Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حیدرآبادمیں ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں کے گھروں پرپولیس اوررینجرزکے بلاجواز چھاپے


حیدرآبادمیں ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں کے گھروں پرپولیس اوررینجرزکے بلاجواز چھاپے
 Posted on: 11/24/2016
حیدرآبادمیں ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں کے گھروں پرپولیس اوررینجرزکے بلاجواز چھاپے اورگرفتاریاں
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرونگر کے علاقے میں حیدرآبادکے جوائنٹ زونل انچارج عامراقبال خانزادہ کے گھرپرچھاپہ مارا
آفندی ٹاؤن کے علاقے میں زونل کمیٹی کے رکن جاویدخان کے گھرپرچھاپہ ، نہ ملنے پر چھوٹے بھائی راشدخان کوحراست میں لے لیاگیا
پولیس اورقانون نافذ کرنے والے ادارو ں نے لطیف آباد کے علاقے میں سیکٹرایچ کی سیکٹرکمیٹی کے رکن امجداشرفی کو گھرسے گرفتارکرلیا
سرکار ی اہلکاروں نے سیکٹرجی کے انچارج نفیس صدیقی کی گرفتاری کیلئے لطیف آباد نمبر4 کے علاقے میں واقع شادی ہال پر چھاپہ مارا
ان کارروائیوں کامقصد خوف پھیلاناہے تاکہ لطیف آباد میں خیابان سحرکے ٹولے کے پروگرام کے انعقادکویقینی بنایاجائے ۔ندیم نصرت
قانون نافذ کرنے والے ادارے خیابان سحر سے آنے والے ضمیرفروش ٹولے کی جس طرح کھل کر سرپرستی کررہے ہیں ۔ندیم نصرت


لندن ۔۔۔ 24 نومبر 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے حیدرآبادمیں ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں کے گھروں پر چھاپوں اورگرفتاریوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ جمعرات کی شب پولیس ، رینجرز اورسادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے اچانک حیدرآبادکے مختلف علاقوں میں ایم کیوایم کے ذمہ داروں کے گھروں پرچھاپوں ان کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کردیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حیدرآباد کے علاقے گرونگر میں واقع ایم کیوایم حیدرآبادکے جوائنٹ زونل انچارج عامراقبال خانزادہ کے گھرپرچھاپہ مارااوران کے نہ ملنے پر مکینوں کوہراساں کیا ۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حیدرآباد کے آفندی ٹاؤن کے علاقے میں ایم کیوایم کی زونل کمیٹی کے رکن جاویدخان کے گھرپرچھاپہ مارااوران کے نہ ملنے پر ان کے چھوٹے بھائی 34سالہ محمدراشدخان کوحراست میں لے لیا۔ پولیس اورقانون نافذ کرنے والے ادارو ں نے لطیف آباد کے علاقے میں سیکٹرایچ کی سیکٹرکمیٹی کے رکن امجداشرفی کوان کے گھرپرچھاپہ مارکرگرفتارکرلیا۔سرکار ی اہلکاروں نے ایم کیوایم سیکٹرجی کے انچارج نفیس صدیقی کی گرفتاری کیلئے لطیف آباد نمبر4 کے علاقے میں واقع شادی ہال پر چھاپہ ماراجہاں وہ مینیجر کی حیثیت سے ملازمت کرتے ہیں۔رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں ایم کیوایم کے ذمہ داروں کے گھروں پرچھاپوں اورگرفتاریوں کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ جس طرح سے حیدرآبادمیں ایم کیوایم کے ذمہ داروں کے گھروں پرچھاپوں کااچانک سلسلہ شروع کیاگیااس سے صاف ظاہرہے کہ ان کارروائیوں کامقصد ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں میں خوف و ہراس پھیلاناہے تاکہ جمعہ کو لطیف آباد 9میں ہونے والے خیابان سحرکے ضمیرفروش ٹولے کے پروگرام کے انعقادکویقینی بنایاجائے ۔ندیم نصرت نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے خیابان سحر سے آنے والے ضمیرفروش ٹولے کی جس طرح کھل کر سرپرستی کررہے ہیں اوران کے لئے راستہ صاف کرنے کیلئے ایم کیوایم کے بے گناہ ذمہ داروں اورکارکنوں کوگرفتارکیاجارہاہے اورایم کیوایم کوجس طرح ریاستی جبر وستم کانشانہ بنایاجارہاہے اس کودیکھ کربچہ بچہ اس حقیقت کوبخوبی سمجھ چکاہے کہ اس آپریشن کامقصد ایم کیوایم کوکچلناہے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ حیدرآباد، کراچی اوردیگرشہروں میں تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کوجلسے جلوس کرنے اورتمام کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد آزادانہ طورپردندناتے پھررہے ہیں جبکہ ایم کیوایم کے پرامن ذمہ داروں اورکارکنوں حتیٰ کہ ان کے بھائیوں تک کو پکڑاجارہاہے ۔ ندیم نصرت نے مطالبہ کیاکہ حیدرآبادمیں چھاپوں گرفتاریوں کایہ بلاجواز سلسلہ بند کیا جائے اورحیدرآبادسے حراست میں لئے گئے تمام بے قصورذمہ داروں اورکارکنوں کوفی الفوررہاکیاجائے ۔ 

*****

7/19/2024 12:25:58 AM