Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفی عزیزآبادی کے چھوٹے بھائی منصورعلی کی گرفتاری قابل مذمت ہے کنوینر رابطہ کمیٹی ،متحدہ قومی موومنٹ ندیم نصرت


رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفی عزیزآبادی کے چھوٹے بھائی منصورعلی کی گرفتاری قابل مذمت ہے  کنوینر رابطہ کمیٹی ،متحدہ قومی موومنٹ ندیم نصرت
 Posted on: 1/5/2017 1
رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفی عزیزآبادی کے چھوٹے بھائی منصورعلی کی گرفتاری قابل مذمت ہے 
کنوینر رابطہ کمیٹی ،متحدہ قومی موومنٹ ندیم نصرت
مصطفی عزیزآبادی ، پاکستان سے لیکر لندن آنے تک ادبی سرگرمیوں میں مصروف رہے ہیں ، ندیم نصرت
مصطفی عزیزآبادی کبھی کسی قسم کی سماج دشمن سرگرمیوںیا غیرقانونی کام میں ملوث نہیں رہے، ندیم نصرت
مذہبی منافرت ، فرقہ واریت اورانتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے قائد تحریک الطاف حسین کا مؤقف بالکل واضح ہے، ندیم نصرت
پاکستان کی بقاء وسلامتی کیلئے مذہبی رواداری اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کی تبلیغ کرنا جرم ہے ؟ندیم نصرت
کیا ایم کیوایم کو استحکام پاکستان ریلی نکالنے کی سزا دی جارہی ہے؟ندیم نصرت
ضرب عضب کے نام پرمہاجرآبادیوں پرظلم وستم کا نوٹس جائے، ندیم نصرت 
بے گناہ کارکنان ، ہمدردوں اورانکے اہل خانہ کی گرفتاریوں کا سلسلہ بندکرایاجائے، ندیم نصرت

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے رینجرز کی جانب سے رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفی عزیزآبادی کے چھوٹے بھائی منصورعلی کی گرفتاری کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اورآرمی چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ مہاجروں کو دیوار سے لگانے کا عمل بندکرایاجائے ۔ ایک بیان میں ندیم نصرت نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ہم اللہ تعالیٰ کا شکرادا کرتے ہیں کہ آپ آرمی چیف کے منصب پر فائز ہوئے اور ہمیں امید ہے کہ آپ پیراملٹری رینجرز کی غیرقانونی حرکات کے خلاف بھی نوٹس لیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور شعبہ اطلاعات کے انچارج مصطفی عزیزآبادی ، پاکستان سے لیکر لندن آنے تک ادبی سرگرمیوں میں مصروف رہے ہیں ۔ وہ ایک ادیب اورمعروف شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ نہ صرف اہم معاملات پر کالم نویسی کرتے ہیں بلکہ شعروسخن کی محفلوں میں بھی شرکت کرتے ہیں ۔ مصطفی عزیزآبادی کبھی کسی قسم کی سماج دشمن سرگرمیوں، غیرتنظیمی عمل یا معمولی نوعیت کے غیرقانونی کام میں بھی ملوث نہیں رہے ۔ آج رینجرز کے اہلکاروں نے مصطفی عزیزآبادی کی رہائش گاہ واقع بفرزون میں چھاپہ مارا اور ان کے چھوٹے بھائی منصور علی کو گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ ندیم نصرت نے کہاکہ ملک سے مذہبی منافرت ، فرقہ واریت اورانتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے قائد تحریک جناب الطاف حسین اورایم کیوایم کا مؤقف بالکل واضح ہے اور 21 جنوری کو ایم کیوایم کے تحت ’’استحکام پاکستان ریلی‘‘ نکالنے کا بھی اعلان کیاگیا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ کیا پاکستان کی بقاء وسلامتی کیلئے مذہبی رواداری اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کی تبلیغ کرنا جرم ہے ؟ کیا ایم کیوایم کو استحکام پاکستان ریلی نکالنے کی سزا دی جارہی ہے؟ ندیم نصرت نے کہاکہ ہم وفاقی اورصوبائی حکومتوں سے مسلسل اپیلیں کرتے رہے ہیں کہ رینجرز کے غیرقانونی اقدامات کا نوٹس لیاجائے اور مہاجر آبادیوں پر ریاستی ظلم وستم کا سلسلہ بندکرایاجائے لیکن افسوس ان حکومتوں نے ہماری اپیلوں پر کوئی توجہ نہیں دی اورنہ ہی کورکمانڈر کراچی اوررینجرز کے افسران کی جانب سے ان مظالم کی روک تھام کیلئے کسی قسم کے عملی اقدامات دیکھنے میں آئے ۔ ندیم نصرت نے نئے کورکمانڈرلیفٹننٹ جنرل شاہدبیگ مرزا اورڈی جی رینجرزمیجرجنرل محمد سعید سے اپیل کی کہ ضرب عضب کے نام پرمہاجرآبادیوں پرظلم وستم کا نوٹس جائے، ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان ، ہمدردوں اورانکے اہل خانہ کی گرفتاریوں کا سلسلہ بندکرایاجائے اور تمام گرفتارشدگان کو فی الفور رہا کرایاجائے ۔ندیم نصرت نے انسانی حقوق کی ملکی اور بین الاقوامی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ مصطفی عزیزآبادی کے چھوٹے بھائی منصورعلی سمیت ایم کیوایم کے تمام رہنماؤں ، کارکنوں اورہمدردوں کی غیرقانونی گرفتاریوں کا نوٹس لیں اور مہاجروں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر آواز احتجاج بلندکریں۔
*****

7/19/2024 12:34:36 AM