Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ میں 70ء کی دہائی میں لسانی نفرت وتعصب کی ابتدا ذوالفقارعلی بھٹونے کی ۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ


سندھ میں 70ء کی دہائی میں لسانی نفرت وتعصب کی ابتدا ذوالفقارعلی بھٹونے کی ۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 4/7/2017 1
سندھ میں 70ء کی دہائی میں لسانی نفرت وتعصب کی ابتدا ذوالفقارعلی بھٹونے کی ۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
بھٹونے سندھ میں شہری اوردیہی کی جوتقسیم کی وہ آج تک قائم ہے 
1972ء میں سندھ اسمبلی میں لسانی بل کیا ایم کیوایم نے پیش کیاتھا یاذوالفقارعلی بھٹوکی حکومت نے؟
کیالیاقت آباد میں شہدائے اردوکی قبریں بھٹودورکے ظلم کی یاد تازہ نہیں کرتیں؟
1972ء میں لاڑکانہ، خیرپور، نوابشاہ اور دیگرعلاقوں میں مہاجرآبادیوں پربڑے پیمانے پر حملے کرکے انہیں دوسری ہجرت پر مجبورکیاگیا
مہاجرآبادیوں پربڑے پیمانے پر حملے کرکے معصوم وبے گناہ مہاجرنوجوانوں،بزرگوں کوقتل کیاگیا، مہاجربہنوں بیٹیوں کی عصمت دری کی گئی،ان کی کھڑی فصلوں کوآگ لگائی گئی اور لاکھوں مہاجروں کواپنے گھربار، دکانوں ،باغات ، فصلوں اورجائیدادوں سے بیدخل کیاگیا
ایم کیوایم کاقیام اورقائدتحریک الطاف حسین کامہاجروں کے حقوق کیلئے آوازبلندکرنا، بھٹودورحکومت میں مہاجروں کے ساتھ کی جانے والی ناانصافیوں کاردعمل تھا۔رابطہ کمیٹی 

متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کی رابطہ کمیٹی نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سندھ میں 70ء کی دہائی میں لسانی نفرت وتعصب کی ابتدا ذوالفقارعلی بھٹونے کی ، بھٹونے سندھ میں شہری اوردیہی کی جوتقسیم کی وہ آج تک قائم ہے ۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ یہ امرقابل مذمت ہے کہ مرادعلی شاہ مہاجروں سے اپنی شدیدنفرت کااظہارکرتے ہوئے اس حد تک گرگئے ہیں وہ قائدتحریک الطاف حسین پرسندھ میں نفرتیں پھیلانے کاانتہائی بھونڈااور بیہودہ الزام لگارہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین پر نفرتیں پھیلانے کابہتان لگانے والے مرادعلی شاہ جواب دیں کہ 1972ء میں سندھ اسمبلی میں لسانی بل کیا ایم کیوایم نے پیش کیاتھا یاذوالفقارعلی بھٹوکی حکومت نے؟ کیااس وقت ایم کیوایم کاوجودتھا؟کیااس وقت قائدتحریک الطاف حسین سیاست میں تھے؟ کیالیاقت آباد میں شہدائے اردوکی قبریں بھٹودورکے ظلم کی یاد تازہ نہیں کرتیں؟مرادعلی شاہ جواب دیں کہ 1972ء میں لاڑکانہ، خیرپور، نوابشاہ اوراندرون سندھ کے دیگرعلاقوں میں جہاں مہاجرقیام پاکستان کے بعد ہجرت کرکے آبادہوئے تھے، وہاں مہاجرآبادیوں پربڑے پیمانے پر حملے کرکے ان کے گھروں کی لوٹ مار کی گئی، معصوم وبے گناہ مہاجرنوجوانوں،بزرگوں کوقتل کیاگیا، مہاجربہنوں بیٹیوں کی عصمت دری کی گئی،ان کی کھڑی فصلوں کوآگ لگائی گئی اور لاکھوں مہاجروں کواپنے گھربار ، دکانوں ،باغات ، فصلوں اورجائیدادوں سے بیدخل ہونے اورکراچی اورحیدرآباد میں دوسری ہجرت پر مجبورکیاگیا،ان لٹے پٹے مہاجروں کیلئے کراچی اورحیدرآبادمیں کیمپ قائم کرنے پڑے ، کیامہاجرآبادیوں پریہ حملے اور یہ ظلم وبربریت قائدتحریک الطاف حسین نے کرائی تھی یایہ ظلم پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹوکی حکومت کے سرپرستی میں کیاگیاتھا ؟ کیااس وقت ایم کیوایم کاکوئی وجود تھا؟ کیا اس وقت قائدتحریک الطاف حسین میدان سیاست میں تھے؟سندھ میں مہاجروں اور سندھیوں کو آپس میں تقسیم کرنے کیلئے شہری اوردیہی کوٹہ سسٹم کیا قائدتحریک الطاف حسین نے نافذ کیاتھایاذوالفقارعلی بھٹونے کیاتھا؟کوٹہ سسٹم کے نام پر سندھ کے تمام سرکاری محکموں اورتعلیمی اداروں کے دروازے مہاجروں پر کیا قائدتحریک الطاف حسین نے بندکئے تھے یابھٹوحکومت نے بندکئے تھے ؟کوٹہ سسٹم کی آڑمیں مہاجروں کو سرکاری ملازمتوں سے کیاقائدتحریک الطاف حسین نے محروم کررکھاہے یاپیپلزپارٹی کی حکومت نے ؟ کیابینظیربھٹوکے دورحکومت میں ایک مرتبہ پھراندرون سندھ سے ہزاروں مہاجروں کونقل مکانی پر کیاقائدتحریک الطاف حسین نے مجبور کیا تھا یا پیپلزپارٹی کی ظالم حکومت نے ؟رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کاقیام اورقائدتحریک الطاف حسین کامہاجروں کے حقوق کیلئے آوازبلندکرنا، بھٹودورحکومت میں مہاجروں کے ساتھ کی جانے والی ناانصافیوں کاردعمل تھا۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ مراد علی شاہ بھی قائدتحریک الطاف حسین پر تعصب کاشرمناک بہتان لگاکرخودبھی مہاجروں سے اپنی نفرت اورتعصب کااظہارکررہے ہیں جوانہیں ورثے میں ملی ہے ۔ 

7/18/2024 4:31:01 PM