سانحہ پشاور پرتین روزہ سوگ کے سلسلے میں آج ایم کیوایم کے زیراہتمام ملک بھرمیں دعائیہ اجتماعات منعقد کئے جائیں گے
چرچ میں ہونے والے خودکش دھماکوں میں جاں بحق ہونے والے معصوم وبے گناہ عیسائی خواتین ،بچوں ، نوجوانوں اوربزرگوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شمعیں جلائی جائیں گی
مرکزی دعائیہ تقریب عزیزآباد میں ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپرشام چھ بجے منعقد ہوگی
سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں ایم کیوایم کے زونل اور ضلعی دفاتر پر بھی دعائیہ اجتماعات ہوں گے
کراچی ۔۔۔۔23 ستمبر2013ء
پشاورمیں چرچ میں ہونے والے خودکش دھماکوں میں 80سے زائد معصوم وبے گناہ عیسائی خواتین ،بچوں،نوجوانوں اوربزرگوں کے جاں بحق ہونے کے سانحہ پرتین روزہ سوگ کے سلسلے میںآج ایم کیوایم کے زیراہتمام ملک بھرمیں دعائیہ اجتماعات منعقد کئے جائیں گے اور سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شمعیں جلائی جائیں گی۔اس سلسلے کی مزکری تقریب عزیزآباد میں ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپرشام چھ بجے منعقدہوگی۔ اس کے علاوہ سندھ ، پنجاب، بلوچستان ، خیبرپختونخوا،آزادکشمیر، گلگت بلتستان میں ایم کیوایم کے زونل اور ضلعی دفاترپر بھی دعائیہ اجتماعات ہوں گے ۔ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے تمام مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے افراد، علماء ، سول سوسائٹی ، این جی اوز، فنکاروں،قلمکاروں اورتمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی کہ وہ ان اجتماعات میں زیادہ سے زیادہ تعدادمیں شرکت کریں اورمسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کریں۔