Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سینٹرل جیل میں ایم کیوایم کے اسیرکارکن محمدحسین گھانچی کی ہلاکت کے واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائے ۔ندیم نصرت


سینٹرل جیل میں ایم کیوایم کے اسیرکارکن محمدحسین گھانچی کی ہلاکت کے واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائے ۔ندیم نصرت
 Posted on: 5/4/2017 1
سینٹرل جیل میں ایم کیوایم کے اسیرکارکن محمدحسین گھانچی کی ہلاکت کے واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائے ۔ندیم نصرت
محمدحسین گھانچی کوجیل انتظامیہ کے اہلکارمردہ حالت میں اسپتال لے کرآئے اوراسپتال میں چھوڑ کرچلے گئے
محمدحسین کاانتقال جیل میں ہی ہوچکاتھااورجیل انتظامیہ نے اپنی جان بچانے کیلئے محمدحسین کومردہ حالت میں اسپتال منتقل کردیا
محمدحسین شادی شدہ تھے اوران کے سات بچے ہیں،ان کاتعلق لیاری ٹاؤن یوسی 19سے تھا
جیل میں محمدحسین کی ہلاکت کا واقعہ ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کاتسلسل ہے
مہاجرکارکنوں کو سرکاری حراست میں سفاکانہ تشددکانشانہ بناکرماورائے عدالت قتل کیاجارہاہے ،یہ سراسرظلم ہے ۔ ندیم نصرت
انسانی حقوق کی تنظیمیں اس واقعہ کافوری نوٹس لیتے ہوئے اس ظلم کے خلاف صدائے احتجاج بلندکریں۔ندیم نصرت

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے ایم کیوایم لیاری ٹاؤن کے اسیرکارکن محمدحسین گھانچی کی جیل میں ہلاکت کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اوراس واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کامطالبہ کیاہے ۔اپنے بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ محمدحسین گھانچی کودوسال قبل رینجرزنے گرفتارکیاتھا اورکئی روز تک سرکاری حراست میں بہیمانہ تشددکانشانہ بنانے کے بعدمختلف مقدمات میں ملوث کرکے جیل منتقل کردیاتھاآج محمدحسین گھانچی کوجیل انتظامیہ کے اہلکارمردہ حالت میں اسپتال لے کرآئے اوراسپتال میں چھوڑ کرچلے گئے ۔ اطلاعات کے مطابق محمدحسین کاانتقال جیل میں ہی ہوچکاتھااورجیل انتظامیہ نے اپنی جان بچانے کے لئے محمدحسین کومردہ حالت میں اسپتال منتقل کردیا۔محمدحسین شادی شدہ تھے اوران کے سات بچے ہیں۔ ندیم نصرت نے واقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ سرکاری حراست میں ایم کیوایم کے ایک اورکارکن کاقتل ہے ،اس سے قبل بھی ایم کیوایم کے کئی کارکنوں کوسرکاری حراست اورجیل میں تشدداوربہیمانہ سلوک کانشانہ بناکرماورائے عدالت قتل کیاجاچکاہے۔ ندیم نصرت نے کہاکہ جیل میں محمدحسین کی ہلاکت کا یہ واقعہ ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کاتسلسل ہے ،مہاجرکارکنوں کوچن چن کرگرفتارکیاجارہاہے ، انہیں لاپتہ کیاجارہاہے ، سرکاری حراست میں سفاکانہ تشددکانشانہ بناکرماورائے عدالت قتل کیاجارہاہے جوسراسرظلم ہے ۔ ندیم نصرت نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس ثاقب نثارسے اپیل کی کہ محمدحسین کی جیل میں ہلاکت کے واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائے اوراس کے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ ندیم نصرت نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل کی
کہ وہ اس واقعہ کافوری نوٹس لیتے ہوئے اس ظلم کے خلاف صدائے احتجاج بلندکریں۔ 





7/18/2024 4:38:38 PM