناب الطاف حسین نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر تمام وفاپرست ماؤں کو دلی مبارکبادکے ساتھ ساتھ تمام کارکنان وہمدرد عوام کورمضان المبارک کی پیشگی مبارکباد بھی پیش کی۔ اس موقع پر معصوم بچے اوربچیوں نے بھی جناب الطاف حسین سے براہ راست گفتگو کی اور ان سے اپنی عقیدت ومحبت کااظہارکیا۔

***** 

7/18/2024 4:31:33 PM