Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل زبیرحیات کو ایم کیوایم کے بانی و قائد الطاف حسین کی مبارکباد


آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل زبیرحیات کو ایم کیوایم کے بانی و قائد الطاف حسین کی مبارکباد
 Posted on: 11/26/2016
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل زبیرحیات کو
ایم کیوایم کے بانی و قائد الطاف حسین کی مبارکباد
اللہ تعالیٰ انہیں تمام ترعصبیتوں سے بالاتر ہوتے ہوئے ذمہ داریاں پوری کرنے کی ہمت عطافرمائے، الطاف حسین
نئے آرمی چیف ،قوم میں انتشار اور سیاسی جماعتوں میں گروپ بندیاں کرنے کے بجائے ملک میں جمہوری عمل کو
مضبوط سے مضبوط تر کرنے کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں، الطا ف حسین
سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کا دور ملازمت تاریخ میں ظلم وستم کے فروغ، 
سیاسی قلابازیاں کھانے اور کھلانے کے طورپر یاد رکھا جائے گا، الطاف حسین
لائن آف کنٹرول اور پاک بھارت سرحدوں پر صورتحال انتہائی کشیدہ ہے لیکن بدقسمتی سے بعض جرنیل اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں ادا
کرنے کے بجائے ملک میں پسند ناپسند ، عصبیت اور انتشار کے فروغ کا سبب بن رہے ہیں، الطاف حسین
جنرل راحیل شریف کے وعدے کے باوجود آفتاب احمد شہید کے قاتل آج تک آزاد پھر رہے ہیں ، الطا ف حسین
جنرل قمر جاوید باجوہ، مہاجروں کے خلاف متعصبانہ اور ظالمانہ سلوک کا سلسلہ بند کرواکر پاکستان کو مضبوط ومستحکم بنائیں، الطاف حسین
امید ہے کہ نئے آرمی چیف، ملک میں مذہبی رواداری اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے کردار اداکریں گے ، الطاف حسین
جہادی کلچر کی سرپرستی کے خاتمے اور کالعدم تنظیموں کے خلاف ایکشن میں منتخب وزیراعظم اور
حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں گے، الطاف حسین
نئے آرمی چیف ، ملک میں روشن خیال تصورات کے فروغ میں منتخب حکومت کے ساتھ بھرپورتعاون کریں گے ، الطاف حسین

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے نئے چیئرمین چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل زبیرحیات کوفوج کے اعلیٰ ترین منصب پر فائز ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے نئے آنے والے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ اورچیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل زبیرحیات کو مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ دعا بھی کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں تمام ترعصبیتوں سے بالاتر ہوتے ہوئے ذمہ داریاں پوری کرنے کی ہمت عطافرمائے اور وہ قوم میں انتشار اور سیاسی جماعتوں میں گروپ بندیاں کرنے والے عناصر کی سرکوبی کر کے ملک میں جمہوری عمل کو مضبوط سے مضبوط تر کرنے کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ لائن آف کنٹرول اور پاک بھارت سرحدوں پر صورتحال انتہائی کشیدہ ہے لیکن بدقسمتی سے بعض جرنیل اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں اداکرنے کے بجائے ملک میں پسند ناپسند ، عصبیت اور انتشار کے فروغ کا سبب بن رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کا دور ملازمت تاریخ میں ظلم وستم کے فروغ، سیاسی قلابازیاں کھانے اور کھلانے کے طورپر یاد رکھا جائے گا۔ جنرل راحیل شریف نے ایم کیوایم کے کارکن آفتاب احمد شہید کے ماورائے 
عدالت قتل کی مذمت کرتے ہوئے وعدہ کیاتھا کہ رینجرز کے جن افسران ودیگر حکام نے آفتاب احمد کو تشدد کا نشانہ بناکر موت کے منہ میں دھکیلا ہے ان تمام ذمہ دار قاتلوں سے بھرپورحساب لیاجائے گا لیکن جنرل صاحب اپنی مدت ملازمت پوری کرکے چلے گئے اور آفتاب احمد شہید کے قاتل آج تک آزاد پھر رہے ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ مہاجروں کے خلاف برسوں سے روا رکھے جانے والے متعصبانہ اور ظالمانہ سلوک کا سلسلہ بند کرواکر پاکستان کو مضبوط ومستحکم بنائیں اور پاکستان میں بسنے والے عوام میں اتحاد واتفاق قائم کریں ۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو موقع دیا ہے اور آپ ملک وقوم کی بقاوسلامتی اور فلاح وبہبود کیلئے یہ کام کرسکتے ہیں ۔جناب الطاف حسین نے امید ظاہر کی کہ نئے آرمی چیف، ملک میں مذہبی رواداری اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ ،جہادی کلچر کی سرپرستی کے خاتمے اور کالعدم تنظیموں کے خلاف ایکشن میں منتخب وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور موجودہ حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں گے اورملک میں روشن خیال تصورات کے فروغ میں منتخب حکومت کے ساتھ بھرپورتعاون کریں گے ۔
*****

7/19/2024 12:17:16 AM