Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم یوکے کی جانب سے پشاور کے چرچ میں خود کش دھماکوں کی پر زور مذمت اور دہشت گردوں کی گرفتاری کا مطالبہ


 Posted on: 9/22/2013
ایم کیوایم یوکے کی جانب سے پشاور کے چرچ میں خود کش دھماکوں کی پر زور مذمت اور دہشت گردوں کی گرفتاری کا مطالبہ
ڈاکٹر سلیم دانش کی سربراہی میں ایم کیوایم برطانیہ کے تمام ذمہ داروں کا ہنگامی اجلاس
پشاور چرچ دھماکوں میں ہلاک ہونیوالوں کے لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا 
سانحہ پشاور پر ڈاکٹر سلیم دانش کی برطانیہ میں کرسچن کمیونٹی کے رہنماؤں، پادریوں اور ذمہ داروں سے بات چیت، سانحہ پر قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا 
لندن ۔۔۔22، ستمبر2013ء
ایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج ڈاکٹرسلیم دانش کی سربراہی میں ایم کیوایم برطانیہ کے تمام ذمہ داروں کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں پشاور چرچ میں خود کش بم دھماکوں کی بھر پور مذمت کی گئی اور بم دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا گیا اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔ اجلاس میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ چرچ میں خود کش حملوں میں ملوث انسانیت دشمن دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کرے اور ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے ۔ 
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیوایم یوکے کے انچارج ڈاکٹر سلیم دانش نے برطانیہ میں کرسچن کمیونٹی کے رہنماؤں ، مختلف گرجا گھروں کے پادریوں اور ذمہ داروں سے بات کی اور ان سے پشاور سانحہ پر اظہار دلی ہمدردی اور یکجہتی کااظہار کیا اور ایم کیوایم کی جانب سے بھر پور تعاون کی پیشکش کی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر سلیم دانش نے برمنگھم چرچ کمیٹی کے ذمہ دار شفیق انجم، نیلسن چرچ کمیٹی کے ذمہ دار اکمل لندن ، کرسچن کمیٹی کے رکن سکین خان سے بات کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے سانحہ پشاور پر دلی تعزیت اور ہمدردی کاظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کا ایک ایک کارکن عیسائی کمیونٹی کے دکھ میں برابر کا شریک ہے ۔ 

12/27/2024 12:14:28 PM