Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی کے سینئر اساتذہ کی گرفتاری کے واقعہ سے میرادل خون کے آنسو رورہاہے ،الطاف حسین


کراچی کے سینئر اساتذہ کی گرفتاری کے واقعہ سے میرادل خون کے آنسو رورہاہے ،الطاف حسین
 Posted on: 4/1/2017 1
کراچی کے سینئر اساتذہ کی گرفتاری کے واقعہ سے میرادل خون کے آنسو رورہاہے ،الطاف حسین
ڈاکٹرریاض ، محترمہ مہرافروز، محترمہ نغمانہ شیخ اوردیگراساتذہ پروفیسر حسن ظفرعارف کی حمایت میں پریس کانفرنس کرناچاہتے تھے
ملک بھر کی جامعات کے اساتذہ اور طلبہ وطالبات سے اپیل کی کہ وہ اس ظلم کوظلم کہیں اوراس ظلم کے خلاف آوازبلندکریں
جس طرح بیٹے کااپنے باپ سے رشتہ ختم نہیں ہوسکتا اسی طرح جامعہ کراچی کے اساتذہ سے میراتعلق ختم نہیں ہوسکتا
جماعت اسلامی والوں نے کل شاہراہ فیصل کوبندکیا، توڑپھوڑ کی ، پتھراؤ کیا، آگ لگائی ، شہربھر میں ٹریفک کوبند کیا، لیکن رینجرزغائب رہی
سابقہ مشرقی پاکستان کی طرح آج بھی فوج جماعت اسلامی کی سہولت کار بنی ہوئی ہے
پاکستان مردہ باد کے الفاظ پر ہم پرظلم وستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں جبکہ ملک توڑنے والوں کے گلے میں ہارڈالے گئے
ہم پر ظلم جاری ہے ،عدالتیں انصاف نہیں دیتیں،پورا ملک سیاسی ومذہبی جماعتیں خاموش تماشائی بن کرمہاجروں کاقتل عام دیکھ رہی ہیں
اگر نوجوانوں نے آج اپنے فرض کونہیں پہچاناتو ان کی آنے والی نسلیں غلامی کی زندگی گزاریں گی
قائدتحریک الطاف حسین کاآڈیوبیان۔۔۔ جامعہ کراچی کے سینئراساتذہ کی گرفتاری پر اظہارمذمت

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کراچی پریس کلب سے رینجرزکے ہاتھوں سینئراساتذہ کرام ڈاکٹرریاض ، محترمہ مہرافروزاورمحترمہ نغمانہ شیخ کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملک بھرکے تمام اساتذہ اورطلبہ وطالبات سے کہاہے کہ وہ اس ظلم کے خلاف آوازبلندکریں ۔ اپنے ایک آڈیو بیان میں انہوں نے کہاکہ جس طرح اگرکوئی بیٹاشادی کے بعد اپنے بیوی بچوں کے ساتھ الگ رہنے لگے تب بھی اس کااپنے باپ سے رشتہ ختم نہیں ہوسکتا اسی طرح جامعہ کراچی کے اساتذہ سے میراتعلق ختم نہیں ہوسکتا، 71سالہ پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف جامعہ کراچی کے بہت پرانے اورسینئراستادتھے ، انہیں بغیرکسی جرم کے رینجرزنے گرفتارکیا، وہ دل کے مریض ہیں اورعلیل ہیں لیکن ان کی ضمانت منظورنہیں کی جاتی اوروہ کئی ماہ گزرجانے کے باوجود آج بھی قید ہیں۔ آج جامعہ کراچی کی ٹیچرزایسوسی ایشن کے صدرڈاکٹرریاض اوردیگرساتھی اساتذہ محترمہ مہرافروز، محترمہ نغمانہ شیخ اوردیگراساتذہ اپنے محترم استاد اور ساتھی پروفیسرڈاکٹر حسن ظفرعارف کی حمایت میں کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرناچاہتے تھے لیکن رینجرزنے پریس کانفرنس سے قبل ہی ڈاکٹر ریاض اوردیگرساتھی اساتذہ محترمہ مہرافروزاور محترمہ نغمانہ شیخ کوگرفتارکرلیا۔جناب الطاف حسین نے گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ان سینئر اساتذہ کی گرفتاری کے واقعہ سے میرادل خون کے آنسو رورہاہے ، اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے ملک بھر کی جامعات کے اساتذہ اور طلبہ وطالبات سے اپیل کی کہ وہ اس ظلم کوظلم کہیں اوراس ظلم کے خلاف آوازبلندکریں۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ جس طرح سابقہ مشرقی پاکستان میں  فوج نے جماعت اسلامی کی حمایت کی تھی اسی طرح پاکستان میں بھی فوج جماعت اسلامی کی سہولت کار بنی ہوئی ہے ۔کراچی کابچہ بچہ بخوبی جانتاہے کہ گزشتہ روزجماعت اسلامی والوں نے کے الیکٹرک کے خلاف دھرنے کے نام پر شاہراہ فیصل کوبندکیا، پولیس آئی توان پرتشددکیا، توڑپھوڑ کی ، پتھراؤ کیا، آگ لگائی ، شہربھر میں ٹریفک کوبند کیا، سارا دن یہ سب کچھ ہوتارہا لیکن رینجرزغائب رہی، اس نے ان فسادیوں کوگرفتارنہیں کیابلکہ جب حکومت سے معاملات طے پانے کے بعد جماعتیوں کوتھانے سے رہاکیاگیاتورینجرز کے افسران اوراہلکار وں نے ان کاتھانے کے باہر خیرمقدم کیا۔ اورآج جب پرامن اساتذہ پریس کانفرنس کرنے گئے تورینجرزنے انہیں گرفتارکرلیا۔ انہوں نے اس عمل کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ ڈاکٹرحسن ظفرعارف ،ڈاکٹرریاض، محترمہ مہرافروز اورمحترمہ نغمانہ شیخ کوفی الفور رہاکیاجائے ۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ ہم پر ظلم جاری ہے ،عدالتیں انصاف نہیں دیتیں،پورا ملک سیاسی ومذہبی جماعتیں جوجمہوریت اورانسانیت کے بڑے بڑے دعوے کرتی ہیں وہ بھی خاموش تماشائی بن کرمہاجروں کاقتل عام دیکھتی رہتی ہیں اوریہ کہتی ہیں کہ فوج رینجرزنے شہرمیں امن قائم کردیاہے ، حالانکہ یہ قبرستان کاامن ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگر نوجوانوں نے آج اپنے فرض کونہیں پہچاناتو ان کی آنے والی نسلیں غلامی کی زندگی گزاریں گی،اب نوجوانوں کو خود فیصلہ کرناہوگاکہ انہیں کونسی زندگی گزارنی ہے۔ 
جناب الطا ف حسین نے کہاکہ مجھ پر تنقیدکرنے والے میری 22 اگست کی تقریرمیں پاکستان مردہ باد کے نعرے پر توبہت واویلا مچاتے ہیں لیکن جن حالات میں مجھ سے وہ الفاظ اداہوئے اس پر غورنہیں کیاجاتاکہ جب مسلسل میرے ساتھیوں کی مسخ شدہ لاشیں مل رہی تھیں،مسلسل گرفتاریاں ہورہی تھیں، انہیں لاپتہ کیاجارہاتھااورکوئی اس پر کان نہیں دھررہاتھا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مردہ باد کے الفاظ پر ہم پرظلم وستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں جبکہ ملک توڑنے والوں کے گلے میں ہارڈالے گئے ۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ جماعت اسلامی کے امیرنے کہاکہ طالبان کے خلاف لڑتے ہوئے مرنے والے فوجی شہید نہیں ہیں توانہیں گلے لگایاگیاجبکہ ہم نے ضرب عضب میں فوج کی حمایت میں ملین مارچ نکالا، فوج کوکھڑے ہوکرسیلوٹ کیالیکن اس کاصلہ ہمارے بے گناہ کارکنوں کے قتل کی صورت میں دیاگیا۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ یہ بڑے تعجب کی بات ہے کہ ٹی وی چینلزپرتمام تجزیہ نگار کہتے ہیں کہ فوج سویلین حکومت کے ماتحت ہے ،جب وہ یہ کہتے ہیں تو ان کادل بھی یہ جانتاہے کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں اورمنافقت کررہے ہیں کیونکہ حقیقت تویہ ہے کہ فوج اوراس کے ادارے آئین وقانون سے ماوراء ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ کوتوڑمروڑکرپیش کیاجارہاہے اور طلبہ اورعوام کو مسخ شدہ تاریخ پڑھائی جارہی ہے ۔قوم کوبتایاجاتاہے کہ 23مارچ کوقراردادپاکستان منظورہوئی اوراس مرتبہ فوج نے 23مارچ کویوم پاکستان پر اربوں روپے خرچ کئے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ23مارچ کو قرارداد پاکستان نہیں بلکہ قرارداد لاہور منظورکی گئی تھی اوراس قرا ردادمیں پاکستان کالفظ بھی نہیں تھا۔جناب الطا ف حسین نے گزشتہ روز پاراچنار میں دھماکے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصانات پرافسوس کااظہارکیاوراس قدربڑے واقعہ کوسازش کے تحت میڈیامیں دبانے کی شدید مذمت کی۔ 

*****

7/18/2024 4:38:35 PM