Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سینئراساتذہ کرام ڈاکٹرریاض ،مہرافروزاورنغمانہ شیخ کی گرفتاری کھلی ر یاستی بربریت ہے۔ندیم نصرت


سینئراساتذہ کرام ڈاکٹرریاض ،مہرافروزاورنغمانہ شیخ کی گرفتاری کھلی ر یاستی بربریت ہے۔ندیم نصرت
 Posted on: 4/1/2017 1
سینئراساتذہ کرام ڈاکٹرریاض ،مہرافروزاورنغمانہ شیخ کی گرفتاری کھلی ر یاستی بربریت ہے۔ندیم نصرت
ایم کیوایم پر آئین وقانون کے تحت کوئی پابندی نہیں ہے لیکن حکومت اورریاستی اداروں نے ایم کیوایم پر غیراعلانیہ 
پابندی عائد کررکھی ہے
پاکستان میں سیاست کرنے کاحق صرف ان کوہے جویاتواسٹیبلشمنٹ کے تنخواہ داراورایجنٹ ہوں یاوہ لوگ جو اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کرلیں
جو لوگ اسٹیبلشمنٹ کی غلط پالیسیوں پر تنقید کریں،ظلم کوظلم کہیں، حق اورسچ بات کریں ، ان پر پاکستان کی زمین تنگ کی جارہی ہے 
جن پر اربوں روپے کے کرپشن کے الزامات ہوں انہیں رہاکیاجارہاہے،رینجرزانہیں پروٹوکول دے رہی ہے، لیکن پروفیسرحسن ظفرعارف کی ضمانت کی درخواست تک منظورنہیں کی جارہی ہے
جماعت اسلامی نے کل شاہراہ فیصل پر دہشت گردی کابازارگرم کیا لیکن رینجرزدن بھرغائب رہی جبکہ سینئراساتذہ کوگرفتارکرلیاگیا
ڈاکٹرریاض ،مہرا فروز اور نغمانہ شیخ کوفی الفوررہاکیاجائے، ظلم وستم کایہ سلسلہ بندکیاجائے
انسانی حقوق کی تنظیمیں کراچی، حیدرآباداوردیگرشہروں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر صدائے احتجاج بلندکریں
تمام اساتذہ کرام، طلبہ وطالبات سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے کراچی پریس کلب سے سینئراساتذہ کرام ڈاکٹرریاض ،مہرافروزاورنغمانہ شیخ کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے اوراسے کھلی ر یاستی بربریت قراردیاہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے واضح الفاظ میں کہاکہ تینوں اساتذہ کاایم کیوایم سے سرے سے کوئی تعلق نہیں ہے اوروہ ایم کیوایم کے اسیررہنمااورجامعہ کراچی کے بزرگ استاد پر وفیسرڈاکٹرحسن ظفرعارف کے احباب ہونے کی حیثیت سے آج کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرناچاہتے تھے لیکن رینجرزنے ان محترم اساتذہ کرام کو ایم کیوایم سے تعلق کے شبہ میں گرفتارکرلیاحالانکہ وہ پروفیسرحسن ظفر عارف کی رہائی اورجیل میں انہیں طبی سہولتیں فراہم کرنے کامطالبہ کرنے کیلئے پریس کانفرنس کرناچاہتے تھے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ سینئراساتذہ کرام ڈاکٹر ریاض ،مہرافروزاورنغمانہ شیخ کی گرفتاری کھلی ریاستی بربریت اورظلم کی انتہاہے کہ سینئراساتذہ کرام تک کونہیں بخشاجارہاہے ۔ندیم نصرت نے کہاکہ ایم کیوایم پر آئین وقانون کے تحت کوئی پابندی نہیں ہے لیکن حکومت اورریاستی اداروں نے ایم کیوایم پر غیراعلانیہ پابندی عائد کررکھی ہے حتیٰ کہ اس سے بالواسطہ یابلاواسطہ تعلق کے شبہ میں لوگوں کوگرفتارکیاجارہاہے۔ندیم نصرت نے کہاکہ پاکستان میں اس وقت قانون نام کی کوئی چیزنہیں ہے، پاکستان میں سیاست کرنے کاحق صرف ان کوہے جویاتواسٹیبلشمنٹ کے تنخواہ داراورایجنٹ ہوں یاوہ لوگ جو اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کرلیں اوراسٹیبلشمنٹ کی کاسہ لیسی کریں جبکہ وہ لوگ اسٹیبلشمنٹ کی غلط پالیسیوں پر تنقید کریں،ظلم کوظلم کہیں، حق اورسچ بات کریں ، ان پر پاکستان کی زمین تنگ کی جارہی ہے خواہ وہ ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان ہوں، اساتذہ کرام ہوں، وکلاء ہوں، انسانی حقوق کے کارکن ہوں، حق پرست صحافی ہوں یابلاگرزہوں۔ ندیم نصرت نے کہاکہ جن پر اربوں روپے کے کرپشن کے الزامات ہوں انہیں رہاکیاجارہاہے،رینجرزانہیں پروٹوکول دے رہی ہے، لیکن پروفیسرحسن ظفرعارف جنہوں نے برسوں تک ہزاروں طلبہ کویونیورسٹی میں تعلیم دی وہ کئی ماہ سے جیل میں قیدہیں اوران کی ضمانت کی درخواست تک منظورنہیں کی جارہی ہے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ گزشتہ روزپورے ملک نے ٹی وی پر دیکھاکہ کس طرح جماعت اسلامی کے دہشت گردوں نے شاہراہ فیصل پر دہشت گردی کابازارگرم کیا،گھیراؤجلاؤ کیا، پولیس افسران واہلکاروں کوماراپیٹا، میڈیاکی وین کوتباہ کیا، پورے شہرکودن بھریرغمال بنائے رکھا لیکن رینجرزدن بھرغائب رہی بلکہ جب جماعت اسلامی کے رہنماؤں کوطے شدہ منصوبے کے تحت تھانے سے رہاکیاگیاتورینجرزکے افسران واہلکاروں نے ان کاخیرمقدم کیاجبکہ دوسری جانب سینئراساتذہ کرام پریس کانفرنس کرنے کراچی پریس کلب گئے توانہیں گرفتارکرلیاگیا۔ ندیم نصرت نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ اوراس کے اداروں پر ایم کیوایم کوکچلنے کاجنون طاری ہے، ریاستی جبروستم اس حد تک بڑھ چکاہے کہ سینئراورمحترم اساتذہ تک کااحترام نہیں کیا جارہا ہے اورانہیں بھی حراست میں لے کر،ہاتھ باندھ کر اور آنکھوں پر پٹیاں باندھ کرسرکاری ٹارچرسیلوں میں ظلم وستم کانشانہ بنایاجارہاہے۔ندیم نصرت نے مطالبہ کیاکہ جامعہ کراچی کے اساتذہ کرام ڈاکٹرریاض ،مہرا فروز اور نغمانہ شیخ کوفی الفوررہاکیاجائے، ظلم وستم کایہ سلسلہ بندکیاجائے ، پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف کورہاکیاجائے۔انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی کراچی، حیدرآباداوردیگرشہروں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر صدائے احتجاج بلندکریں۔ انہوں نے تمام اساتذہ کرام، طلبہ وطالبات سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی کہ وہ بھی اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں۔ 

7/18/2024 4:24:42 PM