Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلاول زرداری اگرواقعی جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں تو کراچی اورحیدرآبادکی جیلوں میں قید ایم کیوایم کے رہنماؤں، منتخب نمائندوں اورسیاسی کارکنوں کو رہاکرائیں۔رابطہ کمیٹی کے ارکان واسع جلیل اورڈاکٹرندیم احسان کامشترکہ بیان


بلاول زرداری اگرواقعی جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں تو کراچی اورحیدرآبادکی جیلوں میں قید ایم کیوایم کے رہنماؤں، منتخب نمائندوں اورسیاسی کارکنوں کو رہاکرائیں۔رابطہ کمیٹی کے ارکان واسع جلیل اورڈاکٹرندیم احسان کامشترکہ بیان
 Posted on: 12/18/2016
بلاول زرداری اگرواقعی جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں تو کراچی اورحیدرآبادکی جیلوں میں قید ایم کیوایم کے رہنماؤں،
منتخب نمائندوں اورسیاسی کارکنوں کو رہاکرائیں۔رابطہ کمیٹی کے ارکان واسع جلیل اورڈاکٹرندیم احسان کامشترکہ بیان
بلاول بھٹوزرداری پیپلزپارٹی کے ایک رہنماکی نظربندی پروفاقی حکومت پرتنقید کررہے ہیں
بلاول بھٹوزرداری کی سندھ حکومت میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان پروفیسرحسن ظفر عارف، مومن خان مومن، امجداللہ خان ،
ارکان اسمبلی اورڈیڑھ ہزار سے زائدکارکنان جیلوں میں اسیرہیں
ملک کی تیسری بڑی سیاسی جماعت ایم کیوایم کامرکزاورتمام دفاتر غیرقانونی طورپرسیل ہیں۔ واسع جلیل اورڈاکٹرندیم احسان 
پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف، مومن خان مومن، امجداللہ خان ، ارکان اسمبلی کنور نوید ،کامران فاروق، قمرمنصور،شاہدپاشا سمیت تمام سیاسی اسیروں کوفی الفوررہاکیاجائے۔واسع جلیل، ڈاکٹرندیم احسان
بلاول زرداری نائن زیروسمیت ایم کیوایم کے تمام دفاترکھلوائیں ، ایم کیوایم کے خلاف کی جانے والی کارروائیاں بندکرائیں
ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پر عائدپابندی ختم کروائیں۔واسع جلیل، ڈاکٹرندیم احسان

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان واسع جلیل اورڈاکٹرندیم احسان نے کہاہے کہ بلاول بھٹواگرواقعی جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں توان کی حکومت سندھ نے کراچی اورحیدرآبادکی جیلوں میں جوسیاسی رہنماؤں، منتخب عوامی نمائندوں اورسیاسی کارکنوں کوسیاسی بنیادوں پرقیدرکھاہے انہیں رہاکرائیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹوزرداری پیپلزپارٹی کے ایک رہنماکی نظربندی پروفاقی حکومت پرتوتنقید کررہے ہیں لیکن ان کی اپنی سندھ حکومت میں ملک کی تیسری بڑی سیاسی جماعت ایم کیوایم کامرکزاورتمام دفاتر غیرقانونی طورپرسیل ہیں اوراس کی رابطہ کمیٹی کے ارکان پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف، مومن خان مومن، امجداللہ خان ، ارکان اسمبلی کنورنوید،کامران فاروق، قمرمنصور،شاہدپاشااورڈیڑھ ہزار سے زائدکارکنان جیلوں میں اسیرہیں جنہیں سیاسی بنیادوں پرگرفتارکرکے قیدکیاگیاہے ۔ واسع جلیل اورڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ اگربلاول بھٹوزرداری کاواقعی جمہوریت اورجمہوری سیاست پر یقین ہے تو وہ اس بات کاعملی مظاہرہ کرتے ہوئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف، مومن خان مومن، امجداللہ خان ، ارکان اسمبلی کنور نوید ،کامران فاروق، قمرمنصور،شاہدپاشا سمیت تمام سیاسی اسیروں کوفی الفوررہاکرائیں،نائن زیروسمیت ایم کیوایم کے تمام دفاترکھلوائیں ، ایم کیوایم کے خلاف کی جانے والی کارروائیاں بندکرائیں اورایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پر عائدپابندی ختم کروائیں۔ 
*****

7/19/2024 12:32:27 AM