Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عاقبت نااندیش عناصر ،مہاجردشمن قوتوں کے آلہ کاربن کر تحریک کی جڑیں کھوکھلی کررہے ہیں، متین یوسف


عاقبت نااندیش عناصر ،مہاجردشمن قوتوں کے آلہ کاربن کر تحریک کی جڑیں کھوکھلی کررہے ہیں، متین یوسف
 Posted on: 12/3/2016
عاقبت نااندیش عناصر ،مہاجردشمن قوتوں کے آلہ کاربن کر تحریک کی جڑیں کھوکھلی کررہے ہیں، متین یوسف
امریکہ میں بعض ’’سینئر ‘‘ اور الطاف بھائی سے ’’محبت ‘‘ کے دعویدار بھی اس سازش کا حصہ بن رہے ہیں، متین یوسف
عبادالرحمان کی جانب سے رابطہ کمیٹی کے کنوینر اور اراکین پرلگائے گئے تمام الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، متین یوسف
تنظیمی ذمہ داران پرالزام تراشی کا عمل نہ صرف غیرنظریاتی ہے بلکہ شوگر کوٹڈ سازش بھی ہے ، متین یوسف
آج صبح ہی عبادالرحمان کی الطاف بھائی سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ہے مگرانہوں نے اس کا تذکرہ نہیں کیا، متین یوسف
جب خیابان سحر کے ٹولہ نے قائد تحریک کے خلاف اخلاق سے گری ہوئی زبان استعمال کی تو
عباد الرحمان اوردیگر ’ ’ سینئر‘‘ کارکنان کہاں تھے؟ متین یوسف
جب قائد تحریک کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت سزا دینے کا مطالبہ کیاگیا تو اس وقت تحریک کے
یہ ’’مخلص‘‘ اور’’سینئر‘‘اراکین کہاں سوئے ہوئے تھے ؟متین یوسف
آزمائش کی گھڑی میں الطاف بھائی کے ساتھ کھڑے ہونے والے ذمہ داران کی کردارکشی کرکے 
کیاعبادالرحمان، مہاجردشمن قوتوں کے ہاتھ مضبوط نہیں کررہے ؟متین یوسف
جب پاکستان کی طاقتوراسٹیبلشمنٹ اور ایجنسیاں ، الطاف بھائی کو گمراہ نہیں کرسکیں تو چند افرادکی کیاحیثیت ہے، متین یوسف
امریکہ کے کارکنان وعوام کل کی طرح آج بھی قائدتحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں متحد ہیں، متین یوسف
عبادالرحمان ،تحریک کی امانتیں ، قائد تحریک الطاف حسین کو فی الفور واپس کردیں، متین یوسف

متحدہ قومی موومنٹ اوورسیز امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی نے کہاہے کہ بعض عاقبت نااندیش عناصر ،مہاجردشمن قوتوں کے آلہ کاربن کر تحریک کی جڑیں کھوکھلی کررہے ہیں اور امریکہ میں بعض ’’سینئر ‘‘ اور الطاف بھائی سے ’’محبت ‘‘ کے دعویدار بھی اس سازش کا حصہ بن رہے ہیں جوکہ انتہائی افسوسناک ہے۔انہوں نے رابطہ کمیٹی سے سفارش کی کہ امریکہ میں تنظیمی نظم وضبط کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کوقائد تحریک الطاف حسین کی توثیق کے بعد تنظیم کی بنیادی رکنیت سے خارج کیاجائے ۔ ان خیالات کااظہار ایم کیوایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر متین یوسف نے واشنگٹن ڈی سی میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان عارف صدیقی ، گل محمد، محفوظ حیدری، جنید فہمی ، شمیم صدیقی ، کامران حیدر اور عدنان نقوی بھی موجود تھے ۔ متین یوسف نے کہاکہ ایم کیوایم ایک نظریاتی اور انقلابی تحریک ہے ، جو ملک بھرکے مظلوم عوام کے آئینی ، قانونی اورجمہوری حقوق کے حصول کی جدوجہد کررہی ہے ۔ انقلابی تحریکوں کو حالات کے جبرکاسامناکرناپڑتا ہے ، قربانیاں دینی پڑتی ہیں لیکن جو تحریکیں تمام ترمصائب ومشکلات کے باوجود ثابت قدمی سے اپنی جدوجہد جاری رکھتی ہیں وہ کامیابی سے ہمکنار ہوتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ حق پرستانہ جدوجہد کی پاداش میں گزشتہ تین برسوں سے ایم کیوایم کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔ اس دوران ایم کیوایم کے 67 کارکنان کو حراست کے دوران وحشیانہ تشددکانشانہ بنانے کے بعد ماورائے عدالت قتل کردیا گیا، مہاجربستیوں پر دس ہزار سے زائد چھاپے مارکر ہزاروں کارکنان وہمدردوں کوگرفتارکیاگیا، گرفتارکیے گئے 135 سے زائد کارکنان آج بھی لاپتہ ہیں ۔ ایم کیوایم کا مسلسل میڈیا ٹرائل کیاجارہا ہے ، ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کرکے پابندسلاسل کیاجارہا ہے ۔ مملکت خداداد میں مظلوم مہاجروں کو انصاف دلانے والا کوئی نہیں ہے اور ظلم کی انتہاء یہ ہے کہ مہاجرقوم پر ظلم وستم کے پہاڑتوڑے جانے کے مسلسل واقعات کے حقائق بیان کرنے کی پاداش میں قائد تحریک جناب الطاف حسین بھائی کی تحریر، تقریر اور تصویر نشر وشائع کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے لیکن افسوس مہاجرقوم پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے کے بجائے بعض عاقبت نااندیش عناصر، مہاجردشمن قوتوں کے آلہ کاربن کر تحریک کی جڑیں کھوکھلی کررہے ہیں۔آج امریکہ میں بعض ’’سینئر ‘‘ اور الطاف بھائی سے ’’محبت ‘‘ کے دعویدار بھی اس سازش کا حصہ بن رہے ہیں جوکہ انتہائی افسوسناک ہے۔انہوں نے کہاکہ جو عناصر یہ بہتان تراشی کررہے ہیں کہ امریکہ میں تعلیم یافتہ افراد اب ایم کیوایم کا حصہ نہیں ہیں تو انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ قیمتی سوٹ پہننے اور اچھی انگریزی بولنے سے کوئی مہذب نہیں ہوتا، علم ، معاملہ فہمی اور ایک دوسرے کا احترام سکھاتا ہے ۔متین یوسف نے عبادالرحمان اور دیگر کی جانب سے کی گئی پریس کانفرنس میں متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر اور رابطہ کمیٹی کے اراکین پرلگائے گئے تمام الزامات کو لغو، بے بنیاد اورجھوٹ کا پلندہ قراردیتے ہوئے کہاکہ ہم ان الزامات کو نہ صرف یکسر رد کرتے ہیں بلکہ شدیدالفاظ میں مذمت بھی کرتے ہیں ۔تنظیمی ذمہ داران پرالزام تراشی کا عمل نہ صرف غیرتنظیمی اورغیرنظریاتی ہے بلکہ شوگر کوٹڈ سازش بھی ہے جسے تحریک کے نظریاتی کارکنان اچھی طرح سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ بات سمجھ سے بالا ہے کہ خود کو ’’سینئر‘‘ قراردینے والے قائد تحریک الطاف حسین سے عقیدت کااظہارکررہے ہیں لیکن ان کے بنائے ہوئے سسٹم اور ذمہ داران پر عدم اعتماد ظاہرکررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلی بات تو یہ ہے عبادالرحمان اوردیگر نے اپنی پوری پریس کانفرنس میں انتہائی غلط بیانی سے کام لیا ہے کہ ان کی بات قائد تحریک جناب الطاف حسین تک نہیں پہنچائی جاتی جبکہ حقیقت یہ ہے کہ عبادالرحمان گزشتہ تین برسوں میں دومرتبہ لندن سیکریٹریٹ جاچکے ہیں اور الطاف بھائی سے براہ راست گفتگو بھی کرچکے ہیں۔ مکروفریب اورمنافقت کی انتہاء تو یہ ہے کہ آج صبح ہی عبادالرحمان کی الطاف بھائی سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ہے لیکن انہوں نے اپنی پوری پریس کانفرنس میں دانستہ اس سچائی کا تذکرہ تک کرنے سے گریز کیا۔محض اس ایک بات سے ہی ان کی پریس کانفرنس میں لگائے گئے جھوٹے الزامات کا پول کھل جاتا ہے۔اگر عبادالرحمان اورپریس کانفرنس میں شریک دیگر لوگ، الطاف بھائی کے اتنے ہی چاہنے والے ہیں جیسا کہ وہ دعویٰ کررہے ہیں تو وہ قوم کوجواب دیں کہ جب 3 ، مارچ 2016ء کو ایجنسیوں کی سرپرسی میں ایک ٹولہ خیابان سحر کراچی لایاگیا اور اس ٹولہ کی جانب سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خلاف اخلاق سے گری ہوئی زبان استعمال کی گئی تو عباد الرحمان اوردیگر نے ’’سینئر‘‘ کارکنان کی حیثیت سے پریس کانفرنس کرکے ان عناصرکی جانب سے کی گئی بدتمیزی ، بیہودگی اورہرزہ سرائی کی مذمت کیوں نہیں کی۔جب ملک کے منتخب ایوانوں میں قائد تحریک الطاف حسین کے خلاف مذمتی قراردادیں پیش کی گئیں اور سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے ہی اراکین اسمبلی کی جانب سے قائد تحریک الطاف حسین کے خلاف مذمتی قرارداد منظورکرانے کے ساتھ ساتھ آرٹیکل 6 کے تحت سزا دینے کا مطالبہ بھی کیاگیا تو اس وقت تحریک کے یہ ’’مخلص‘‘ اور’’سینئر‘‘اراکین کہاں سوئے ہوئے تھے ؟ انہوں نے آج کی طرح پریس کانفرنس کرکے احسان فراموش عناصر کے عمل کی مذمت کیوں نہیں کی؟متین یوسف نے کہاکہ آزمائش کے مراحل میں جو ذمہ داران ،قائد تحریک الطاف حسین بھائی کے ساتھ کھڑے رہے ، ثابت قدمی کا مظاہرہ کرتے رہے کیاعبادالرحمان ، ان ذمہ داران کی کردارکشی کرکے مہاجردشمن قوتوں کے ہاتھ مضبوط نہیں کررہے ؟ رابطہ کمیٹی کے جو اراکین مشکل ترین حالات میں بھی الطاف بھائی کے ساتھ کھڑے ہیں ان کے بارے میں غلط بیانی سے کام لیکر کیا الطاف بھائی کو کمزورکرنے کی سازش نہیں کی جارہی ؟قوم کو بتایاجائے کہ آخریہ عاقبت نااندیشن کن قوتوں کاکھیل کھیل رہے ہیں؟انہوں نے کہاکہ گزشتہ کئی برسوں سے لندن میں قائد تحریک الطاف حسین بھائی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات جاری تھیں، اس دوران الطاف بھائی کو حراست میں بھی لیاگیا لیکن جو لوگ آج الطاف بھائی سے مخلصی کے دعوے کررہے ہیں ان ’’سینئر‘‘ اراکین کو لندن آکر الطاف بھائی کا ساتھ تک دینے کی توفیق نہیں ہوئی۔عبادالرحمان اور دیگر یہ دعویٰ کررہے ہیں انہوں نے 32برس الطاف بھائی کی تربیت میں گزارے ہیں اور ان کے زیرسایہ رہ کربہت کچھ سیکھا ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ یہ نادان دوست ایک طویل عرصہ الطاف بھائی کے زیرتربیت رہنے کے باوجود آج تک الطاف بھائی کو سمجھ ہی نہیں سکے اورانہیں آج تک یہ ادراک نہیں ہوسکا کہ جب پاکستان کی طاقتوراسٹیبلشمنٹ اور ایجنسیاں ، الطاف بھائی کو گمراہ نہیں کرسکیں تو چند افرادکی کیاحیثیت ہے۔ الطاف حسین ، ایک زمانہ ساز شخصیت ہیں ، وہ ہرمعاملے میں اپنے ساتھیوں سے مشورے ضرور کرتے ہیں لیکن تحریک اور قوم کے بارے میں فیصلے اپنے وژن کے مطابق کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ عبادالرحمان اوردیگر نے اپنی ذہنی بساط کے مطابق منافقت سے کام لیتے ہوئے کارکنان وعوام کو یہ تاثردینے کی کوشش کی ہے کہ وہ آج بھی الطاف حسین بھائی کے ساتھ ہیں لیکن رابطہ کمیٹی کے چند اراکین نے الطاف بھائی کو اپنے حصار میں لے رکھا ہے اور خاص طورپر امریکہ میں تنظیمی معاملات کے حوالہ سے قائد تحریک سے غلط فیصلے کرائے جارہے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ عبادالرحمان کوجب سے امریکہ میں تنظیمی ذمہ داری سے سبکدوش کیاگیا ہے تب ہی سے انہیں رابطہ کمیٹی کے اراکین میں خرابیاں دکھائی دے رہی ہیں جب تک یہ موصوف امریکہ میں سیاہ وسفید کے مالک بنے ہوئے تھے انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں تھا تو انہیں کوئی خرابی بھی دکھائی نہیں دے رہی تھی ۔ اس عمل کو منافقت نہ کہاجائے تو پھر کیاکہاجائے؟انہوں نے کہاکہ ہم ایک مرتبہ پھر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ تحریک میں عہدے اورمنصب کسی کی جاگیرنہیں ہواکرتے ،آج ہم ذمہ دار ہیں تو کل کوئی اور ہماری جگہ اس عہدے پر آجائے گا، بنیادی طورپر ہم سب تحریک کے کارکنان ہیں ۔ ایم کیوایم ایک نظریاتی تحریک ہے ، تحریکوں میں کسی کے آنے یاجانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، تحریک میں صرف قائد اورکارکنان ہی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں ۔ یہ تحریک حق پرست شہداء اورمہاجرقوم کی امانت ہے اور اس امانت میں کسی کوخیانت کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ایم کیوایم امریکہ کے کارکنان وعوام کل کی طرح آج بھی قائدتحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں متحد ہیں اور ہمارا یہ اتحاد امریکہ میں بھی ایم کیوایم کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گا اور انشاء اللہ قائد تحریک الطاف حسین بھائی اور ایم کیوایم کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو ماضی کی طرح ناکامی ونامرادی کاسامناکرنا پڑے اور فتح صرف اورصرف حق پرستوں کا مقدرثابت ہوگی ۔متین یوسف نے کہاکہ ایم کیوایم امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان نے عبادالرحمان اوردیگر کی پریس کانفرنس کے بعد اپنا ہنگامی اجلاس طلب کرکے تمام صورتحال پر غوروخوض کیا اورہم سمجھتے ہیں کہ الطاف حسین بھائی کی قیادت میں ایم کیوایم ایک خاندان کی طرح ہے ، خاندان کے افراد میں اختلافات بھی ہوتے ہیں لیکن کوئی بھی ذی شعور اس طرح پریس کانفرنس کرکے اپنے گھرکی باتیں نہیں اچھالتا ۔ ہمارے اجلاس میں اس غیرتنظیمی عمل کا سختی سے نوٹس لیاگیا اورہم اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ عبادالرحمان ، وکیل جمالی ،معیدفاروقی ، اعجاز صدیقی ، ڈاکٹر انوار، وسیم زیدی، کمال ظفراورعدنان صدیقی نے رابطہ کمیٹی کے ذمہ داران پر بے بنیاد الزامات لگاکر تنظیمی نظم وضبط کی سنگین خلاف ورزی کی ہے اور ہم رابطہ کمیٹی سے سفارش کرتے ہیں کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی توثیق کے ساتھ مذکورہ بالاافراد کو تنظیم کی بنیادی رکنیت سے خارج کیاجائے۔آخر میں ہم عبادالرحمان سمیت تمام ’’سینئر‘‘ اراکین جو خود کو قائد تحریک الطاف حسین کا سب سے بڑا ہمدرد ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں اورقائد تحریک الطاف حسین سے محبت کے بلندوبانگ دعوے کررہے ہیں ان سے کہتے ہیں کہ انکے پاس تحریک کی جو جو امانتیں ہیں وہ قائد تحریک الطاف حسین کو فی الفور واپس کردیں ۔ 
*****

7/19/2024 12:36:25 AM