Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کے تحت یوم شہداء عقیدت واحترام سے منایاگیا


متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کے تحت یوم شہداء عقیدت واحترام سے منایاگیا
 Posted on: 12/13/2016
متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کے تحت یوم شہداء عقیدت واحترام سے منایاگیا
امریکہ کے مختلف شہروں میں حق پرست شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قران خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا
تحریک کے شہیدوں کی قربانیوں کوفراموش نہیں کیاجائے گااورمقصدکے حصول کیلئے جدوجہدجاری رکھی جائے گی۔متین یوسف
کراچی اور حیدرآباد میںیوم شہداء کے موقع پر کارکنان و عوام کو شہداء یادگار پر جانے سے روکنا آمرانہ طرز عمل ہے۔ متین یوسف
پیپلزپارٹی کی حکومت سندھ نے ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پرمکمل طورپرپابندی عائدکررکھی ہے۔متین یوسف
تمام ترحکومتی جبرکے باوجودکارکنان وعوام جس بڑی تعدادمیں عزیزآباد میں جمع ہوئے وہ قائدتحریک الطاف حسین پر انکے
بھرپور اعتماد کامظہرہے۔متین یوسف اور سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کابیان

ایم کیوایم کے دیگراوورسیزیونٹوں کی طرح متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کے تحت بھی یوم شہداء عقیدت واحترام سے منایاگیا۔ اس سلسلے میں واشنگٹن، بالٹی مو ر ، رچمنڈ، ورجینیا، شکاگو، نیویارک، نیو جرسی، فلاڈلفیا، اٹلانٹا ، لاس اینجلس، سان انتونیو، ہیوسٹن، ڈیلاس، ڈیٹرائٹ اور فلوریڈا سمیت امریکہ کے ۲۲ سے زائد ریاستوں کے مختلف شہروں میں حق پرست شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قران خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا اور شہداکو زبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ان اجتماعات میں تمام چیپٹرز، کمیونیکشن اینڈمیڈیا سیل، گہوارہ ادب، پاکستان کلب، کراچی کلب، متحدہ قومی فنڈ، شعبہ خواتین، یوتھ ونگ اوردیگر شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان سمیت امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین، بزرگ اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجتماعات میں قائد تحریک الطاف حسین کے بڑے بھائی ناصر حسین شہید، بھتیجے عارف حسین شہیدسمیت تمام حق پرست شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اس عزم کااعادہ کیا گیاکہ تحریک کے شہیدوں کی قربانیوں کوفراموش نہیں کیاجائے گااورانہوں نے جس مقصد کے لئے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کیااس مقصدکے حصول کیلئے جدوجہدجاری رکھی جائے گی۔ 
دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر متین یوسف اور ارکین سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی نے کراچی اور حیدرآباد میںیوم شہداء کے موقع پرحکومت سندھ کی انتظامیہ اورپولیس ورینجرز کی جانب سے کارکنان و عوام کو شہداء یادگار پر جانے اوروہاں قران خوانی اور فاتحہ خوانی کرنے سے غیرقانونی طورپرروکنے کی شدیدمذمت کی اور اسے ایک آمرانہ طرز عمل قرار د یا۔ متین یوسف اور اراکین سینٹرل کمیٹی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت سندھ نے ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پرمکمل طورپرپابندی عائدکررکھی ہے،حتیٰ کہ ایم کیوایم کے کارکنوں کواپنے شہیدوں کی یادگارپرجانے اورفاتحہ پڑھنے تک سے روکاجارہاہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ماضی میں بھی مہاجروں کوطاقت سے کچلا اوروہ اب ایک بارپھرمہاجر قوم کو کچلنے اور دیوار سے لگانے کیلئے حکومتی طاقت کا غیر قانونی و غیر آئینی استعمال کر رہی ہیں ۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ یوم شہداکے موقع پر گرفتارکئے گئے تمام کارکنوں کوفی الفور رہا کیاجائے ۔ متین یوسف اور اراکین سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی نے حکومت سندھ کے تمام تر آمرانہ اور جابرانہ ہتھکنڈوں کے باوجود یوم شہداء کے موقع پراپنے اتحادکا بھرپور مظاہرہ کرنے پرکارکنوں اورہمدردوں کوزبردست خراج تحسین پیش کیااورکہاکہ قائد تحریک الطاف حسین کی اپیل پر کارکنان وعوام تمام ترحکومتی جبرکے باوجودجس بڑی تعدادمیں عزیزآباد میں جمع ہوئے وہ ان کے قائدتحریک الطاف حسین پر بھرپور اعتماد کامظہرہے۔ ایم کیو ایم اور الطاف حسین کا باب بند کرنے کے خواب دیکھنے والوں کو اس سے سبق سیکھنا چاہئے۔

7/19/2024 12:28:32 AM