Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
کراچی کے مختلف علاقوں سے ایم کیوایم کے کارکنوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں قابل مذمت ہیں ۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
Posted on: 1/12/2017
کراچی کے مختلف علاقوں سے ایم کیوایم کے کارکنوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں قابل مذمت ہیں ۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
ایم کیوایم کے خلاف رینجرزکے آپریشن میں شدت وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کی ہدایت پر آئی ہے
ایم کیوایم کے کارکنوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا مقصد پاک سرزمین پارٹی نامی ٹولے کے29جنوری کے جلسہ کی کامیابی
کی راہ ہموارکرناہے۔ رابطہ کمیٹی
حیدرآبادمیں بھی پی ایس پی نامی ٹولے کے جلسہ سے قبل وہاں ایم کیوایم کے کارکنوں کی بڑے پیمانے پرگرفتاریاں شروع کردی گئی تھیں
اب یہی کچھ کراچی میں بھی کیاجارہاہے، ایک ہی رات میں متعددکارکنوں کوگرفتارکیاجاچکاہے ۔ رابطہ کمیٹی
بے گناہ کارکنوں کے گھروں پرچھاپوں اورگرفتاریوں کایہ سلسلہ بندکیاجائے اورگرفتارشدگان کوفی الفوررہاکیاجائے ۔ رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے مختلف علاقوں سے ایم کیوایم کے کارکنوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں اورچھاپوں کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جمعرات کی صبح سے ایم کیوایم کے خلاف جاری آپریشن میں شدت آگئی ہے ، ایم کیوایم کے سینئررکن عارف حیدر کوکراچی یونیورسٹی سے اورعبوری رابطہ کمیٹی کے انچارج ساتھی اسحاق ایڈوکیٹ کوانکے دفترکے باہرسے گرفتارکیاگیااس کے بعد گلشن اقبال، گلستان جوہر، محمودآباد، نارتھ کراچی ،فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، نارتھ ناظم آباد، رنچھوڑلائن، اورنگی ٹاؤن اور کراچی کے مختلف علاقوں میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے گھروں پر بڑے پیمانے پرچھاپوں کا سلسلہ شروع کردیاگیاجس کے دوران متعددکارکنوں کوگرفتارکرلیاگیا۔ چھاپوں اورگرفتاریوں کایہ سلسلہ جاری ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے خلاف رینجرزکے اس آپریشن میں شدت وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکی ہدایت پر آئی ہے اورایم کیوایم کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑے پیمانے پر کی جانے والی ان گرفتاریوں کا مقصد سرکاری سرپرستی میں تشکیل پانے والے ’’ پاک سرزمین پارٹی ‘‘ نامی ٹولے کی جانب سے 29جنوری کوکراچی میں کئے جانے والے جلسہ کی بلاروک ٹوک کامیابی کی راہ ہموارکرناہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ دنوں لطیف آباداورحیدرآبادمیں بھی پی ایس پی نامی ٹولے کے جلسہ سے قبل اسی طرح وہاں ایم کیوایم کے کارکنوں کی بڑے پیمانے پرگرفتاریاں شروع کردی گئی تھیں اوراب یہی کچھ کراچی میں بھی کیاجارہاہے اوراب تک ایک ہی رات میں متعددکارکنوں کوگرفتارکیاجاچکاہے ۔ رابطہ کمیٹی نے ان گرفتاریوں اورچھاپوں کی شدیدمذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کے گھروں پرچھاپوں اورگرفتاریوں کایہ سلسلہ بندکیاجائے اورگرفتارشدگان کوفی الفوررہاکیاجائے ۔
*****
11/9/2025 2:13:42 PM
کراچی کے تعلیمی بورڈز میں دیہی سندھ سے افسران کی خلافِ قانون تقرریاں
...
04 Nov 2025
میں پاکستان کے نہیں بلکہ فرسودہ جاگیردارانہ اوروڈیرانہ نظام کے خلاف ہو
...
04 Nov 2025
فرسودہ اورکرپٹ سسٹم کے خلاف جدوجہد انگاروں پر چلنے اورطوفانوں سے کھیل
...
03 Nov 2025
پاکستان کے آرمی چیف ،تمام کورکمانڈرز اورآپریشنل کمانڈرز سمیت تمام لیف
...
02 Nov 2025
اسٹیبلشمنٹ کے نام الطاف حسین کا اہم پیغام
...
01 Nov 2025
دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ، دونوں ممالک کو سچائی اور ایمانداری کے سا
...
01 Nov 2025
سانحہ 31 اکتوبر 1986ء کے شہدا کوسلام
...
31 Oct 2025
ایم کیوایم ملک کی واحدجماعت ہےجس نےغریب ومتوسط طبقہ کےتعلیم یافتہ افر
...
30 Oct 2025
یہ کیسا پاکستان ہے؟
...
29 Oct 2025
اطلاعات ہیں کہ پاکستان کی فوج کو غزہ بھیجا جارہا ہے۔
...
29 Oct 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us