Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

چرچ پر خود کش حملہ بدترین دہشت گردی ہی نہیں بلکہ انسانیت پر حملہ ہے، اقلیتی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ایم کیوایم


چرچ پر خود کش حملہ بدترین دہشت گردی ہی نہیں بلکہ انسانیت پر حملہ ہے، اقلیتی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ایم کیوایم
 Posted on: 9/22/2013
چرچ پر خود کش حملہ بدترین دہشت گردی ہی نہیں بلکہ انسانیت پر حملہ ہے، اقلیتی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ایم کیوایم 
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین، ایم کیوایم کا ایک ایک کارکن اور ہر پاکستانی اس سانحہ پر مسیحی برادری کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہے 
پشاور چرچ میں خود کش بم دھماکے پر ایم کیوایم کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی سنجے پروانی اور اقلیتی ارکان صوبائی اسمبلی عارف مسیح، دیوان چند چاؤلہ اور پنجومل بھیل کا اظہار مذمت 
پشاور کوہاٹی گیٹ پر چرچ میں خود کش بم دھماکے کی مذموم کارروائی میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے، ایم کیوایم اقلیتی ارکان قومی وصوبائی اسمبلی 
کراچی ۔۔۔22، ستمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی سنجے پروانی اوراقلیتی ارکان صوبائی اسمبلی عارف مسیح ، دیوان چند چاؤلہ اور پنجو مل بھیل نے پشاور میں چرچ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورخود کش دھماکے کو انسانیت سے عاری درندہ صفت دہشت گردوں کی مذموم کارروائی قرار دیا ہے ۔ اپنے مشترکہ مذمتی بیان میں انہوں نے کہاکہ چرچ میں عبادت میں مصروف مسیحی برادری کے نوجوانوں ، بزرگو، خواتین اور بچوں کو خود کش بم دھماکہ کرکے خاک و خون میں نہلانا کھلی دہشت گردی اور بڑا واقعہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سرگرم سفاک دہشت گرد کسی کے دوست نہیں ہیں اور بم دھماکوں ، دہشت گردی کی سفاکانہ کارروائیوں کے ذریعے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ۔ انہوں نے خود کش بم دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے مسیحی نوجوانوں، بزرگوں ، خواتین اور بچوں کے سوگوار لواحقین اور مذہبی رہنماؤں سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے کہاکہ یہ واقعہ بد ترین ہی نہیں بلکہ انسانیت پر کھلا حملہ ہے اور ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین ، ایم کیوایم کا ایک ایک کارکن اور ہر پاکستانی اس سانحہ پر مسیحی برادری کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہے ۔ انہوں نے خود کش بم دھماکے میں زخمی مسیحی برادری کے افراد کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ حق پرست اقلیتی رکن قومی اسمبلی سنجے پروانی اور اقلیتی ارکان صوبائی اسمبلی عارف مسیح ، دیوان چند چاؤلہ اور پنجو مل بھیل نے وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا کہ پشاور کوہاٹی گیٹ پر چرچ میں خود کش بم دھماکے کی مذموم کارروائی میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔ 

12/21/2024 8:09:35 PM