Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان میں بعض صحافیوں نے سیاسی رہنماؤں اورانکی جماعتوں کی کردارکشی کواپناایمان بنالیاہے، صحافتی تنظیموں کوایسے عناصر کامحاسبہ کرنا چاہیے۔ ندیم نصرت


پاکستان میں بعض صحافیوں نے سیاسی رہنماؤں اورانکی جماعتوں کی کردارکشی کواپناایمان بنالیاہے، صحافتی تنظیموں کوایسے عناصر کامحاسبہ کرنا چاہیے۔ ندیم نصرت
 Posted on: 2/2/2017 1
پاکستان میں بعض صحافیوں نے سیاسی رہنماؤں اورانکی جماعتوں کی کردارکشی کواپناایمان
بنالیاہے، صحافتی تنظیموں کوایسے عناصر کامحاسبہ کرنا چاہیے۔ ندیم نصرت

متحدہ قومی موومنٹ ( پاکستان ) کے کنوینرندیم نصرت نے کہاہے کہ ہرفردکوکسی بھی سیاسی شخصیت یاجماعت کی سیاست یاسیاسی نظریہ یااس کی پالیسی سے اختلاف کاپوراحق ہے لیکن جھوٹے اورشرانگیزالزامات عائدکرکے کسی سیاسی جماعت یاسیاسی شخصیت کی کردارکشی کرنے کاکسی کوکوئی حق نہیں۔انہوں نے یہ بات آج ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ بعض صحافی دوسروں کے اشارے پر الزام تراشیوں اورکردارکشی کا عمل کررہے ہیں جن میں سلیم صحافی نامی ایک صحافی پیش پیش ہے جو جیو ٹی وی کے ایک پروگرام کے پلیٹ فارم کواپنے اس مذموم مقصدکیلئے استعمال کرتے ہوئے ایم کیوایم کی قیادت کے خلاف زہرا گل رہاہے اورایسے ایسے الزامات لگارہاہے جس کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔ اسی طرح ایک اوراینکراورکالم نگارنے اپنے ایک حالیہ کالم میں یہ مضحکہ خیزالزام لگادیاکہ افغانستان میں ایم کیوایم کاٹریننگ کیمپ قائم ہے ۔ ندیم نصرت نے اس الزام کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں بعض صحافیوں نے سیاسی رہنماؤں اورانکی جماعتوں کی کردارکشی کواپناایمان بنالیاہے، صحافتی تنظیموں کوایسے عناصر کامحاسبہ کرنا چاہیے۔ 

*****

7/18/2024 10:18:42 PM