Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نشترپارک کے جلسہ میں عامرخان کی جانب سے لندن رابطہ کمیٹی کے ارکان پرلگائے گئے الزامات قابل مذمت ہیں۔ ترجمان متحدہ قومی موومنٹ


 نشترپارک کے جلسہ میں عامرخان کی جانب سے لندن رابطہ کمیٹی کے ارکان پرلگائے گئے الزامات قابل مذمت ہیں۔ ترجمان متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 12/30/2016
نشترپارک کے جلسہ میں عامرخان کی جانب سے لندن رابطہ کمیٹی کے ارکان پرلگائے گئے الزامات

قابل مذمت ہیں۔ ترجمان متحدہ قومی موومنٹ
یہ عامر خان ہی تھے جنہوں نے سرکاری ایجنسیوں کے ساتھ ملکرحقیقی بنائی اور 19جون 1992ء کوفوج کے ساتھ ملکر ایم کیوایم
کے خلاف آپریشن شر وع کیا
اگرعامرخان سرکاری ایجنسیوں کے ساتھ ملکرحقیقی نہ بناتے تونہ ہزار وں کارکن شہیدہوتے اورنہ قائدتحریک الطاف حسین اور
تحریک کے سینکڑوں کارکنوں کو جلاوطن ہوناپڑتا۔ترجمان
یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ عامرخان آج بھی 1992ء والاکرداردہرارہے ہیں،ترجمان متحدہ قومی موومنٹ
عامرخان تحریک کے باوفا ساتھیوں کی ذات کومسلسل نشانہ بناکرقائدتحریک الطاف حسین کوتنہاکرنے کی کوششیں کررہے ہیں
عامر خان پی آئی بی میں بیٹھ کرتحریک کے کارکنوں کوقائدتحریک الطاف حسین کے خلاف ورغلارہے ہیں۔ ترجمان 
عامرخان نے آج ایک بارپھر قائدتحریک الطاف حسین کے باوفاساتھیوں پرجس طرح الزامات لگائے ہیں اس سے ان کا
اصل چہرہ کارکنوں اورقوم کے سامنے آگیاہے۔ ترجمان 

متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے آج نشترپارک کے جلسہ میں عامرخان کی جانب سے کی جانے والی تقریرمیں لندن رابطہ کمیٹی کے ارکان پرلگائے گئے الزامات کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔اپنے بیان میں ترجمان نے کہاکہ یہ بات نہ صرف ہمارے لئے بلکہ تحریک کے ایک ایک کارکن کیلئے انتہائی حیرت انگیز ہے کہ عامرخان آج قائدتحریک الطاف حسین کے وفادارساتھیوں پرہی ایم کیوایم کونقصان پہنچانے کابہتان لگارہے ہیں جوحقائق کوجھٹلانے کی ایک بھونڈی کوشش ہے ، ایم کیوایم کاایک ایک کارکن اورمہاجرقوم کا بچہ بچہ یہ حقیقت اچھی طرح جانتاہے کہ یہ عامر خان ہی تھے جنہوں نے 1991ء میں سرکاری ایجنسیوں کے ساتھ ملکرحقیقی بنائی اور 19جون 1992ء کوفوج کے ساتھ ملکر ایم کیوایم کے خلاف آپریشن شر وع کیا، جس کے دوران ایم کیوایم کے ہزاروں کارکن شہیداورہزار وں اپنے گھروں سے دربدرہوئے ، اگرعامرخان سرکاری ایجنسیوں کے ساتھ ملکرحقیقی نہ بناتے اورایم کیوایم کے خلاف آپریشن شروع نہ کراتے تونہ ہزار وں کارکن شہیدہوتے اورنہ قائدتحریک الطاف حسین اورتحریک کے سینکڑوں کارکنوں کوجلاوطن ہوناپڑتا۔ترجمان نے کہاکہ اپنے منہ سے شہیدوں کانام لیتے ہوئے عامرخان کواپنے گریبان میں جھانکناچاہیے کہ ان کی وجہ سے تحریک کے کتنے کارکن شہیدہوئے ۔ ترجمان نے کہاکہ یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ عامرخان آج بھی 1992ء والاکرداردہرارہے ہیں،انہوں نے ماضی میں بھی قائدتحریک الطاف حسین کوتنہاکرنے کی کوشش کی تھی اور آج بھی وہ تحریک کے باوفا ساتھیوں کی ذات پرکیچڑ اچھال کراورانہیں مسلسل نشانہ بناکرقائدتحریک الطاف حسین کوتنہاکرنے کی کوششیں کررہے ہیں اور پی آئی بی میں بیٹھ کرتحریک کے کارکنوں کوقائدتحریک الطاف حسین کے خلاف ورغلارہے ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ عامرخان نے مہاجرقوم پر ظلم وستم ڈھانے والی قوتوں کوللکارنے اوران پر تنقید کانشانہ بنانے کے بجائے آج ایک بارپھر جس طرح قائدتحریک الطاف حسین کے باوفاساتھیوں پر الزامات لگائے اور تنقید کے نشترچلائے ہیں اس سے ان کااصل چہرہ کارکنوں اورقوم کے سامنے آگیاہے۔

7/19/2024 12:33:41 AM