Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی سالگرہ پر لاڑکانہ یتیم خانے میں بچوں کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا گیا


 Posted on: 9/19/2013
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی سالگرہ پر لاڑکانہ یتیم خانے میں بچوں کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا گیا
قائد تحریک الطاف حسین نے ہمیشہ مظلوموں اور محکوموں کی بے لوث خدمت کا درس دیا، عبد اللہ بلیدی
لاڑکانہ:۔۔۔19، ستمبر2013ء
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی60ویں سالگرہ کے پرمسرت موقع پرمتحدہ قومی موومنٹ سوشل فورم کے رکن عبداللہ بلیدی نے لاڑکانہ زونل کمیٹی کے انچارج واراکین کے ہمراہ لاڑکانہ میں یتیم خانے کادورہ کیااورمعصوم بچوں میں کھلونے، ملبوسات اوردیگرتحائف تقسیم کیے اوران کے ساتھ ملکر جناب الطاف حسین کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ اس موقع پرانہوں نے یتیم خانے کے ایڈمنسٹریٹراکبرچانڈیوکوبچوں کیلئے جان بچانے والی ادویات بھی پہنچائی۔ سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ بلیدی نے کہاکہ قائدتحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ مظلوموں ومحکوموں کی خدمت کادرس دیاہے وہ ہزاروں میل دورہوکربھی ملک بھرکے ضرورتمندعوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قائدتحریک سب سے زیادہ بچوں سے پیارومحبت کرتے ہیں اورآج کی یہ تقریب اس بات کاواضح ثبوت ہے کہ جناب الطاف حسین نے اپنی سالگرہ کی خوشی میں معصوم بچوں کونہ صرف شامل کیابلکہ ان کیلئے تحفے تحائف بھی بھیجے۔انہوں نے تمام بچوں کوقائدتحریک جناب الطاف حسین کی 60ویں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اعلان کیا کہ 14،نومبر کو قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے یتیم بچوں کے اعزازمیں ظہرانہ دیاجائیگا۔اس موقع پربچوں نے ملبوسات اورتحائف دینے پرجناب الطاف حسین کاشکریہ اداکیااوران کی درازی عمرصحت وتندرستی کیلئے دعائیں کیں۔

12/21/2024 7:17:54 PM