Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مخدوم جاویدہاشمی کے بیان کردہ انکشافات کی مکمل تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیشن قائم کیاجائے ۔ ندیم نصرت،کنوینرمتحدہ قومی موومنٹ


مخدوم جاویدہاشمی کے بیان کردہ انکشافات کی مکمل تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیشن قائم  کیاجائے ۔ ندیم نصرت،کنوینرمتحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 1/1/2017 1
مخدوم جاویدہاشمی کے بیان کردہ انکشافات کی مکمل تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیشن قائم 
کیاجائے ۔ ندیم نصرت،کنوینرمتحدہ قومی موومنٹ
عمران خان نے دھرنے کی آڑمیں منتخب حکومت کاتختہ الٹنے اورجمہوری نظام کوختم کرنے کی سازش کی تھی 
اب اس سازش کی تفصیلات بھی سامنے آرہی ہیں جوانتہائی سنگین ہیں، ندیم نصرت
ان حقائق کے سامنے سے عمران خان کااصل چہرہ اورگھناؤنے عزائم سامنے آگئے ہیں۔ ندیم نصرت
عمران خان چوردروازے سے غیرجمہوری قوتوں کی آشیربادسے ملک میں اقتدارپرقبضہ کرناچاہتے ہیں۔ ندیم نصرت

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے کہاہے کہ سینئرسیاستداں مخدوم جاویدہاشمی کے بیان کردہ انکشافات انتہائی سنگین ہیں لہٰذا اب ضرورت اس بات کی ہے کہ ان انکشافات کی مکمل تحقیقات کرائی جائے اورتحقیقات کے لئے کوئی اعلیٰ سطحی کمیشن قائم کیاجائے ۔ اپنے بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ اب اس حقیقت میں کوئی شک نہیں ہے کہ عمران خان نے دھرنے کی آڑمیں بعض طاقتورعناصرکے ساتھ ملکر ملک میں منتخب حکومت کاتختہ الٹنے اورجمہوری نظام کوختم کرنے کی سازش کی تھی ، اب یہ سازش اوراس کی تفصیلات بھی سامنے آرہی ہیں جوانتہائی سنگین ہیں،ان حقائق کے سامنے سے عمران خان کااصل چہرہ اورگھناؤنے عزائم سامنے آگئے ہیں کہ وہ چوردروازے سے غیرجمہوری قوتوں کی آشیربادسے ملک میں اقتدارپرقبضہ کرناچاہتے ہیں اور کوئی بھی جمہوریت پسند ایسے گھناؤنے عزائم کی حمایت نہیں کرسکتا۔ 

*****

7/19/2024 12:31:16 AM