Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستانی نجی ٹیلی ویژن کے حوالہ سے برطانیہ کی عدالت کا فیصلہ تاریخی ہے ، رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ


پاکستانی نجی ٹیلی ویژن کے حوالہ سے برطانیہ کی عدالت کا فیصلہ تاریخی ہے ، رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 2/4/2017 1
پاکستانی نجی ٹیلی ویژن کے حوالہ سے برطانیہ کی عدالت کا فیصلہ تاریخی ہے ، رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
کسی کوبغیرثبوت وشواہد غیرملکی ایجنٹ کہنا یا غدار قراردینا سنگین ترین جرم ہے، رابطہ کمیٹی
برطانیہ کی عدالت کے فیصلہ سے پاکستان کے اداروں، عدلیہ اورحکومت کو سبق سیکھنا چاہیے، رابطہ کمیٹی
پاکستان میں محض مخالفت کی بنیاد پر کسی شخص یاجماعت کو غداریا غیرملکی قراردینا فیشن بن چکا ہے، رابطہ کمیٹی
جیوٹیلی ویژن پرہی بعض اینکرپرسنز اورتجزیہ نگارمخالفین کو غدار ی کے سرٹیفیکٹ بانٹ رہے ہیں ، رابطہ کمیٹی
پاکستان کی عدلیہ،پیمرا، ادارے اورحکومت اس سنگین جرم کے مرتکب افراد کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیتی، رابطہ کمیٹی
کفرکی حکومت چل سکتی ہے لیکن ظلم وناانصافی کی حکومت نہیں چل سکتی، رابطہ کمیٹی

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پاکستانی نجی ٹیلی ویژن کے حوالہ سے برطانیہ کی عدالت کے فیصلہ پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے تاریخی فیصلہ قراردیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ برطانیہ کی عدالت نے پاکستانی میڈیاہاؤسزکے مابین زیرسماعت مقدمہ کافیصلہ دیتے ہوئے کہاہے کہ بغیرثبوت وشواہد کسی کو غیرملکی ایجنٹ یا غدار کہنا بہت بڑاجرم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کسی کوبغیرثبوت وشواہد غیرملکی ایجنٹ کہنا یا غدار قراردینا نہ صرف سنگین ترین جرم ہے بلکہ اس جرم کے مرتکب فردیاافراد کو کڑی سے کڑی سزابھی ملنی چاہیے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پاکستان میں محض مخالفت کی بنیاد پر کسی شخص یاجماعت کو غداریا غیرملکی ایجنٹ قراردینا فیشن بن چکا ہے لیکن افسوس کہ پاکستان کی عدلیہ ، پیمرا ، انصاف فراہم کرنے والے ادارے اور حکومت اس سنگین جرم پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ، پاکستان کے اداروں کو برطانوی عدالت کے فیصلے سے سبق سیکھنا چاہیے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ پاکستانی میڈیا میں کسی کو غیرملکی ایجنٹ کہنا یا غدارقراردینے کا عمل کثرت کے ساتھ کرنا معمول کا حصہ ہے جوکہ سنگین جرم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب جیوٹیلی ویژن کو غیرملکی ایجنٹ اورغداری جیسے الزامات کاسامنا کرنا پڑا اوربرطانوی عدالت کا فیصلہ اس کے حق میں آیاجبکہ دوسری جانب جیوٹیلی ویژن پرہی بعض اینکرپرسنز اورتجزیہ نگار صبح شام مخالف نظریات رکھنے والوں کو غدار ی کے سرٹیفیکٹ بانٹ رہے ہیں اور پاکستان کی عدلیہ،پیمرا،دیگر ادارے اورحکومت کی جانب سے اس سنگین جرم کے مرتکب افراد کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیاجاتا۔ رابطہ کمیٹی نے کیاکہ پاکستان کی عدلیہ، انصاف فراہم کرنے والے اداروں ، پیمرا اورحکومت کو حضرت علی کرم اللہ وجہ کا یہ قول یادرکھنا چاہیے کہ کفرکی حکومت چل سکتی ہے لیکن ظلم وناانصافی کی حکومت نہیں چل سکتی ۔

*****

7/18/2024 10:21:49 PM