Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کارکن ندیم خان کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف ایم کیوایم کے زیراہتمام پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ


کارکن ندیم خان کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف ایم کیوایم کے زیراہتمام پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
 Posted on: 3/6/2017 1
کارکن ندیم خان کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف ایم کیوایم کے زیراہتمام پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ 
مظاہرے میں ایم کیوایم کے کنوینرندیم نصرت، رابطہ کمیٹی، یوکے کے ذمہ داروں اورکارکنوں ، خواتین،بزرگوں اوربچوں کی شرکت
مظاہرین نے ندیم خان شہید کی تشددزدہ لاش کی تصویر کے ساتھ ساتھ دیگرشہیدوں اورلاپتہ کارکنوں کی تصاویر اٹھارکھی تھیں
خراب موسم ، موسلادھاربارش اورتیزہواؤں کے باوجود احتجاجی مظاہرہ جاری رہا،تمام شرکاء اختتام تک موجودرہے
دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے کارکنوں، خواتین اوربچوں نے مظاہرے میں بھرپورشرکت کی ، ان کاجوش وخروش قابل دیدتھا
’’ خون رنگ لائے گاانقلاب آئے گا ‘‘ We want justice ، مظاہرے کے شرکاء کے پرجوش نعرے
ندیم خان شہیداوردیگرشہداء کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شمعیں روشن کی گئیں اور شہداء کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی گئی 
وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف کے نام پٹیشن بھی ہائی کمیشن کے حکام کوپیش کی گئی،ماورائے عدالت قتل بندکرنے کامطالبہ

ایم کیوایم کے کارکن ندیم خان شہید کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف آج بروزاتوار ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ مظاہرے میں ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں کے ساتھ ساتھ خواتین،بزرگوں اوربچوں نے بھی شرکت کی ۔ مظاہرے میں ایم کیوایم کے کنوینرندیم نصرت، رابطہ کمیٹی کے ارکان واسع جلیل، ڈاکٹرندیم احسان، مصطفےٰ عزیزآبادی، یوکے کے آرگنائزر ہاشم اعظم ، جوائنٹ آرگنائزرسہیل زیدی،سیکریٹری جنرل منظوراحمداورآرگنائزنگ کمیٹی کے دیگرارکان بھی شریک تھے ۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں چندروزقبل رینجرز کے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل کیے گئے ایم کیوایم قصبہ علی گڑھ سیکٹرکے کارکن ندیم خان شہید کی تشددزدہ لاش کی تصویر کے ساتھ ساتھ دیگرشہیدوں اورلاپتہ کارکنوں کی تصاویر اٹھارکھی تھیں ۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں مختلف پلے کارڈزبھی تھے جن پر کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل بندکرنے، لاپتہ کارکنوں کی بازیابی، رابطہ کمیٹی کے رکن پروفیسرحسن ظفر عارف اوردیگراسیررہنماؤں اورکارکنوں کی رہائی اوردیگرمطالبات درج تھے ۔ شرکاء نے ایم کیوایم کے پرچموں کے ساتھ ساتھ قائدتحریک جناب الطاف حسین کے پورٹریٹ بھی اٹھارکھے تھے ۔آج لندن میں موسم انتہائی خراب تھا اوروقفہ وقفہ سے دن بھر شدیدبارش ہوتی رہی اورتیزاورسردہوائیں چلتی رہیں لیکن خراب موسم ، موسلادھاربارش اورتیزہواؤں کے باوجود یہ احتجاجی مظاہرہ جاری رہااور دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے کارکنوں، خواتین اوربچوں نے مظاہرے میں بھرپورشرکت کی ، ان کاجوش وخروش قابل دیدتھااورتمام شرکاء مظاہرے کے اختتام تک وہاں موجودرہے ۔ مظاہرے میں شریک کارکنان ’’ خون رنگ لائے گا۔۔۔انقلاب آئے گا ‘‘ ، ’’ ندیم تیرے خون سے ۔۔۔انقلاب آئے گا ‘‘ We want justice اورایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کے حق میں پرجوش نعرے لگاکر ماحول کوگرماتے رہے۔ اس موقع پر ایم کیوایم کے کنوینر ندیم نصرت نے مظاہرے سے مختصرخطاب بھی کیا اورمظاہرے کے مقاصد پرروشنی ڈالی۔بعدازاں رینجرزکے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل کئے گئے کارکن ندیم خان شہیداوردیگرشہداء کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے شمعیں روشن کی گئیں اورتحریک کے شہداء کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیارکی گئی۔ مظاہرے کے اختتام پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اور یوکے کے عہدیداروں نے وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کے نام ایک پٹیشن بھی ہائی کمیشن کے حکام کوپیش کی جس میں ایم کیوایم کے کارکن ندیم خان شہید کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت کی گئی اوروزیراعظم سے مطالبہ کیاگیاکہ واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے ، اس کے ذمہ داراہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے ، ایم کیوایم کے تمام لاپتہ کارکنوں کوبازیاب کرایا جائے ، گرفتار کارکنوں کو
رہا کیا جائے اورایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن بند کیاجائے ۔






7/18/2024 10:15:25 PM