Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

استحکام پاکستان ریلی تحریر: قاسم علی رضاؔ


استحکام پاکستان ریلی تحریر: قاسم علی رضاؔ
 Posted on: 1/9/2017 1
استحکام پاکستان ریلی
تحریر: قاسم علی رضاؔ 
پاکستان قومی موومنٹ کی جانب سے 21 جنوری کو استحکام پاکستان ریلی کے انعقاد کی باقاعدہ درخواست جمع کرائی جاچکی ہے ،استحکام پاکستان ریلی کاآغاز عائشہ منزل عزیزآباد سے کیاجائے گا جوکہ قائد اعظم کے مزار پر اختتام پذیرہوگئی جہاں قائدتحریک جناب الطا ف حسین ریلی کے شرکاء سے ٹیلی فونک خطاب کریں گے ۔ اس ریلی کے انعقاد کی خبروں سے ایک جانب کراچی اورایم کیوایم پر قبضہ کرنے کا خواب دیکھنے والے ٹولوں اورٹولیوں کی صفوں میں شدیداضطراب پایاجاتا ہے تو دوسری جانب جناب الطاف حسین کے چاہنے والوں میں خوشی ومسرت کی لہربھی دوڑ گئی ہے جس کااظہار سوشل میڈیاپر جوش وخروش سے کیاجارہا ہے، بعض ٹی وی چینل سروے کرارہے ہیں کہ ایم کیوایم کو21 جنوری کی ریلی کی اجازت دی جائے یا نہیں،اگرچہ عوام کی اکثریت نے ریلی کے انعقاد کی حمایت میں رائے دی ہے پھربھی میری دانست میں اس موضوع پر سروے کرانا صریحاً غلط ہے ، اگر اس موضوع پر عوام کی اکثریت کی رائے منفی ہو تو کیا انتظامیہ، استحکام پاکستان ریلی کے انعقاد کی اجازت دینے سے انکارکردینا چاہے؟ میرے خیال میں ہرگزنہیں۔ پاکستان ایک جمہوری ریاست ہے جہاں جلسہ جلوس کرنا ، ریلیاں نکالنا ہر پاکستانی شہری کا بنیادی آئینی ، قانونی اورجمہوری حق ہے اور دوسرے مملکت خداداد پاکستان میں استحکام پاکستان ریلی کے انعقاد سے روکنا کونسی حب الوطنی ہے؟
مذہبی منافرت اورفرقہ واریت پھیلانے والی تنظیموں کو پاکستان کے ہرشہرمیں جلسہ جلوس کرنے ، جہاد کے نام پر چندہ جمع کرنے اور انتخابات میں حصہ لینے کی آزادی ہے ، لال مسجد کے خطیب، پاکستان کے آئین کے منکرہیں لیکن ان پرکوئی روک ٹوک نہیں ، پختونخواملی عوامی پارٹی کے رہنما محمود خان اچکزئی پارلیمنٹ کے فلورپر پاکستان کے خلاف جوکچھ کہیں کسی کی حب الوطنی نہیں جاگتی، خواجہ آصف سیکوریٹی اداروں کو شدیدتنقید کا نشانہ بنائیں انہیں وزیردفاع کے منصب پر فائز کردیاجاتا ہے ، سید منورحسن ، طالبان دہشت گردوں کو’’شہید‘‘ اور پاک فوج کے جوانوں کو ’’ہلاک‘‘ قراردمگرجماعت اسلامی کی سیاسی سرگرمی پر کوئی قدغن نہیں ، پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدرپاکستان آصف علی زرداری اینٹ سے اینٹ بجانے کی بات کریں لیکن پوراملک خاموش رہتا ہے ، عمران خان نجی محفلوں میں جرنیلوں کے بارے میں توہین آمیز کلمات ادا کریں اوربھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی دعوتوں میں شرکت کریں لیکن ٹی وی چینل پر کوئی سروے نہیں کیاجاتا پھرآخر سب کی تان متحدہ قومی موومنٹ اور جناب الطاف حسین پر ہی کیوں ٹوٹتی ہے؟کراچی میں مہاجروں کوبالخصوص گزشتہ تین برسوں سے ریاستی ظلم وستم کا نشانہ بناجارہا ہے، سینکڑوں مہاجرنوجوانوں کو حراست کے دوران انسانیت سوز تشددکانشانہ بناکرماورائے عدالت قتل کردیاگیا، خاندان کے افراد کے سامنے گرفتارکیے گئے نوجوانوں کو لاپتہ کردیاگیا،پھرانکی تشددزدہ اورمسخ شدہ لاشیں ویران سڑکوں پرپائی گئیں ان کے جسموں پرموجود تشددکے نشانات بربریت کا واضح ثبوت ہیں، ہزاروں رہنماؤں اورکارکنوں کوگرفتارکرکے جیلوں میں قید کردیاگیا، نائن زیرو پرچھاپے مارکرجھوٹے قصے کہانیاں گھڑی گئیں، دن رات ایم کیوایم کا میڈیاٹرائل کیاجاتارہا،جناب الطاف حسین کی تحریر، تقریراورتصویرنشروشائع کرنے پرپابندی عائد کردی گئی، ان پرالزامات کی بوچھاڑ کردی گئی لیکن صفائی کا حق چھین لیاگیا، اس صورتحال پرجناب الطاف حسین دکھ اورصدمہ کی کیفیت سے دوچارتھے اورشدت غم کی کیفیت میں غیرمناسب بات کہہ بیٹھے جس پرانہوں نے دومرتبہ تحریری معذرت بھی کرلی۔ کیاپاکستان اورسیکوریٹی اداروں کے خلاف نازیبازبان استعمال کرنے والے کسی لیڈر نے اپنے عمل پرمعذرت کی زحمت بھی گوارا کی؟
اگرکسی مخصوص طبقہ آبادی کے ساتھ غیرمنصفانہ ، ظالمانہ اور متعصبانہ سلوک روا رکھاجاتارہے گا تو یہ عمل احساس محرومی کو احساس بیگانگی میں تبدیل کرنے میں عمل انگیز ثابت ہوسکتا ہے اورارباب حل وعقد کو ایسے کسی بھی عمل سے گریز کرنا چاہیے۔کوئی اس حقیقت کو تسلیم کرے یا نہ کرے لیکن سچائی یہی ہے کہ جناب الطاف حسین آج بھی لاکھوں لوگوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں اور لوگ ان کی آواز سننے کیلئے آج بھی بے قرارہیں ، اس حقیقت سے انکار سراسر خود فریبی ہے۔ استحکام پاکستان ریلی سے جناب الطاف حسین کا خطاب ، پاکستان کے عوام کے بہت سے سوالوں کا جواب ثابت ہوگا ۔ انصاف کا تقاضا ہے کہ استحکام پاکستان ریلی کے انعقادکی راہ میں رکاوٹیں کھڑی نہ کی جائیں اورمہاجروں کو اظہاررائے کے حق سے محروم نہ کیاجائے ۔ جناب الطاف حسین کی قیادت میں ایم کیوایم وطن عزیزکی سلامتی وبقاء اور ترقی وخوشحالی میں اہم کردارادا کرسکتی ہے اسے یہ کردارادا کرنے کا پورا حق دیاجاناچاہیے۔
*****

7/19/2024 12:24:38 AM