Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حیدرآباد میں ایم کیوایم کے کارکنوں کی سیاسی وفاداریاں تبدیل کرانے کا نوٹس لیاجائے فرزانہ انصاری ، رکن زونل کمیٹی حیدرآباد


حیدرآباد میں ایم کیوایم کے کارکنوں کی سیاسی وفاداریاں تبدیل کرانے کا نوٹس لیاجائے فرزانہ انصاری ، رکن زونل کمیٹی حیدرآباد
 Posted on: 12/22/2016
حیدرآباد میں ایم کیوایم کے کارکنوں کی سیاسی وفاداریاں تبدیل کرانے کا نوٹس لیاجائے
فرزانہ انصاری ، رکن زونل کمیٹی حیدرآباد
حیدرآباد کے عوام وکارکنان آج بھی صرف قائد تحریک الطاف حسین کی قیادت پریقین رکھتے ہیں، فرزانہ انصاری
ضمیرفروش عناصرکی جانب سے حیدرآباد میں ایم کیوایم کے کارکنان کی مخبریاں کرکے انہیں گرفتارکرایا جارہا ہے، فرزانہ انصاری
اہل خانہ پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ اگران کے پیارے پی ایس پی میں شمولیت اختیارکرلیں توانہیں رہاکرادیا جائے گا، فرزانہ انصاری
حیدرآباد ، قائد تحریک الطاف حسین کے وفاداروں کا شہر ہے ،فرزانہ انصاری
اس شہرمیں ضمیرفروشوں اوراحسان فراموش عناصر کیلئے کوئی گنجائش نہیں ہے ، فرزانہ انصاری
پی ایس پی ٹولہ کو حاصل بعض عناصر کی سرپرستی کا سلسلہ بند کرایاجائے،فرزانہ انصاری
ایم کیوایم کے رہنماؤں سمیت تمام گرفتارشدگان کوفی الفور رہاکیاجائے، فرزانہ انصاری

متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کی زونل کمیٹی کی رکن محترمہ فرزانہ انصاری نے کہاہے کہ پی ایس پی ٹولہ کی جانب سے منفی ہتھکنڈے استعمال کرکے ایم کیوایم کے کارکنان کی سیاسی وفاداریاں تبدیل کرائی جارہی ہیں تاہم ضمیرفروش عناصر کو یاد رکھنا چاہیے کہ حیدرآباد کے عوام وکارکنان ماضی کی طرح آج بھی صرف قائد تحریک الطاف حسین کی قیادت پریقین رکھتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کے روز حیدرآباد پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر حیدرآباد شعبہ خواتین کی دیگر ذمہ داران بھی موجود تھیں ۔ فرزانہ انصاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے
9، دسمبرکو کراچی اور حیدرآباد میں ایم کیوایم کے کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ کے بعض عناصر کی جانب سے آج بھی پی ایس پی کے ضمیرفروش ٹولہ کی سرپرستی کی جارہی ہے ، ضمیرفروش عناصرکی جانب سے حیدرآباد میں ایم کیوایم کے کارکنان کی مخبریاں کرکے انہیں گرفتارکرایا جارہا ہے اور پھر گرفتارشدگان کے اہل خانہ پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ اگران کے بھائی ، شوہراوربیٹے پی ایس پی میں شمولیت اختیارکرلیں توانہیں رہاکرادیا جائے گا ورنہ نہ صرف جیل میں سڑتے رہیں گے بلکہ ان سے جبری مشقت بھی کرائی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ حیدرآباد ، قائد تحریک الطاف حسین کے وفاداروں کا شہر ہے ، اس شہرمیں ضمیرفروشوں اوراحسان فراموش عناصر کیلئے کوئی گنجائش نہیں ہے ، قائد تحریک الطاف حسین سے عقیدت ومحبت کے جرم میں حیدرآباد کی ماؤں ، بہنوں ، بزرگوں ، نوجوانوں اوربچوں پر فائرنگ کرائی جارہی ہے ، چادر وچاردیواری کا تقدس پامال کرکے بے گناہ کارکنان کوگرفتارکیاجارہا ہے ۔ اس جرم میں 71 سالہ بزرگ دانشور پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفر عارف، سینئر سیاستداں مومن خان مومن اورمعروف کاروباری شخصیت امجداللہ خان سمیت سینکڑوں کارکنان کو گرفتارکرکے پابند سلاسل کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر قائد تحریک جناب الطاف حسین سے عقیدت ومحبت کرنا جرم ہے تو ہم یہ جرم کرتے رہیں گے ، چھاپے گرفتاریوں اور جیلوں کی سختیوں سے نہ تو حیدرآبادکے حق پرست عوام کو ڈرایا جاسکتا ہے اورنہ ہی انہیں حق پرستی کی جدوجہد سے باز رکھا جاسکتا ہے ۔ محترمہ فرزانہ انصاری نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باوجوہ، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار اور وزیراعلیٰ سندھ  سے مطالبہ کیاکہ دھونس دھمکیوں کے ذریعہ کراچی اورحیدرآباد میں ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں کی سیاسی وفاداریاں تبدیل کرانے کا فوری نوٹس لیاجائے، پی ایس پی ٹولہ کو حاصل بعض عناصر کی سرپرستی کا سلسلہ بند کرایاجائے، ایم کیوایم کے رہنماؤں سمیت تمام گرفتارشدگان کوفی الفور رہاکیاجائے اور ایم کیوایم کوسیاسی سرگرمیوں کی مکمل آزادی فراہم کی جائے۔
*****

7/19/2024 12:35:36 AM