Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

چیئرنگ کراس لاہورمیں بم دھماکہ کے افسوسناک واقعہ پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کا پاکستان کے مظلوم عوام کے نام آڈیوپیغام


 Posted on: 2/13/2017
چیئرنگ کراس لاہورمیں بم دھماکہ کے افسوسناک واقعہ پر
قائد تحریک جناب الطاف حسین کا 
پاکستان کے مظلوم عوام کے نام آڈیوپیغام
13، فروری2017ء

اعوذباللہ من الشیطین الرجیم
بسم اللہ الرحمان الرحیم
السلام علیکم 
آج 13، فروری 2017ء ہے اورلندن وقت کے مطابق رات کے 8 بجکر 25 منٹ ہورہے ہیں ۔۔۔پاکستان میں اس وقت 14، فروری شروع ہوچکی ہے اورپاکستانی وقت کے مطابق رات کے 1 بجکر 25 منٹ ہورہے ہیں۔
واجب الاحترام بزرگوں، میری ماؤں ، بہنوں ، تحریکی ساتھیوں، یوتھ ، تمام شعبہ جات کے ذمہ داران اورپاکستان کے ایک ایک مظلوم ومحروم عوام ۔۔۔ایک ایک پاکستانی کیلئے آج کا پیغام ہے ۔۔۔یہ پیغام خصوصاً یوتھ کیلئے ہے کہ وہ تاریخ کو سمجھیں ، جانیں کہ پاکستان کی اصل تاریخ کیاہے ۔۔۔انہیں آج تک پاکستان کی اصل تاریخ نہیں بتائی گئی ہے اورصحیح تاریخ کا بتانا کسی بھی ملک کی ترقی وخوشحالی اور اچھی قوموں کی علامت ہواکرتا ہے اور قومیں اس تاریخ سے سبق حاصل کرتی ہیں۔تاریخ سے آگاہی سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوتا بلکہ فائدہ ہی ہوتا ہے ۔ اگرتاریخی حوالوں سے نئی نسل کوماضی کی غلطیوں سے آگاہ کیاجائے توان کو معلوم ہوگا کہ ہمارے بزرگوں سے ۔۔۔آباواجداد سے کیاکیا غلطیاں سرزد ہوئیں ۔۔۔اگریہ غلطیاں سرزد نہ ہوئی ہوتیں تو آج ملک وقوم کو یہ نتائج نہ بھگتنے پڑتے ۔یعنی مثلاً اگر تقسیم ہند نہ ہوتی ۔۔۔پاکستان نہ بنتا۔۔۔اورہمارے اجداد پاکستان بنانے سے پہلے سوچ لیتے کہ ہم پاکستان بناکر ایک نئے خطہ میں جائیں گے جہاں کے کلچر ، ثقافت ، زبان ،تہذیب ، رہن سہن کسی چیز سے ہم واقف نہیں ہیں ۔۔۔ہزاروں سال سے جس زمین سے ہمارا رشتہ ناطہ رہا ہے اسے چھوڑ کر جس نئی زمین میں جارہے ہیں وہ زمین ہمیں قبول کرے گی یا نہیں کرے گی ۔۔۔آج آپ اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ اس زمین نے 70 سال سے آپ کو قبول نہیں کیا۔۔۔آپ نے پاکستان کیلئے ہزاروں خدمات انجام دیں ۔۔۔مہاجروں نے پاکستان کو اس کے پیروں پرکھڑا کیااورآج وہی پاکستان ، مہاجروں کو بھول چکا ہے یعنی پاکستان کے جو رکھوالے ہیں ۔۔۔کرتا دھرتا ہیں وہی پاکستان کو بھول چکے ہیں۔
ماؤں ، بہنوں، بزرگوں اورنوجوانو!!
میں یہ پیغام بہت پہلے ریکارڈ کروانا چاہتا تھا ۔۔۔آپ کی تاریخ کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں جو دردناک ،افسوسناک اورقیامت خیز واقعہ لاہور میں پیش آیا جس میں سینکڑوں افراد شہید وزخمی ہوئے ۔۔۔یہ حملہ ایک مذہبی انتہاء پسند جماعت کی جانب سے کیاگیا جس نے اس خودکش بم دھماکہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنی جماعت کانام جماعت الاحرار بتایا ہے یعنی Assembly of free 
ماؤں ، بہنوں، بزرگوں اورنوجوانو!!
ہرانسان کا اپنا اپنا طریقہ کار علیحدہ علیحدہ ہوتا ہے ۔۔۔پہلے تو میں اس واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتا ہوں ۔۔۔شہداء کے سوگواراورزخمیوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کااظہارکرتا ہوں ۔۔۔شہداء کیلئے دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں جواررحمت میں جگہ عطافرمائے اورزخمیوں کو صحت کاملہ عطافرمائے اورحملہ آوروں پر اپنا عذاب عظیم نازل فرمائے ۔
آیئے !! ذرا جانتے ہیں کہ یہ جماعت الاحرار کیا ہے ۔۔۔؟
Jamat ul Ahrar is a militant Sunni Islamic Deobandi groug that split away from Tehreek-e- Taliban Pakistan in August 2014. Although some media outlets reported that the group had pledged allegiance to ISIS, it had merely voiced support for the group. In March 2015, the group's spokesman announced that it was rejoinging the Pakistani Taliban. 
اب اس کی تاریخ کی طرف توجہ کرتے ہیں
Roots and Development:
In September 2014, TTP chief Mullah Fazullah hosted Mehmand Agency chief Umar Khalid Khorasani, former leader of the Ahrar-ul-Hind. Umer Khalid Khorasani and associates in Mehmand Agency had accused the TTP leadership of diverting from the TTP ideology leading to the formation of the split group, TTP Jamat-ul-Ahrar. The TTP was effectively divided into two factions. The original TTP is headed by Molana Fazlullah who was elected in November 2013, following the killing of ex-chief Hakimullah Mehsood in a U.S. drone strike. In February 2014 Ahrar-ul-Hind head by Molana Umar Qasimi, former leader of Lashkar-e-Jhangvi, was formed after TTP opened peace talks with the Pakistani government. It later merged into Jamat-ul-Ahrar. A second splinter group also broke away from TTP on 4 September 2014 and named Omer Khalid Khorasani as its commander. 
میرے ساتھیو!
یہ مختصر سا تعارف تھا ۔ اب جب لشکرجھنگوی کی بات آئی ہے تو میں تھوڑی سی تفصیل لشکرجھنگوی کے بارے میں بھی بتادوں کہ لشکرجھنگوی کی جوتشکیل ہوئی ہے 
Basra along with Akram Lahori and Malik Ishaque seprated from Sipah e Sahaba.
اب یہاں بات چلی ہے کہ سپاہ صحابہ سے یہ لوگ نکلے اورانہوں نے بسراگروپ بنایا ۔۔۔اکرم لاہوری گروپ بنایا۔۔۔ملک اسحاق گروپ بنایا۔۔۔یہ ایک گروپ میں ہوئے اور1996ء میں انہوں نے سپاہ صحابہ سے علیحدہ ہوکر لشکرجھنگوی بنائی ۔۔۔جماعت الاحرار سے کئی گروپ بنے ۔
The aim of Pakistan's premier spy agency Inter Services Intelligence (ISI) are the big question: does it still support, at least some of the extremist groups? The ISI once heavily backed by Washington master minded the mujahideen resistance in Afghanistan, the Soviet invasion in the 1980s, training and funding the insurgency. The ISI then decided to use the same tactice against India, founding a series of militant groups that started a violent resistance to Indian rule in the disputed region of Kashmir. The agency also nurtured a number of sectarian outfits, such as Sipah-e-Sahaba.
اب آپ کو کچھ اندازہ ہوگیا ہوگا۔۔۔کہ ہماری ہاں یہ جہادیوں کا کلچر الطاف حسین لے کرآیا ہے یا کوئی اور لیکر آیا ہے ۔۔۔؟یہ پاکستان کی سب سے محب وطن جماعت ۔۔۔میں نے جماعت کہہ دیا۔۔۔ویسے تو یہ غیراعلانیہ سیاسی جماعت سے زیادہ طاقتور جماعت ہے ۔۔۔اوربظاہر پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کاحصہ ہے لیکن سوال جواب سے قطعی آزاد تھی اورآج تک آزاد ہے ۔اس سے کوئی سوال نہیں کرسکتا ۔۔۔یہ شریف لوگوں کو الٹا لٹکاکر ان کے گریبان چاک کرتے رہے ہیں۔۔۔یہ فوج کا حق ہے ۔۔۔جوپاکستانی فوج ہے ۔۔۔سارے فوجی نہیں ۔۔۔جوفوجی rule کا اور فوجی Supremacy کا حامی ہے ۔۔۔جس طرح 1947ء سے رہا ہے وہ بتارہا ہوں۔۔۔پوری پانچ لاکھ فوج کا نہ یہ خیال ہے نہ سوچ ہے ۔۔۔نہ وہ اس طرح سوچتے ہیں۔۔۔اکثریت میں تو سوچتے ہیں کہ ملک کا دفاع کیسے کریں۔۔۔انڈیا حملہ کرے تو کیسے دفاع کریں یا کوئی اور ملک حملہ کرے تو کیسے دفاع کریں۔۔۔جبکہ فوج کا ایک گروپ ہے جس کوقطعی پروہ نہیں ہے کہ ملک کا کیابنے گا اورکیا نہیں بنے گا۔۔۔خدانخواستہ ملک ٹوٹا تو فوج کے انہی مخصوص سوچ رکھنے والے جو اپنے آپ کو نعوذباللہ ، نعوذباللہ ، نعوذباللہ فرعون، شداد، ہامان اورقارون سمجھنے لگے ہیں ۔۔۔ میں ان جرنیلوں کی بات کررہا ہوں۔۔۔آرمی کے ان بڑے بڑے افسران کی بات کررہا ہوں جو اپنے حلف کو بھول جاتے ہیں اوراپنے آپ کو پاکستان کا خادم نہیں سمجھتے ۔۔۔انہیں پاکستان کے عوام کے ٹیکسوں سے جو تنخواہ ملتی ہے ، یہ اسے تنخواہ نہیں بلکہ اپنا حصہ سمجھتے ہیں کہ ہم جزیہ وصول کررہے ہیں ۔۔۔ہم حاکم وقت ہیں ۔۔۔جزیہ وصول کررہے ہیں۔۔۔توآپ نے دیکھا کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے پاکستان توڑا مگران کو شرم نہیں آتی۔۔۔اورپاکستانی فوج میں اب تک غیرت مند ، بہادر اورنیک افسران توپیدا ہوئے ہیں اورکچھ ایسے بھی ہیں جن کی نیکی اورایمانداری کی میں بھی قسم کھاسکتا ہوں ۔۔۔لاکھوں لوگ قسم کھاسکتے ہیں لیکن بات ہورہی ہے جرات اورہمت کی کہ فوج میں ایسا کوئی بہادرفوجی افسریا گروپ پیدا نہیں ہوا ۔۔۔جو فوج کے اس قبضہ گروپ کو روک سکے ۔۔۔یہ قبضہ گروپ جسے پاکستان سے کوئی لگاؤ نہیں ہے ، پاکستان سے کوئی محبت نہیں ہے بلکہ اسے صرف اپنے اقتدار، مال ، دولت ، اپنی آل اولاد ، سات پشتوں کیلئے دولت جمع کرنے کی ہوس ہے ۔
آج لاہورمیں دہشت گردوں نے جو حملہ کیا ہے اس کی وجہ بھی میں بتادوں۔۔۔رینجرز صرف سندھ میں نہیں ہے بلکہ پنجاب میں بھی ہے لیکن کبھی آپ نے سنا کہ پنجاب میں رینجرز سے کسی جماعت کے خلاف کوئی آپریشن کرایاگیا ہو۔۔۔؟ 2013ء کوایک آپریشن کراچی میں شروع کیاگیا کہ ہم جہادی outfits کوپکڑیں گے ، ایک آپریشن 19، جون 1992ء کوبھی شروع کیاگیا تھا کہ ہم سندھ کے بڑے بڑے پتھاریداروں ، ڈاکوؤں ، اغواء برائے تاوان کی وارداتیں کرنے والوں کو پکڑیں گے ۔۔۔ان کے سرپرستوں کو پکڑیں گے ۔۔۔72 بڑی مچھلیوں کو پکڑیں گے لیکن ایک بھی بڑی مچھلی نہیں پکڑی گئی ۔۔۔1992 ء کے آپریشن سے ایک سال پہلے ہی میں نے پیش گوئی کردی تھی کہ یہ جھوٹ بول رہے ہیں ۔۔۔یہ آپریشن ایم کیوایم کے خلاف ہوگا۔۔۔میں نے اس وقت کے وزیراعظم میاں نوازشریف صاحب سے بھی کہہ دیا تھا ۔۔۔ان کے تمام لوگوں سے کہہ دیا تھا لیکن وہ نہیں مانتے تھے کہ ایسا فوج کیسے کرسکتی ہے ۔۔۔جب وزیراعظم ہونے کے باوجود میاں نوازشریف صاحب کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں ڈالی گئیں اورفوج کے ایک کیپٹن نے ان کی کنپٹی پربندوق رکھی تب انہیں یقین آیا کہ الطاف بھائی جو کہہ رہے تھے وہ سچ کہہ رہے تھے کہ فوج ایسا بھی کرسکتی ہے لیکن جب وہ دوبارہ اقتدارمیں آتے ہیں تو کچھ عرصہ تک تو سبق یاد رکھتے ہیں مگرمجھے لگتا ہے اس کے بعد سبق بھول جاتے ہیں ۔۔۔میاں محمدنوازشریف صاحب نے بہت ہمت اورجرات سے کام کیا جس پر میں نے انہیں شاباش دی ۔۔۔میں اتنی اپیلیں کرچکا ہوں لیکن مجھے لگتا ہے کہ وہ اب تھک گئے ہیں اورانہوں نے بھی شائد دوبارہ سرینڈر کردیا ہے ۔۔۔آپ پوچھیں گے کیوں۔۔۔؟ اس لئے کہ وہ سندھ میں ابھی تک رینجرز کی ظالمانہ کارروائیوں ، رینجرز کے ڈریکونین قوانین اورناقابل قبول ظلم وبربریت کو ختم نہیں کراسکے۔ جب یہ ہوا کہ پنجاب میں بھی پنجابی طالبان ہیں توپنجاب میں بہت واویلا ہو اکہ کیالگارکھا ہے ۔۔۔پنجابی طالبان۔۔۔پنجابی طالبان۔۔۔پنجاب میں ان کے لاکھوں مدرسے ہیں ، ان کوامداد دی جاتی ہے ۔۔۔جنوبی پنجاب جہادیوں سے بھراپڑا ہے ۔۔۔ایک ایک پنجابی جانتا ہے لیکن پنجاب میں رینجرز سے آپریشن نہیں کرایا۔۔۔بہت مطالبہ ہوا کہ سندھ میں توآپ باربارکراتے ہیں ۔۔۔اسلئے کراتے ہیں کہ سندھ میں زیادہ ترحکومت پیپلزپارٹی کی رہی ہے اورپیپلزپارٹی میں وڈیرے ہیں اوروڈیروں نے کہاکہ ہماری حکومت رہنے دو۔۔۔آپ سندھ میں باقی جماعتوں کی ٹھکائی لگاؤ۔۔۔انہیں موت کے منہ میں دھکیل دو، ہم کچھ نہیں کہیں گے ۔۔۔خیرہمارے مرنے پر پیپلزپارٹی کے رہنما تو خاموش رہے ۔۔۔لیکن اس کااثرکیاہوا۔۔۔؟ ذوالفقارعلی بھٹو کی پھانسی پر خاموش رہے ۔۔۔شاہنواز بھٹو کے قتل پر خاموش رہے ۔۔۔مرتضیٰ بھٹو کے قتل پر خاموش رہے اوربے نظیربھٹو کے قتل پر خاموش رہے ۔۔۔کیاکرلیا۔۔۔؟کیا بے نظیربھٹو کے قاتلوں کو پکڑلیا۔۔۔؟ کیاانہیں پکڑنا کوئی مشکل ہے ۔۔۔؟ 
خیرمیں تحریک طالبان کاذکرکررہاہوں۔۔۔میں ساری جماعتوں کا ذکر کررہا ہوں لیکن پیپلزپارٹی کے کئی ایک لوگ ابھی پکڑے گئے تھا ناں۔۔۔لاڑکانہ میں کسی کوپکڑنے کیلئے غلطی سے رینجرز چلی گئی اوروہاں پیپلزپارٹی کے کسی رہنما کے گھر پرچھاپہ مارا پتہ نہیں کیاہوا۔۔۔اسدکھرل کواسلحہ سمیت گرفتارکیالیکن جناب وہاں دو ڈھائی سو لوگ ہتھیارلیکر پہنچ گئے ۔۔۔یہ لوگ گنیں ، اینٹی ائیرکرافٹ گنیں ، مارٹر ز ، راکٹ لانچرز لے کرپہنچ گئے اورچاروں طرف سے رینجرز کو گھیر لیا۔۔۔رینجرز نے ہاتھ اوپرکرکے ہتھیارڈال دیئے ۔۔۔مسلح افراد نے رینجرز اہلکاروں سے ساری رائفلیں چھین لیں اورانہیں وہاں سے بھاگنے پر مجبور کردیا ۔۔۔لاڑکانہ سے بھاگ کر یہ لوگ سیدھے کراچی ، حیدرآباد اورمیرپورخاص آگئے اورمہاجروں سے بدلہ لینے لگے ۔
میرے بھائیو!!
میں بتاؤں آپ کو ۔۔۔ہوا یہ کہ لاہور میں دہشت گردحملہ کا خدشہ ظاہرکیاگیا تھا کہ لاہورمیں کوئی حملہ ہوسکتا ہے ۔۔۔پولیس پوری طرح تیار تھی ، چوکس تھی ، پولیس والے بھی جاں بحق ہوئے حتیٰ کہ آج ایک نیک اورایماندار پولیس افسر بھی شہید ہوئے لیکن وہاں نہ رینجرز کے کیپٹن تھے ،نہ بریگیڈئیررینک کے افسرتھے اورنہ ہی کرنل اور میجررینک کے لوگ تھے کیونکہ پنجاب کے سارے بریگیڈئیر، میجر، کرنل اورکیپٹن رینک کے لوگوں کو کراچی بھیج دیا گیا ہے اوررینجرز کے سیکٹرکمانڈر ایک نہیں بلکہ کئی کئی ہیں جن کا کام یہ ہے کہ ایم کیوایم کے ایک ایک کارکن ، ان کے رشتہ دار، دوست احباب اورماں باپ کے گھرجائیں ۔۔۔ان کے بچوں کواٹھالائیں۔۔۔ماں باپ کو دھمکیاں دیں کہ اپنے بیٹے سے کہو کہ الطاف حسین کا ساتھ چھوڑدے ، ایم کیوایم چھوڑ دے ۔۔۔کسی کمالوگروپ میں شامل ہوجائے یا فاروق گروپ میں شامل ہوجائے ورنہ جھاڑیوں سے مسخ شدہ لاش اٹھانے کیلئے تیارہوجاؤ یا پھر ساری زندگی جیل میں اپنے بچے کو سڑنے کیلئے چھوڑ دو۔۔۔خدا کی قسم ۔۔۔لاالہ الااللہ محمد الرسول اللہ اگر میں جھوٹ بولوں تو کلمہ کی مجھ پر مار پڑے اور اگر میرے کلمے کو کوئی جھوٹا کہے تو اسے اوراس کی آل اولاد کو کلمہ کی مارپڑے ۔۔۔خداکی قسم فوج کے بریگیڈئیر رینک کے ، کرنل رینک کے ، میجر رینک کے لوگ کراچی ، حیدرآباد، سکھر، نواب شاہ ، ٹنڈوالہیار، ٹنڈوجام اورمیرپورخاص میں لاکھ کچھ بھی کرلیں ۔۔۔حیدرآباد الطاف حسین کا تھا ۔۔۔الطاف حسین کا ہے اور اللہ تعالیٰ کے علاوہ حیدرآباد کوالطاف حسین سے کوئی نہیں چھین سکتا۔۔۔حیدرآبادکی مائیں ، بہنیں ، بزرگ اوریوتھ سب کہتے ہیں ، حیدرآباد کس کا ۔۔۔الطاف بھائی کا، میرپورخاص کی مائیں ، بہنیں ، بزرگ اورنوجوان کہتے ہیں کہ ۔۔۔الطاف بھائی کا شہرخاص ۔۔۔ میرپورخاص ، میرپورخاص۔۔۔ اسی طرح سکھر، نواب شاہ ، سانگھڑ کے لوگوں کے بھی جذبات ہیں ۔۔۔مگر شہری سندھ میں سب جگہ بریگیڈئیر ،کرنل اورمیجررینک کے افسروں کوبھیج دیا گیا ہے جو لوگوں کودھمکیاں دے رہے ہیں۔۔۔میں جنرل جاوید قمر باجوہ صاحب سے کہتا ہوں کہ باجوہ صاحب! کیافوج میں آپ کے ہوتے ہوئے بھی یہ سب کچھ ہوتا رہے گا۔۔۔؟میں نے آپ کو لیٹرلکھا ، آپ نے جواب دینا مناسب نہیں سمجھا۔۔۔میں پاکستانی تھا، پاکستانی ہوں اورپاکستانی رہوں گا۔۔۔میری پاکستان سے علیحدگی عارضی ہے اورجومجھے پاکستان سے دوررکھے ہوئے ہیں انشاء اللہ مکافات عمل ہوگا اوروہ سب پاکستان سے دور ہوں گے اورہم جیسے جلاوطن ، محب وطن لوگ پاکستان میں ہوں گے ۔ مظلوم پاکستانی جو پاکستان میں جاگیرداروں ، وڈیروں اورسرداروں کے ظلم سہہ رہے ہیں وہ آزاد ہوں گے ، انشاء اللہ 
آیئے ساتھیو! میں کچھ اوربتادوں ۔۔۔2، نومبر 2014ء کو جماعت الاحرار کے ترجمان احسان اللہ احسان نے کیا دعویٰ کیا تھا
Jamat ul Ahrar spokesman Ehsanullah Ehsan claims responsibility for the Wagah border attack in a telephone call to Dawn from Afghanistan. "Some other groups have also claimed responsibility of this attack. But these claims are baseless. We will soon release a video of this attack", he said "This attack was revenge for the killings of innocent people of North Waziristan".
7 November 2014, Jamaat-ul-Ahrar claimed responsibility for twin bombing that killed at least 6 people in Mehmand Agency. The bomb targated peace committee volunteers in Chinari Village of Safi Tehsil. Ehasan-ullah-Ehsan claimed responsibility and vowed to continue to attack tribal peace committees.
21 November 2014, Jamaat-ul-Ahrar claimed responsibility for grenade attack on the memership camp of Muttahida Quami Movement in Orangi Town area of Karachi. Three members of Sindh Aseembly and 50 workers were injured.
اس طرح بہت طویل فہرست ہے ان حملوں کی جو جماعت الاحرار نے جو 2016ء تک حملے کیے ہیں۔۔۔
The Guardian, 28 March 2016
Lahore bombing Pakistan mourns as death toll rises . At least 28 people killed in suicide blast at Mehmand Agency: 
15، مارچ کو بی بی سی نے بتایا کہ 
Deadly blast hit Churches in Lahore by Jamaat ul Ahrar
بہت بڑی تفصیل ہے 
جنرل قمرجاوید باجوہ صاحب!
اسکولوں ، بازاروں ، امام بارگاہوں، مزارات ، غیرمسلم پاکستانیوں کی عبادت گاہوں کو چھوڑیئے ۔۔۔مسلمانوں کی کونسی عبادت گاہ جس پر حملہ نہ کیا گیا ہو۔۔۔ذرا آپ ایک نظر ڈال لیجئے کہ مساجد ، امام بارگاہوں، عیسائیوں کے گرجاگھروں، ہندوؤں کے مندروں اورسکھوں کے گردواروں پر حملے ہوئے :
ذرا غور سے سنئے اس کے علاوہ کہاں کہاں حملے ہوئے ہیں:
مناوا پولیس اکیڈمی ۔۔۔لاہور 30 ، مارچ 2009ء کوحملہ ہوا
پولیس ہیڈکوارٹر۔۔۔ لاہور 27، مئی 2009ء
آئی ایس آئی کے دفتر۔۔۔لاہور 28، مئی 2009ء
جی ایچ کیو ۔۔۔روالپنڈی 10،اکتوبر 2009ء
سی آئی ڈی بلڈنگ ۔۔۔کراچی 12، نومبر2010ء
پی این ایس مہران ائیربیس۔۔۔کراچی 22، مئی 2011ء
کامرہ ائیربیس 16،اگست2012ء
پی ایف ائیربیس باچہ خان دسمبر2012ء
آئی ایس آئی۔۔۔سکھر 24، جولائی2013ء
کراچی ائیرپورٹ 8، جون 2014ء
کوئٹہ ائیربیس 15، اگست 20014ء
آرمی پبلک اسکول ۔۔۔پشاور 16، دسمبر2014ء
کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج ۔۔۔کوئٹہ 24، اکتوبر 2016ء
ان حملوں میں اب تک 75 ہزار سے زائد شہری جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں پولیس ، رینجرز، ایف سی اور فوج کے افسران واہلکار بھی شامل ہیں ۔
قمرجاوید باجوہ صاحب۔۔۔! آپ دل پر ہاتھ رکھ کر بتایئے کیا یہ بات میں غلط کہہ رہا ہوں۔۔۔؟ سرکاری تنصیبات پر بم دھماکوں اور خود کش حملوں میں مذہبی انتہاء پسند دہشت گرد ملوث ہیں۔۔۔کیا آپ اس سے انکارکرسکتے ہیں۔۔۔؟ خودکش حملوں ، بم دھماکوں اور دھماکے کرنے والوں سے بچاؤ کیلئے قومی وفوجی تنصیبات کے گرد کنکریٹ کی حفاظتی دیواروں کی تعمیر کرنا ۔۔۔بجری کی بوریوں سے حفاظتی مورچے بنانا ۔۔۔اورجوچیک پوسٹوں پر حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں ۔۔۔میرا آپ سے سوال ہے کہ یہ اقدامات آخر کیوں کیے گئے ہیں ۔۔۔؟ یقیناًانتہاء پسند دہشت گردوں سے قومی تنصیبات کو خطرہ تھا ۔۔۔یہ حفاظتی اقدامات کیا اس بات کا ثبوت نہیں ہیں کہ مذہبی انتہاء پسند دہشت گرد ہی پاکستا ن اور فوج کے اصل دشمن ہیں ۔۔۔اورفوج ہی کے بعض عناصر انہیں پیٹرول دے رہے ہیں ۔۔۔پیسہ دے رہے ہیں ۔۔۔انرجی دے رہے ہیں ۔۔۔ٹرک دے رہے ہیں ۔۔۔اسلحہ دے رہے ہیں ۔۔۔ٹریننگ دے رہے ہیں۔۔۔ان سے اسمگلنگ کرارہے ہیں ۔۔۔ آج مجھے بتایاجائے کہ رینجرز اورپولیس نے آج تک کتنے مذہبی انتہا ء پسند عناصر اور کالعدم جہادی تنظیموں کے مراکز پر چھاپے مارے ۔۔۔؟ جتنے چھاپے 2013ء سے 2017ء تک کراچی سے کشمور تک ایم کیوایم کے دفاتر اور کارکنوں کے گھروں پر مارے گئے ، چاہے وہ مہاجر ہوں یا سندھی بھائی ہوں یا بلوچ بھائی ہوں ۔۔۔لیکن کیا کسی ایک مدرسہ یا کالعدم جہادی تنظیموں کے مدارس پر کوئی چھاپہ ماراگیا ۔۔۔؟ 
قمرجاوید باجوہ صاحب۔۔۔! میں پوچھتا ہوں کہ پاکستان آرمی کے آٹھ کمانڈوز کو لال مسجد کے دہشت گردوں نے ماردیا۔۔۔لال مسجد کی چھتو ں سے فائرنگ کرکے نیچے مورچوں میں بیٹھے ہوئے فوجیوں، پولیس والوں کو شہید کردیا۔۔۔کیا لال مسجد سے کسی کوگرفتارکیاگیا۔۔۔؟ چوہدری نثارعلی فرماتے ہیں کہ ہمارے پاس مولاناعبدالعزیز کے خلاف کوئی ایف آئی آر نہیں ہے کیونکہ چوہدری نثار ، مولاناعبدالعزیز کا مرید ہے ۔۔۔ان سے ملنے رات کی تاریکی میں جاتے ہیں ۔۔۔توکیوں وہاں چھاپے نہیں مارے گئے ۔۔۔؟
فوج کے بریگیڈئیرز ، بلال اکبر سے کہتے کہ ناں۔۔۔آئی ایس آئی کے سابق چیف سے کہتے ناں کہ تم لوگ کیاکررہے ہو؟ کتنے جہادی مدرسوں کو تم نے پنجاب سے خالی کرایا۔۔۔؟ کراچی سے کتنے جہادی مدرسوں کو تم نے بند کرایا۔۔۔؟ جب غلطی سے یہ کراچی میں کسی جہادی علاقے میں گھسے تو وہاں ان پر گولیاں چلیں اوررینجرز والے اپنے ساتھیوں کی لاشیں لیکر گئے اورپھردوبارہ کبھی اس علاقے میں نہیں گئے ۔۔۔خدا کی قسم آپ کسی سے بھی پوچھ لیجئے۔۔۔یہ کراچی میں جوکٹی پہاڑی ہے اسے دہشت گردوں سے خالی نہیں کراسکے ۔۔۔کراچی میں اتحاد ٹاؤن ہے اورپتہ نہیں کتنے ٹاؤن ہیں میں کیابتاؤں آپ کو باجوہ صاحب۔۔۔آپ کسی کوبھیجئے ۔۔۔نائن زیرو پر تالا ڈال دیا ۔۔۔ذرا جہادیوں کے مدرسوں میں جاکر تالا ڈالو ناں۔۔۔ان بریگیڈئیرز کو جب حکم دو کہ فلاں مدرسے میں جانا ہے تو ان کے پیٹ میں درد ہوجاتا ہے ۔۔۔بہانے بنانے لگتے ہیں کہ آج میں نہیں جاسکتا۔۔۔اور جب ان سے کہاجائے کہ اب پروگرام بدل گیا ہے ۔۔۔نائن زیرو جارہے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم ٹھیک ہوگئے ہیں۔۔۔پیٹ بھی صحیح ہوگیا ہے ۔۔۔ہم نے دوا کھالی ہے ۔۔۔ہم جاسکتے ہیں ۔۔۔یا حیدرآباد زونل آفس میں چھاپہ مارنا ہوتو کہتے ہیں کہ ہم ٹھیک ہوگئے ہیں ۔۔۔یہ ظالم جتنا چاہیں ظلم کرلیں لیکن یاد رکھیں کہ ہم بھی صبر کررہے ہیں اورآج تک پاکستان ، پاکستان کررہے ہیں اورظلم کایہ سلسلہ برداشت کررہے ہیں ۔۔۔اللہ تعالیٰ کے فرمان کے مطابق صبر کررہے ہیں کہ اللہ تعالیٰ صبرکرنے والوں کے ساتھ ہے ۔۔۔جس دن اللہ کا حکم ہوا ۔۔۔اللہ نے ہمارے ذہنوں میں کوئی بات ڈالی تو ہم اپنے حقوق کیلئے سرسے کفن باندھ کرمیدان میں آجائیں گے ۔۔۔پھر یاتوہم سب ختم ہوجائیں گے یا پھر جوہمیں ختم کرنا چاہتے ہیں ، ہم انہیں ختم کردیں گے ۔۔۔لیکن میں ایسا نہیں چاہتا۔۔۔چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرباجوہ صاحب۔۔۔! میں 26برسوں سے وطن سے دور رہ کرپارٹی چلاسکتا ہوں ۔۔۔میں واحد ہوں ۔۔۔بالکل اکیلا۔۔۔جب سے انسانی تاریخ بنی ہے کوئی ایسالیڈر نہیں ہے جس نے 26 سال ملک سے دوررہ کر نہ صرف پارٹی چلائی ہوبلکہ اسے ترقی بھی دی ہو۔۔۔پاکستانی فوج کوچاہیے تھا کہ مجھے دشمن نہیں بلکہ دوست بناتے ۔۔۔ایم کیوایم کو دوست بناتے ۔۔۔میں نے پاک فوج کی حمایت میں ایک ملین کی تعداد میں لوگوں کا جلوس نکالا اور فوج کوسیلوٹ کیا۔۔۔ اس کا مجھے صلہ آپریشن کی شکل میں دیا گیاکہ ہمیں سیلوٹ کیوں مارا۔۔۔آپ کے لوگ ہم پر گولی چلاتے ہیں لیکن ہم انہیں سیلوٹ کرتے ہیں ۔۔۔کوئی نہیں بتاسکتا کہ کتنے جہادی مراکز پہ چھاپے مارے گئے ۔۔۔جہادی اورخودکش بمبار تیارکرنے والے کتنے مراکر پر رینجرز اورپولیس نے کارروائی کی جہاں خودکش بمبار تیارکیے جاتے ہیں۔۔۔ سہراب گوٹھ، منگھوپیر ، سلطان آباد، اتحاد ٹاؤن میں رینجرز نے آج تک کتنی کامیاب کارروائیاں کی ہیں۔۔۔؟ فوج کے جوانوں اورسویلینز پرحملے کی ترغیب دینے والے کتنے افراد کی تحریر، تقریراورتصویر پرپابندی عائد کی گئی ۔۔۔؟ صرف الطاف حسین جو ملک کا واحد سچا آدمی ہے ۔۔۔ملک کے غریبوں کا سچا ہمدرد ہے ۔۔۔ اب یہ الگ بات ہے کہ اولیاء کے گھر پر بھوت پیدا ہوجائیں تومیں کیاکرسکتا ہوں۔۔۔میں نے توپھٹے ہوئے کپڑوں میں لوگوں کوان کی تعلیمی قابلیت دیکھ کرایوانوں میں بھیجا ۔۔۔ وہ منتخب ہونے کے بعد مرسڈیز میں بیٹھ کر اپنے قائد کوبھول گئے اورانہوں نے پارٹی کے آئین سے قائد کا نام ہی نکالنے کی سازش کی۔۔۔ایسے عناصر پر لعنت ۔۔۔جوان کے ساتھ بیٹھے ہیں ان پر بھی لعنت ۔۔۔اورخدا کاحلف اٹھاکر، ماں باپ کی قسم کھاکر بدلنے والو! تم پر خدا اور اس کے رسول ؐ اور آئمہ کی لعنت،لعنت لعنت ۔۔۔تم یزیدیت کی فوج میں شامل کردیئے گئے ہو۔
جنرل قمرباجوہ صاحب۔۔۔! جن عناصر سے پاکستان کو خطرہ ہے وہاں تو کوئی کارروائی نہیں کی جاتی ۔۔۔میں پوچھتا ہوں کہ ایم کیوایم کے خلاف کارروائی کیوں کی جارہی ہے ۔۔۔؟کیافوج کو ایم کیوایم سے خطرہ تھا۔۔۔یا خطرہ ہے ۔۔۔کہ ایم کیوایم ، جی ایچ کیو پر قبضہ کرلے گی ۔۔۔؟ ایم کیوایم کے کارکنان سے کیا خطرہ تھا۔۔۔؟الطاف حسین سے کیا خطرہ تھا۔۔۔؟
یہ چوہدری نثارعلی خان صاحب نے 15، جنوری 2017ء کوکہاہے کہ 
Federal Interior Minister Ch. Nisar Ali Khan lashed out at his critics on Saturday saying it is unfair to link every thing to Molana Ahmed Ludhianvi, chief of proscribed Ahle Sunnat Wal Jamat.
یعنی سپاہ صحابہ کے اوپر جب بندش ہوئی تو اس کا نام تبدیل کردیا گیا۔۔۔اب اسکا نام اہلسنت والجماعت کردیا ہے ۔۔۔اورمیرے سامنے ایک رسالہ رکھا ہوا ہے ۔۔۔ میں ایم کیوایم کے کنوینر ندیم نصرت کی ذمہ داری لگاتا ہوں کہ یہ رسالہ تصاویر کے ساتھ پاکستانی قوم کودکھائیں کہ کس طرح 71 سالہ پروفیسر ڈاکٹرحسن ظفرعارف کو ایک باریش رینجرزکاافسر گرفتارکرکے لے جارہا ہے ۔۔۔کس طرح ان بزرگ دانشورکے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں ڈالی گئی ہیں ۔۔۔ کس طرح مشہورزمانہ دانشور مومن خان مومن کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں ڈالی گئی ہیں اور وہ اسیری کے دوران بھی اپنی بیٹی سے ملاقات کرتے ہوئے مسکرارہے ہیں ۔۔۔یہ منظر دیکھ کر میری آنکھوں میںآنسو آگئے ۔۔۔اسی طرح امجداللہ خان کو بھی دیکھا کہ ان کے ہاتھوں میں بھی ہتھکڑیاں لگی ہوئی ہیں ۔
میرے بھائیو۔۔۔!
میرے Historical, phylosophical and factual teaching کے لیکچرز کا سلسلہ جاری ہے ۔ اب تک آپ پہلی ، دوسری اور تیسری قسط سن چکے ہیں اورآئندہ چوتھی قسط ریکارڈ کراؤں گا کیونکہ آج لاہورمیں یہ افسوسناک سانحہ ہوگیا ۔۔۔ایک مرتبہ پھر میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ بم دھماکہ میں شہید ہونے والے تمام شہداء کی مغفرت فرمائے ، انہیں جنت میں جگہ دے اورسوگواران کوصبرجمیل عطاکرے۔ آمین ثمہ آمین
جن گھروں کے لعل چلے گئے ہیں ہم ان سب سے دلی تعزیت اورافسوس کااظہارکرتے ہیں ،سوگواران ہماری تعزیت قبول فرمائیں۔ 
والسلام

*****

7/18/2024 10:22:23 PM