Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی جدوجہد کسی قوم کے خلاف نہیں بلکہ مہاجروں کے جائزحقوق کے لئے ہے۔ ندیم نصرت


ایم کیوایم کی جدوجہد کسی قوم کے خلاف نہیں بلکہ مہاجروں کے جائزحقوق کے لئے ہے۔ ندیم نصرت
 Posted on: 4/6/2017 1
ایم کیوایم کی جدوجہد کسی قوم کے خلاف نہیں بلکہ مہاجروں کے جائزحقوق کے لئے ہے۔ ندیم نصرت
اگرمہاجروں کو برابرکاپاکستانی سمجھا جاتا اورانکے حقوق دیے جاتے توقائدتحریک الطاف حسین کو ایم کیوایم بنانے کی ضرورت پیش نہ آتی 
جس دن سے قائد تحریک الطاف حسین نے مہاجروں کوایک پلیٹ پر متحد کیااس دن سے اسٹیبلشمنٹ ایم کیوایم کوکچلنے کی کوششیں کررہی ہے
ایم کیوایم کے کارکنوں اورمہاجرعوام پر ریاستی مظالم ڈھائے جارہے ہیں لیکن ہم اپنی جدوجہدسے دستبردارنہیں ہوں گے
ساؤتھ افریقہ کے شہرڈربن میں ایم کیوایم کے 33ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں منعقدہ اجتماع سے ٹیلیفون پر خطاب 
اجتماع میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے ساتھ ساتھ ڈربن اورمختلف شہروں میں آبادپاکستانی کمیونٹی کے سینکڑوں افرادکی شرکت
اجتماع میں افریقن نیشنل کانگریس کے نمائندوں،انسانی حقوق کی تنظیموں کے ارکان، پاکستانی ڈاکٹرز کے وفد اورمقامی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افرادنے بھی خصوصی طورپر شرکت کی ۔ تقریب کی مہمان خصوصی ڈربن کی ڈپٹی میئر محترمہ فوزیہ پیر تھیں 
پاکستان میں مہاجروں کے ساتھ ہونے والی زیادتیاں افسوسناک ہیں، فوزیہ پیر، ڈپٹی میئر ڈربن
شرکاء کو مہاجروں پر ہونے والے مظالم پرمبنی وڈیو دکھائی گئی ، وڈیودیکھ کرشرکاء کا ایم کیوایم کے کارکنوں سے ہمدردی کااظہار

متحدہ قومی موومنٹ ( پاکستان ) کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے کہاہے کہ ایم کیوایم نے محرومیوں اورناانصافیوں سے جنم لیاہے ، اس کی جدوجہد کسی قوم کے خلاف نہیں بلکہ مہاجروں کے جائزحقوق کے لئے ہے، اس جدوجہدکی پاداش میں ایم کیوایم کے کارکنوں اورمہاجرعوام پر ریاستی مظالم ڈھائے جارہے ہیں لیکن ہم اپنی جدوجہدسے دستبردارنہیں ہوں گے اورتمام ترنامساعد حالات کے باوجود اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے یہ بات ساؤتھ افریقہ کے شہرڈربن میں ایم کیوایم کے 33ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں منعقدہ اجتماع سے ٹیلیفون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔یوم تاسیس کا اجتماع ڈربن کے ایک مقامی اسکول کے ہال میں منعقدکیاگیاجس میں ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ یونٹ کے ذمہ داروں، کارکنوں کے ساتھ ساتھ ڈربن اورمختلف شہروں میں آبادپاکستانی کمیونٹی کے سینکڑوں افرادنے شرکت کی ۔ اجتماع میں ساؤتھ افریقہ کی حکمراں افریقن نیشنل کانگریس کے نمائندوں،انسانی حقوق کی تنظیموں کے ارکان، پاکستانی ڈاکٹرز کے وفد اورمقامی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افرادنے بھی خصوصی طورپر شرکت کی ۔ تقریب کی مہمان خصوصی ڈربن کی ڈپٹی میئر محترمہ فوزیہ پیر تھیں جو ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ یونٹ کی خصوصی دعوت پر تشریف لائی تھیں۔ یوم تاسیس کے اجتماع میں شرکت کیلئے ڈربن کے علاوہ پریٹوریا، جوہانسبرگ اوردیگرشہروں میں مقیم کارکنان اپنے اہل خانہ کے ہمراہ آئے تھے ۔ ہال میں 400 افراد کی گنجائش تھی تاہم بڑی تعدادمیں لوگوں کی آمد کے باعث ہال بھر گیاجس کے باعث ہال کے باہر مزیدلوگوں کے بیٹھنے کاانتظام کیاگیا۔ یوم تاسیس کے حوالے سے ہال کوایم کیوایم کے پرچموں، بینروں اورقائدتحریک جناب الطاف حسین کی تصاویر سے سجایاگیاتھا ۔ اسٹیج کی اسکرین پرایم کیوایم کے ایک تاریخی جلسہ عام کے مجمع کے ساتھ بانی تحریک جناب الطاف حسین کی ایک بہت بڑی تصویر بنائی گئی تھی ۔ہال کے دروازے پر ایک گیلری بنائی گئی تھی جس پر ایم کیوایم کے شہید،لاپتہ اور اسیرکارکنوں کی تصاویراورتفصیل آویزاں کی گئی تھیں۔ تقریب کے شرکاء کوایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے میڈیاسیل کی جانب سے پاکستان میں ایم کیوایم کے کارکنوں اور مہاجروں پر ہونے والے مظالم پرمبنی ایک وڈیوبھی دکھائی گئی جسے دیکھ کربیشترشرکاء بہت حیرت زدہ اورافسردہ ہوئے اوران مظالم کے واقعات پر ایم کیوایم کے کارکنوں سے ہمدردی اوریکجہتی کااظہارکیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈربن کی ڈپٹی میئر محترمہ فوزیہ پیر نے 33ویں یوم تاسیس پر ایم کیوایم کی قیادت اور کارکنوں کومبارکبادپیش کی اورایم کیوایم کے حوالے سے نیک خیالات کااظہارکیا۔ فوزیہ پیر نے پاکستان میں مہاجروں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ افریقن نیشنل کانگریس محروم ومظلوم عوام کے ساتھ ہے اوروہ انسانی حقوق کے احترام پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پراپنی تشویش کااظہارکیااور انصاف کے حصول کے سلسلے میں اپنے تعاون کایقین دلایا۔ اجتماع سے لندن سے فون پر خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم کے کنوینر ندیم نصرت نے کہاکہ قیام کے بعدسے ہی مہاجروں کے ساتھ زندگی کے تمام شعبوں میں ناانصافیوں اورحق تلفیوں کاسلسلہ شروع کردیاگیاتھاجوآج کے دن تک جاری ہے ، اگرمہاجروں کوبھی پاکستان کی دیگرقومیتوں کی طرح برابرکاپاکستانی سمجھا جاتا اورانہیں ان کے حقوق دیے جاتے توقائدتحریک الطاف حسین کو ایم کیوایم بنانے کی ضرورت پیش نہ آتی ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ جس دن سے قائد تحریک الطاف حسین نے مہاجروں کوایک پلیٹ پر متحد کیااس دن سے اسٹیبلشمنٹ ایم کیوایم کوکچلنے کے لئے کوششیں کررہی ہے ، مختلف ادوارمیں ایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن کئے گئے جس کے دوران ایم کیوایم کے 15ہزار سے زائدکارکنوں کوماورائے عدالت قتل کردیاگیا،گزشتہ کئی سالوں سے ایم کیوایم کے خلاف ایک اورریاستی آپریشن جاری ہے اور ایم کیوایم کے کارکنوں کوگرفتارکرکے ماورائے عدالت قتل کیاجارہاہے، انہیں سرکاری حراست میں تشدد کرکے ایم کیوایم چھوڑنے پر مجبور کیا جارہا ہے ، لوگوں کوگرفتارکرکے لاپتہ کیاجارہاہے ،اب بھی بڑی تعدادمیں ایم کیوایم کے کارکنان لاپتہ ہیں،اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے عدالتوں پر بھی دباؤ ڈالا جارہا ہے اورکوئی بھی انصاف فراہم کرنے کے لئے تیارنہیں ہے ۔ ندیم نصرت نے تقریب میں موجود افریقن نیشنل کانگریس کے ارکان کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہم پر ہونے والے مظالم کے دردکواچھی طرح سمجھ سکتے ہیں کیونکہ آپ خود بھی ایک دورمیں اس قسم کے مظالم کا سامنا کرچکے ہیں لہٰذاآپ مہاجروں پر ڈھائے جانے والے ان مظالم کے خلاف آوازبلندکریں اورانہیں رکوانے کے سلسلے میں اپناکرداراداکریں۔تقریب سے مقامی ذمہ داروں اورخواتین کارکنوں نے بھی اظہار خیال کیا۔ تقریب کے آخرمیں ایم کیوایم کے 33ویں یوم تاسیس کاکیک کاٹاگیا۔اس موقع پر کارکنوں نے ایم کیوایم کے مشہورتنظیمی ترانوں پر رقص کرکے اپنے جوش وجذبے کااظہارکیا۔ تقریب کی پوری کارروائی ہال میں لگائی گئی ایک بڑی اسکرین پر بھی دکھائی گئی ۔ 

*****


7/18/2024 4:38:06 PM