Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
سید اقبال کاظمی ایڈوکیٹ کو غیرمشروط طورپر رہا کیاجائے، ندیم نصرت کنوینر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان
Posted on: 1/17/2017
سید اقبال کاظمی ایڈوکیٹ کو غیرمشروط طورپر رہا کیاجائے، ندیم نصرت کنوینر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان
معروف قانون داں سید اقبال کاظمی ایڈوکیٹ کی بلاجواز گرفتاری قابل مذمت ہے ، ندیم نصرت
شدیدتشدد اورذہنی اذیت کے باعث اقبال کاظمی کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں، ندیم نصرت
اقبال کاظمی نے 21 جنوری کو عظیم الشان استحکام پاکستان ریلی کے انعقاد کا اعلان کیاتھا، ندیم نصرت
ریلی کے اختتام پرقائد تحریک الطاف حسین کو عوام سے تاریخی خطاب اور اہم اعلانات کرنے تھے، ندیم نصرت
ملک دشمن عناصر کے کہنے پر استحکام پاکستان ریلی کے انعقاد کی تمام تر نیک کوششوں کو ناکام بنایاجارہا ہے ، ندیم نصرت
انسانی حقوق کی تنظیمیں اور وکلاء انجمنیں اقبال کاظمی ایڈوکیٹ کی ناجائز گرفتاری کے خلاف آواز بلندکریں، ندیم نصرت
وزیراعظم پاکستان،سندھ حکومت کی ایماء پر ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بندکرائیں ، ندیم نصرت
رینجرز ، پولیس اوردیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ حکومت سندھ کو بھی آئین پاکستان
کے تحت کام کرنے کے سخت احکامات دیں، ندیم نصرت
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے معروف قانون داں سید اقبال کاظمی ایڈوکیٹ کی بلاجواز گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ سید اقبال کاظمی ایڈوکیٹ نہ صرف ایک معروف وکیل ہیں بلکہ ایک تنظیم پاکستان قومی موومنٹ کے سربراہ بھی ہیں ۔اقبال کاظمی ایڈوکیٹ نے 21 جنوری کو پاکستان قومی موومنٹ کے زیراہتمام عائشہ منزل سے قائد اعظم کے مزار تک عظیم الشان ’’استحکام پاکستان ریلی ‘‘کے انعقاد کا اعلان کیاتھا۔پاکستان قومی موومنٹ کے رہنماؤں کے مطابق اس ریلی کے اختتام پر لندن سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کو مواصلاتی نظام کے ذریعہ عوام سے تاریخی خطاب اور اہم اعلانات کرنے تھے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ 21 جنوری سے قبل ہی سندھ حکومت کی ایماء پرایم کیوایم کے درجنوں کارکنوں کے ساتھ ساتھ ر ابطہ کمیٹی کے نگراں ، معروف قانون داں اور سابق جج ساتھی اسحاق ایڈوکیٹ کو رینجرز نے گرفتارکرکے شدید تشددکانشانہ بنایاتھا اور آج رینجرز اورپولیس نے حکومت سندھ کی ایماء پر سید اقبال کاظمی ایڈوکیٹ کوبھی گرفتارکرلیاتاکہ 21 جنوری کو استحکام پاکستان ریلی کا انعقاد نہ کیاجاسکے اورملک دشمن عناصر کے کہنے پر استحکام پاکستان ریلی کے انعقاد کی تمام تر نیک کوششوں کو ناکام بنایاجاسکے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ خدشہ ہے کہ حراست کے دوران سیداقبال کاظمی ایڈوکیٹ کو شدیدجسمانی تشدد اورذہنی اذیت کا نشانہ بنایاجارہاہے جس ان کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے انسانی حقوق کی تمام تنظیموں اور وکلاء برادری کی انجمنوں سے اپیل کی کہ وہ حراست کے دوران سیداقبال کاظمی ایڈوکیٹ کو ظلم وبربریت کا نشانہ بنانے اور ان کی ناجائز گرفتاری کے خلاف آواز بلند کریں۔ ندیم نصرت نے وزیراعظم پاکستان میاں محمدنواز شریف سے مطالبہ کیا کہ خدارا !!سندھ میں ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں کی غیرقانونی گرفتاریوں کانہ ختم ہونے والا سلسلہ بندکرایاجائے ، رینجرز ، پولیس اوردیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ حکومت سندھ کو بھی آئین پاکستان کے تحت کام کرنے کے سخت احکامات دیے جائیں اور سید اقبال کاظمی ایڈوکیٹ کو غیرمشروط طورپر رہا کیاجائے ۔
*****
10/12/2026 5:26:25 PM
ملک وقوم کادرد رکھنے والے اہل پاکستان خصوصاً، نئی نسل جین زی کے نام
...
11 Oct 2026
خیبرپختونخوا میں گورنرراج اور ایمرجنسی کا نفاذ کسی بھی طرح ملک کے مفاد
...
11 Oct 2026
صوبہ KPK میں گورنر راج یاایمرجنسی کانفاذ اور یمن میں پاکستانی فوج کو
...
10 Oct 2026
اللہ تعالیٰ نظام بھائی کوشفائے کاملہ عطافرمائے اورانہیں مکمل صحتیاب کر
...
10 Oct 2026
خیبرپختونخوا میں گورنرراج یا ایمرجنسی جیسے ظالمانہ اقدام کرکے ملک میں
...
09 Oct 2026
حکومت نے مذاکرات کاڈرامہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے ٹیمپوکوتوڑنے کے
...
04 Oct 2026
دنیامیں کہیں بھی کوئی بھی انقلاب پرامن طریقے سے نہیں آیا،
...
03 Oct 2026
عدالتوں کے فیصلوں کے پرخچے اڑائے جا رہے ہیں پھربھی مذاکرات، مذاکرات ک
...
03 Oct 2026
ٹورانٹو میں قائدِ تحریک جناب الطاف حسین بھائی کی 73ویں سالگرہ کی پروقا
...
01 Oct 2026
30 -ستمبر 1988ء کو حیدرآباد میں قیامت صغریٰ بپا کی گئی تھی۔الطاف حسین
...
01 Oct 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us