Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رابطہ کمیٹی کے رکن محمداشرف نور، سینئرکارکن سلیم شہزاد اوراے پی ایم ایس او کے سیکریٹری جنرل احمدعلی بیگ کی گرفتاری اور انہیں غائب کرنے کا واقعہ تشویشناک ہے۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ


رابطہ کمیٹی کے رکن محمداشرف نور، سینئرکارکن سلیم شہزاد اوراے پی ایم ایس او کے سیکریٹری جنرل احمدعلی بیگ کی گرفتاری اور انہیں غائب کرنے کا واقعہ تشویشناک ہے۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 1/1/2017 1
رابطہ کمیٹی کے رکن محمداشرف نور، سینئرکارکن سلیم شہزاد اوراے پی ایم ایس او کے سیکریٹری جنرل احمدعلی بیگ کی
گرفتاری اور انہیں غائب کرنے کا واقعہ تشویشناک ہے۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
گرفتارشدگان کوفی الفوررہاکیاجائے اوراگران پر کسی قسم کاکوئی الزام ہے توانہیں فی الفورعدالت میں پیش کیاجائے اورانہیں
وکیل تک رسائی فراہم کی جائے ۔ وزیراعظم نوازشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف جنرل جاویدقمرباجوہ سے رابطہ کمیٹی کا مطالبہ 
چوبیس گھنٹے گزرجانے کے باوجود نہ توان کوکسی عدالت میں پیش کیاگیاہے اورنہ ہی ان تینوں کی گرفتاری ظاہر کی جارہی ہے
بعض ٹی وی چینل پر محمداشرف نور کی رہائی کی جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں جس سے ان کے اہل خانہ شدید تشویش میں مبتلاہیں 
کالعدم تنظیموں کے عناصر آزاد ہیں، گینگ وار کے جرائم پیشہ عناصر تاجروں پرحملے کررہے ہیں لیکن انکے خلاف ایکشن نہیں ہورہاہے
ایم کیوایم کے خلاف آپریشن بدستورجاری ہے ،بے گناہ رہنماؤں، ذمہ داروں اورکارکنوں کوگرفتارکیاجارہاہے۔ رابطہ کمیٹی 
انسانی حقوق کی تنظیمیں ایم کیوایم کے رہنماؤں اورکارکنوں کولاپتہ کرنے کے اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر احتجاج کریں

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رابطہ کمیٹی کے رکن محمداشرف نور، سینئرکارکن سلیم شہزاد اوراے پی ایم ایس او کے سیکریٹری جنرل احمدعلی بیگ کی گرفتاری اور انہیں غائب کرنے کے واقعہ پر گہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف جنرل جاویدقمرباجوہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گرفتارشدگان کوفی الفوررہاکیاجائے اوراگران پر کسی قسم کاکوئی الزام ہے توانہیں فی الفورعدالت میں پیش کیاجائے اورانہیں وکیل تک رسائی فراہم کی جائے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ رابطہ کمیٹی کے رکن محمداشرف نور، سینئرکارکن سلیم شہزاد اوراے پی ایم ایس او کے سیکریٹری جنرل احمدعلی بیگ کو 31دسمبر کوعلی الصبح گھروں سے گرفتارکیاگیاتھا لیکن چوبیس گھنٹے گزرجانے کے باوجود نہ توان کوکسی عدالت میں پیش کیاگیاہے اورنہ ہی ان تینوں کی گرفتاری ظاہر کی جارہی ہے بلکہ بعض ٹی وی چینل پررابطہ کمیٹی کے رکن محمداشرف نور کی رہائی کی جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں جس سے ان کے اہل خانہ شدید تشویش اورپریشانی میں مبتلاہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ رابطہ کمیٹی کے بزرگ رکن پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف ، مومن خان مومن اورامجداللہ خان کوکچھ عرصہ قبل نقص امن کے نام پر گرفتارکیاگیاتھااوراب محمداشرف نور، سلیم شہزاداوراحمدعلی بیگ کی بلاجوازگرفتاری اورگرفتاری کے بعد انہیں لاپتہ کردیاگیاہے جس سے صاف ظاہرہے کہ ایم کیوایم کے خلاف آپریشن بدستورجاری ہے جبکہ دوسری جانب کالعدم تنظیموں کے عناصرجن کے خلاف ایکشن ہوناچاہیے وہ آزادگھوم رہے ہیں ،اسی طرح گینگ وارسے تعلق رکھنے والے جرائم پیشہ عناصر تاجروں اوردکانداروں پر بموں سے حملے کررہے ہیں لیکن ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں ہورہاہے جبکہ ایم کیوایم کے بے گناہ رہنماؤں، ذمہ داروں اورکارکنوں کوگرفتارکیاجارہاہے۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نوازشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف جنرل جاویدقمرباجوہ سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن محمداشرف نور، سینئرکارکن سلیم شہزاد اوراے پی ایم ایس او کے سیکریٹری جنرل احمدعلی بیگ کوفی الفوررہاکیاجائے اوراگران پر کسی قسم کاکوئی الزام ہے توانہیں فی الفورعدالت میں پیش کیاجائے اورانہیں وکیل تک رسائی فراہم کی جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ کراچی میں ایم کیوایم کے رہنماؤں اورکارکنوں کی گرفتاریوں اورانہیں لاپتہ کرنے کے واقعات اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کانوٹس لیں اوراس کے خلاف صدائے احتجاج بلندکریں۔ 
*****

7/19/2024 12:33:55 AM