Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رینجرز کے ترجمان کا بیان انتہائی مضحکہ خیز اور گمراہ کن ہے، ترجمان متحدہ قومی موومنٹ


رینجرز کے ترجمان کا بیان انتہائی مضحکہ خیز اور گمراہ کن ہے، ترجمان متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 2/1/2017 1
رینجرز کے ترجمان کا بیان انتہائی مضحکہ خیز اور گمراہ کن ہے، ترجمان متحدہ قومی موومنٹ
ماضی کی طرح ہرمعاملہ میں ایم کیوایم کو ملوث کرکے اس کا میڈیا ٹرائل کرنا روایت بنالیاگیا ہے، ترجمان
توقع کی جارہی تھی کہ نئے ڈی جی رینجرز کی تعیناتی کے بعد ایم کیوایم کے خلاف تعصب اورنفرت کا خاتمہ کیاجائے گا، ترجمان
رینجرز کے ترجمان کومعاذاللہ وحی آئی تھی کہ یاسین آباد کے قبرستان سے برآمد ہونے والا اسلحہ ایم کیوایم کا ہے ؟ترجمان
بغیرکسی تحقیق اورتصدیق کے جھوٹا الزام لگاکر قومی سلامتی کے ادارے کی ساکھ کو باربار کیوں داؤ پر لگایاجارہا ہے؟ترجمان

متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے ترجمان نے رینجرز کے ترجمان کی جانب سے یاسین آباد کے قبرستان سے اسلحہ برآمدگی کے دعوے اور اسے ایم کیوایم سے منسوب کرنے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے رینجرز کے ترجمان کے بیان کو انتہائی مضحکہ خیز اور گمراہ کن قراردیا ہے ۔ ایک بیان میں ترجمان نے کہاکہ ماضی کی طرح ہرمعاملہ میں ایم کیوایم کو ملوث کرکے اس کا میڈیا ٹرائل کرنا روایت بنالیاگیا ہے اور ایک مرتبہ پھر جھوٹی اورگمراہ کن خبریں پھیلاکر ایم کیوایم کا امیج خراب کرنے کی سازش کی جارہی ہے ۔ ترجمان نے کہاکہ سابقہ ڈی جی رینجرزکے جانے کے بعد کراچی کے عوام نے سکھ کا سانس لیا تھا اور توقع کی جارہی تھی کہ نئے ڈی جی رینجرز میجرجنرل محمد سعید کی تعیناتی کے بعد قومی سلامتی کے ادارے کی جانب سے ایم کیوایم کے خلاف تعصب اورنفرت کا خاتمہ کیاجائے گا اور غیرمنصفانہ عمل کی اصلاح کی جائے گی لیکن یہ امرانتہائی افسوسناک ہے کہ آج بھی رینجرزکے ترجمان کی جانب سے گمراہ کن خبریں جاری کرکے بیہودگی کاعمل کیاجارہا ہے ۔ ایم کیوایم کے ترجمان نے کہاکہ کیا رینجرز کے ترجمان کومعاذاللہ وحی آئی تھی یا انہیں الہام ہوا تھا کہ یاسین آباد کے قبرستان سے برآمد ہونے والا اسلحہ ایم کیوایم کا ہے ؟ ترجمان نے کہاکہ رینجرز قومی سلامتی کاادارہ ہے لیکن بغیرکسی تحقیق اورتصدیق کے ایم کیوایم پر جھوٹا اور گھناؤناالزام لگاکر قومی سلامتی کے اس ادارے کی ساکھ کو باربار کیوں داؤ پر لگایاجارہا ہے؟ ترجمان نے کہاکہ گزشتہ تین برسوں سے جاری آپریشن کے دوران رینجرز اورپولیس کی جانب سے کراچی ، حیدرآباد اور سندھ کے دیگر شہروں میں ہزاروں چھاپے مارے گئے ،سینکڑوں کارکنوں کوگرفتارکرکے لاپتہ کردیاگیا، درجنوں کارکنوں کو حراست کے دوران وحشیانہ تشددکانشانہ بنانے کے بعد ماورائے عدالت قتل کردیا گیا، ہزاروں افراد کو بلاجواز گرفتارکرکے جھوٹے مقدمات میں ملوث کرکے جیلوں میں ٹھونس دیاگیا لیکن یہ بات ریکارڈ پر موجود ہے کہ قانون نافذکرنے والے اداروں کی چھاپہ مارکارروائی کے دوران کسی ایک جگہ بھی رینجرز کے اہلکاروں کو کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا کرناتو کجا ان پر ایک پتھرتک نہیں مارا گیامگر ایم کیوایم کی امن پسندی اورقانون پسندی کے جواب میں ایم کیوایم کے کارکنان وہمدرد عوام کی زندگی اجیرن کردی گئی ، ان کا اپنے گھروں پررہنا مشکل بنادیا گیا، 75 سالہ بزرگ پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفرعارف، مومن خان مومن، امجداللہ خان کو قائد تحریک الطاف حسین کی حمایت میں پریس کانفرنس کرنے کے جرم میں گرفتارکرکے قید میں ڈال دیاگیا، سابق جج اور قانون داں ساتھی اسحاق ایڈوکیٹ کو گرفتارکرکے بہیمانہ تشددکانشانہ بنایاگیااورایم کیوایم کی پرامن سیاسی وجمہوری سرگرمیوں پرقدغن عائد کردی گئی اس کے باوجود ایم کیوایم کے کارکنان نے کبھی قانون کواپنے ہاتھ میں نہیں لیا۔ ترجمان نے کہاکہ رینجرز قومی سلامتی کا معتبر ادارہ ہے اور ہم رینجرز کے اعلیٰ حکام سے یہ سوال کرنے میں حق بجانب ہیں کہ جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کے سہارے آخرکب تک عوام کو گمراہ کیاجاتارہے گااور کب تک ایم کیوایم کے خلاف میڈیاٹرائل کرکے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جائے گی ۔ ترجمان نے دوٹوک الفاظ میں رینجرزکے ترجمان کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم ایک امن پسند جماعت ہے اورعوام کے حقوق کیلئے پرامن سیاسی اورجمہوری جدوجہد پریقین رکھتی ہے۔

*****

7/18/2024 10:09:50 PM