Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں اسلحہ برآمد کرکے اسے ایم کیوایم سے منسوب کرنا ایم کیوایم کے کرمنلائزیشن پالیسی کاحصہ ہے


کراچی میں اسلحہ برآمد کرکے اسے ایم کیوایم سے منسوب کرنا ایم کیوایم کے کرمنلائزیشن پالیسی کاحصہ ہے
 Posted on: 3/21/2017
کراچی میں اسلحہ برآمد کرکے اسے ایم کیوایم سے منسوب کرنا ایم کیوایم کے کرمنلائزیشن پالیسی کاحصہ ہے
ارباب اختیار کویہ سلسلہ بند کرنا چاہیے اورایم کیوایم کے وجود اوراس کی حقیقت کوتسلیم کرناچاہیے 
رینجرزکے پاس ایک جادو کی چھڑی ہے کہ اسلحہ برآمدہوتے ہی کہتاہے کہ اس کاتعلق ایم کیوایم لندن سے ہے
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ ایم کیوایم کے خلاف یہ سازشیں بندکرائیں
کراچی میں رینجرزنے جتنی بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد کیا ہے ، اسقدربھاری اسلحہ سے تواب تک کشمیرفتح ہوجاناچاہیے تھا 
اگریہ اندھی اسی طرح مچی رہی تو ہوسکتا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں ٹینک اورایف 16 تک برآمد ہونے کے دعوے کئے جائیں
سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس اس معاملے کاازخودنوٹس لیں اور اس کی تحقیقات کرائیں
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان واسع جلیل، قاسم علی رضااور سینئرارکان محمد انور اور انبساط ملک کی انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس 

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اورسینئرارکان کاکہناہے کہ اسٹیبلشمنٹ اوراس کے ادارے ایم کیوایم کے خلاف عمل کرکے مہاجرعوام میں منفی جذبات پیدا کررہے ہیں۔کراچی میں اسلحہ برآمد کرکے اسے ایم کیوایم سے منسوب کرنا، ایم کیوایم کے خلاف کرمنلائزیشن پالیسی کا حصہ ہے ،ارباب اختیار کویہ سلسلہ بند کرنا چاہیے اورایم کیوایم کے وجود اوراس کی حقیقت کوتسلیم کرناچاہیے ۔ ان خیالات کااظہاررابطہ کمیٹی کے ارکان واسع جلیل، قاسم علی رضا، سینئرارکان محمد انور اور انبساط ملک نے آج انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔واسع جلیل نے کراچی کے سفاری پارک میں قائم ’’ گوایش ایڈوینچر ‘‘ پارک کے چھوٹے سے اسٹورروم سے بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد کوسراسرمضحکہ خیزقراردیتے ہوئے کہاکہ کراچی میں جب سے آپریشن شروع ہوا ہے آئے دن کسی نہ کسی علاقے سے اسلحہ برآمدکرکے اسے ایم کیوایم سے منسوب کرنے کے ڈرامے رچائے جارہے ہیں،ایک جادو کی چھڑی ہے کہ جہاں سے اسلحہ برآمدہوتاہے وہ اسلحہ برآمدہوتے ہی کہتاہے کہ اس کاتعلق ایم کیوایم لندن سے ہے۔آج سفاری پارک سے اسلحہ برآمدکرنے کاڈرامہ رچایاگیاہے ، یہ سب ڈرامے ایم کیوایم کی کرمنلائزیشن پالیسی کاحصہ ہیں۔ واسع جلیل نے کہاکہ رینجرز نے گوایش پارک سے برآمدہونے والے اسلحہ کی جو لمبی چوڑی فہرست جاری کی ہے اس میں ہزاروں گولیاں بھی شامل ہیں ، یہ امر حیرت انگیز ہے کہ تھوڑی دیرہی رینجرز نے ہزار وں گولیاں کیسے گن لیں۔انہوں نے مزید کہاکہ کراچی کے پارکوں، قبرستانوں، میدانوں، اسکولوں، دکانوں اور گھروں کے پانی کی ٹنکیوں کے بعد اب لگتاہے کہ اب تالابوں ، جھیلوں، نہروں ، دریاؤں اورسمندرسے بھی اسلحہ برآمدکرنے کادعویٰ کیاجائے گا اوروہ اسلحہ بھی برآمدہوتے ہی اعلان کرے گاکہ اس کاتعلق ایم کیوایم سے ہے ۔ واسع جلیل نے کہاکہ 2013ء سے جاری آپریشن کے دوران ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاری کے لئے کئی ہزارچھاپے مارے گئے ، ڈیڑھ ہزارسے 

زائد کارکنوں کوگرفتارکیاگیا،الزام لگایاجاتاہے کہ ایم کیوایم کے کارکن تربیت یافتہ دہشت گردہیں،انہوں نے سوال کیاکہ اگرایم کیوایم کے کارکن تربیت یافتہ دہشت گردہ ہوتے تووہ باآسانی کیسے گرفتارہوجاتے؟آئے دن کراچی کے مختلف علاقوں سے اسلحہ برآمدکرنے اسے ایم کیوایم سے منسوب کرنے کے ڈرامے رچائے جاتے ہیں، اگرایم کیوایم کے پاس یہ اسلحہ ہوتا توآج چار سال سے جاری آپریشن کے دوران ایم کیوایم کی جانب سے پولیس،رینجرز پر کوئی گولی کیوں نہیں چلی؟جبکہ پولیس اوررینجرزجب بھی لیاری، منگھوپیریاسہراب گوٹھ کارروائی کے لئے گئی تووہاں ان پر جدیدہتھیاروں سے فائرنگ ہوئی اور سرکاری اہلکاراس میں مارے گئے ۔ انہوں نے کہاکہ کالعدم تنظیمیں جوجدیدوخودکارہتھیاروں سے مسلح ہیں ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی، لال مسجد کے مولاناعبدالعزیزاوران کے لوگ جو داعش کے لئے کام کررہے ہیں لیکن ان کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی ۔ واسع جلیل نے کہاکہ ایم کیوایم ایک محب وطن جماعت ہے ، وہ لبرل ، پروگریسو اورتمام نسلی ولسانی ، ثقافتی اورمذہبی اکائیوں کیلئے مساوی حقوق چاہتی ہے ، لیکن حقوق مانگنے اورمذہبی انتہاپسندوں کی مخالفت کرنے کی پاداش میں اسے ظلم کانشانہ بنایاجارہاہے، اس کے بے گناہ کارکنوں کوماورائے عدالت قتل کیاجارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم پر جتناظلم کیاجائے گاوہ اتنی ہی مضبوط ہوگی اورقائدتحریک الطاف حسین اورکارکنوں کارشتہ ختم نہیں ہوگا۔ ایم کیوایم قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں متحد ہے اورمتحد رہے گی اورجدوجہدجاری رہے گی۔واسع جلیل نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ سے مطالبہ کیاکہ وہ ایم کیوایم کے خلاف یہ سازشیں بندکرائیں۔ انہوں نے حکومت سے بھی کہاکہ وہ بھی اس سلسلے کوبندکرائیں اوریہ نہ سوچیں کہ صرف ایم کیوایم ہی نشانہ بنتی رہے گی، ایسا نہ ہوکہ کل حکمران بھی ایسے ہی حالات سے دوچارہوں۔
رابطہ کمیٹی کے رکن قاسم علی رضانے کہاکہ ایم کیوایم پارلیمانی سیاست پریقین رکھتی ہے اوراس نے باربارالیکشن میں تاریخی کامیابی حاصل کرکے ثابت کیاکہ وہ ملک کی تیسری اورسندھ کی دوسری بڑی جماعت ہے ۔ ایم کیوایم بلٹ پرنہیں بیلٹ پر یقین رکھتی ہے اورپرامن جدوجہدکررہی ہے لیکن جس طرح مسلسل ایم کیوایم پر جھوٹے الزامات لگائے جارہے ہیں اورجس طرح ظلم کیاجارہاہے، کہیں ایسا نہ ہوکہ تعلیم یافتہ اورمہاجروں کے صبرکاپیمانہ لبریزنہ ہوجائے اوروہ اس رستے پرچلنے پرمجبورہوجائیں جس پر چلنانہیں چاہتے ۔ انہوں نے کہاکہ اسلحہ کی برآمدگی کے ڈرامے کراچی، مہاجر عوام، سندھ اورپاکستان کے خلاف گہری سازش ہے ۔ انہوں نے کہاکہ چھاپوں اوراسلحہ برامدگی کے ڈرامے رچانے والے سرکاری اہلکار نقاب پوش ہوکریہ کارروائیاں کرتے ہیں اوراپنامنہ وہ چھپاتاہے جوغلط کام کرتاہے۔قاسم علی رضانے کہاکہ گزشتہ تین سالوں کے دوران کراچی میں رینجرزنے جتنی بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمدکرنے کا دعویٰ کیا ہے ، اسقدربھاری اسلحہ سے تواب تک کشمیرفتح ہوجاناچاہیے تھا، واہ آرڈی ننس فیکٹری بندکردینی چاہیے تھی کیونکہ کراچی سے برآمد ہونے والا اسلحہ ہی کافی ہے ۔ اسی اسلحہ کوبیرون ملک فروخت کرکے ملک کے لئے زرمبادلہ کمایاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ ڈرامے بندکئے جانے چاہئیں۔ 
ایم کیوایم کے سینئررکن محمدانورنے گوایش پارک سے اسلحہ برامدہونے اوراسے ان سے منسوب کرنے کومضحکہ خیزقراردیتے ہوئے کہاکہ آج کل کراچی میں جس بڑے پیمانے پر مختلف مقامات سے جدید اسلحہ برامد کیاجارہاہے جس میں اینٹی ایئرکرافٹ گنیں تک شامل ہیں،اگریہ اندھی اسی طرح مچی رہی تو ہوسکتا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں ٹینک اورایف 16 تک برآمد ہونے کے دعوے کئے جائیں۔ محمدانورنے سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس سے بھی اپیل کی کہ وہ اس معاملے کاازخودنوٹس لیں اور اس کی تحقیقات کرائیں ۔ محمدانورنے عامرخان کی جانب سے ان پر لگائے گئے الزامات کی بھی شدیدمذمت کی اوران الزامات کوسراسرجھوٹ اورلغوقراردیاہے۔ انہوں نے کہاکہ دوسروں کی ذات پر کیچڑاچھالنے والے اپنے گریبان میں جھانک کردیکھیں کہ اپنے اورپنے قریبی ر شتہ دار وں کی کرپشن اورلوٹ مارپرنظرڈالیں۔ 
*****

7/18/2024 10:08:11 PM