Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
رکن سندھ اسمبلی کامران فاروق کو مختلف مقدمات میں ملوث کرناقابل مذمت ہے ۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
Posted on: 12/17/2016
رکن سندھ اسمبلی کامران فاروق کو مختلف مقدمات میں ملوث کرناقابل مذمت ہے ۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
کامران فاروق سندھ اسمبلی کے رکن اورلاکھوں عوام کے منتخب نمائندے ہیں لیکن انہیں آج منہ پر چادرڈال کرایک خطرناک
عادی مجرم اوردہشت گردکی طرح عدالت میں پیش کیاگیا
کامران فاروق کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنا اورانہیں ایک دہشت گرد کی طرح عدالت میں پیش کر ناایم کیوایم کے خلاف کرمنلائزیشن پالیسی کاحصہ ہے۔ رابطہ کمیٹی
2011ء میں مہاجربستیوں پرمسلح حملے کرنے والے اور ایم کیوایم کے کارکنوں اور ہمدرد مہاجروں کوبسوں سے اتار اتار کر
انہیں بیدردی سے شہید کرنے والے کب گرفتارہونگے؟ رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کے کارکنوں اور ہمدرد مہاجروں کے گلے کاٹنے والے اوران کے جسموں کے ٹکڑ ے ٹکڑے کرنے والے درندہ صفت
دہشت گرد کب گرفتار کئے جائیں گے؟ رابطہ کمیٹی
سفاک قاتلوں کی سرپرستی کرنے والے پیپلزپارٹی کے وزیرداخلہ ذوالفقارمرزا اوردیگر بڑے نام قانون کی گرفت میں کب آئیں گے؟
رکن سندھ اسمبلی کامران فاروق اوردیگرتمام اسیررہنماؤں اورکارکنوں کوفی الفوررہاکیاجائے۔ رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی کامران فاروق کو مختلف مقدمات میں ملوث کرنے کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے رہنماؤں، ارکان اسمبلی ، عہدیداروں اورکارکنوں کوگرفتارکرکے انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کاایک سلسلہ جاری ہے ، رکن اسمبلی محمد کامران فاروق کوگرفتارکرکے انہیں مختلف جھوٹے مقدمات میں ملوث کردیاگیاہے،حتیٰ کہ ان پر موٹرسائیکل چوری تک کابیہود الزام لگادیاگیاہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کامران فاروق سندھ اسمبلی کے رکن اورلاکھوں عوام کے منتخب نمائندے ہیں لیکن انہیں آج منہ پر چادرڈال کرایک خطرناک عادی مجرم اوردہشت گردکی طرح عدالت میں پیش کیاگیاہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کامران فاروق کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنا اورانہیں ایک مجرم اوردہشت گرد کی طرح عدالت میں پیش کرنے کایہ عمل ایم کیوایم کے خلاف کرمنلائزیشن پالیسی کاحصہ ہے۔ رابطہ کمیٹی نے مزیدکہا کہ جمہوریت کی نام نہادعلمبردار پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت ایم کیوایم کو سیاسی طورپرکچلنے کیلئے اس کے رہنماؤں، منتخب نمائندوں اور کارکنوں کوسیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔رابطہ کمیٹی نے سوال کیاکہ 2011ء میں پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں مہاجربستیوں پرمسلح حملے کرنے والے اور لیاری ،کٹی پہاڑی،اورنگی ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں ایم کیوایم کے کارکنوں اور ہمدرد مہاجروں کوبسوں سے اتار اتار کر ان کی شناخت کرنے کے بعد انہیں بیدردی سے شہید کرنے والے، سفاکی سے ان کے گلے کاٹنے والے اورانکے جسموں کے ٹکڑ ے ٹکڑے کرنے والے درندہ صفت دہشت گرد کب گرفتار کئے جائیں گے؟ ان سفاک قاتلوں کی سرپرستی کرنے والے پیپلزپارٹی کے اس وقت کے وزیرداخلہ ذوالفقارمرزا ،دیگر وزراء اوربڑے بڑے نام قانون کی گرفت میں کب آئیں گے؟ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے ماضی کی طرح ایک بارپھرکراچی اورسندھ کے شہری علاقوں میں آمریت قائم رکھی ہے اوروہ حکومتی طاقت کے ذریعے ایم کیوایم کوکچلنے کی پالیسی پر گامزن ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے رہنماؤں، ارکان اسمبلی اورذمہ داروں پر جھوٹے مقدمات قائم کرنے کاسلسلہ بندکیاجائے اوررکن سندھ اسمبلی کامران فاروق اوردیگرتمام اسیررہنماؤں اورکارکنوں کوفی الفوررہاکیاجائے۔
10/12/2026 8:13:10 PM
ملک وقوم کادرد رکھنے والے اہل پاکستان خصوصاً، نئی نسل جین زی کے نام
...
11 Oct 2026
خیبرپختونخوا میں گورنرراج اور ایمرجنسی کا نفاذ کسی بھی طرح ملک کے مفاد
...
11 Oct 2026
صوبہ KPK میں گورنر راج یاایمرجنسی کانفاذ اور یمن میں پاکستانی فوج کو
...
10 Oct 2026
اللہ تعالیٰ نظام بھائی کوشفائے کاملہ عطافرمائے اورانہیں مکمل صحتیاب کر
...
10 Oct 2026
خیبرپختونخوا میں گورنرراج یا ایمرجنسی جیسے ظالمانہ اقدام کرکے ملک میں
...
09 Oct 2026
حکومت نے مذاکرات کاڈرامہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے ٹیمپوکوتوڑنے کے
...
04 Oct 2026
دنیامیں کہیں بھی کوئی بھی انقلاب پرامن طریقے سے نہیں آیا،
...
03 Oct 2026
عدالتوں کے فیصلوں کے پرخچے اڑائے جا رہے ہیں پھربھی مذاکرات، مذاکرات ک
...
03 Oct 2026
ٹورانٹو میں قائدِ تحریک جناب الطاف حسین بھائی کی 73ویں سالگرہ کی پروقا
...
01 Oct 2026
30 -ستمبر 1988ء کو حیدرآباد میں قیامت صغریٰ بپا کی گئی تھی۔الطاف حسین
...
01 Oct 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us